دعوت اسلامی کے زیراہتمام 23 دسمبر تا 27 دسمبر  2020ء تک یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن گلاسگو اور ایڈنبرگ (Glasgow, Edinburgh) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں97 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات اسلامی بہنوں نےسنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو گناہوں سے توبہ کرنے ، نیکیوں والے اعمال کرنے، دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے اور دعائے حاجات اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔