دعوت اسلامی کے زہر اہتمام 24 دسمبر 2020ء کو ہالینڈ (Holland) کے شہر روٹرڈیم (Rotterdam )میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 22 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

علاقائی دورہ کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کوگناہوں سے توبہ کرنے اور نیکیوں میں زندگی گزارنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام25 دسمبر 2020ء کو ڈنمارک (Denmark) میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبًا 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نیک اعمال کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے پیٹ کا قفلِ مدینہ کے موضوع پر بیان کیانیز رسالہ نیک اعمال کے بارے میں تفصیل بریف کیا نیز اسلامی بہنوں کو پابندی سے 63 نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی اور ہر مہینے اپنی ذمہ دار کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ اور   ویسٹ یارکشائر (South and West Yorkshire)کابینہ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیل بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام23 دسمبر2020ء کو  یوکے ویسٹ یارکشائر(West Yorkshire) کابینہ کے علاقے بریڈفورڈمیں انگلش زبان میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”بسم اللہ شریف کی برکتیں“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام دسمبر 2020ء  میں یوکےبریڈ فورڈ(Bradford) ریجن میں کورس” کورس مسکرانے کے دینی ودنیوی فوائد“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ 1درجے کا انگلش زبان میں انعقاد کیا گیا جس میں 42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اسلامی بہنوں نے کورس کو بہت پسند کیا ہے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی بھی نیتیں کی ہیں۔ اس کورسز کے 4 درجے 28 دسمبر 2020ء کو ہو رہے ہیں جن میں 136 اسلامی بہنوں نے اب تک ایڈمیشن لیا ہے ۔


دعوت اسلامى کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام دسمبر 2020ء میں یوکےبریڈ فورڈ(Bradford) ریجن میں کورس ”جنت اور دوزخ“ کے دو درجے مکمل ہو چکے ہیں جن میں کم و بیش 88 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟، جنت و دوزخ کہاں ہیں؟، کیا جنت و دوزخ پیدا ہو چکی ہیں؟، جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی، دوزخ کا عذاب کیسا ہو گا، جنت و دوزخ کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا چائیے؟،جنت ودوزخ میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں نیز سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مزید شارٹ کورسز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت یکم تا   7 جمادی الاولیٰ تک گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دِینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

268اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

324اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

469اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

1ہزار181 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ پڑھے۔

748 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔

523 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


     اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام 25 دسمبر2020ء کو یوکے کے شہر ہائی وکمب ( High Wycombe) میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیل بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس اصلاح اعمال کے زیرِ اہتمام 25 دسمبر2020 کو یوکےسلاؤ (Slough)میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام ہری پور سے شعبہ تعلیم سے وابستہ 16اسلامی بھائیوں پر مشتمل مدنی قافلہ 12 دن کے لئے لاہور روانہ ہوا۔

شرکائے قافلہ مدنی مرکز فیضان مدینہ لاہور میں ہونے والے سات دن کے ”فیضان نماز کورس“ میں بھی شرکت کرینگے۔


دعوت اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام یکم جنوری 2021ء سے پروفیشنلز اسلامی بہنوں کے لئے آن لائن ”Path to knowledge“ شروع ہونے جارہا ہے۔ اسلامی بہنیں اس کورس سےفائدہ اٹھائیں اور داخلہ لے کر دینی معلومات میں اضافہ کریں۔

اس کورس کی مدت تین ماہ ہوگا جبکہ کورس کا دورانیہ علاوہ ہفتہ و اتوار روزانہ ایک گھنٹے ہوگا۔

کورس کا شیڈول ملاحظہ کریں:

٭پیر: Quranic Wonders

٭منگل: Beliefs

٭ بدھ:The acts leading to paradise

٭ جمعرات: Seerah

٭جمعہ:Interactive sessions & social topics

مزید معلومات کے لئے اس نمبر یا ای میل ایڈریس پر رابطہ کریں:

03016623612

ib.admissiononlinecourse@dawateislami.net


حضرت علامہ  مولانامحمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ

کے دلچسپ اور علم و حکمت سے لبریز مَدَنی پھولوں پر مشتمل رسالہ

صلح کروانے کے فضائل

(مع دیگر دِلچسپ سُوال جواب )

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔

44صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2018ء میں تقریباً40 ہزار سے زائد چھپچکاہے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now