27 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر سکرامنٹو (Sacramento) میں بذریعہ اسکائپ
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں
3 مقامات سے کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”خوفِ خُدا“کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو گناہوں سے توبہ کرنے، دینی ماحول سے وابستہ
رہنے، مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے، ہفتہ وار رسالہ پڑھنے سننے،نیز آئندہ ہفتے
" دعائے حاجات " اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔