16 رجب المرجب, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کی
مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ڈنمارک (Denmark) میں ”اسلامک ہیروز
کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 10 اسلامی بہنوں اور بچیوں نے شرکت کی۔
مدَرِسَہ اسلامی بہن نے مقامی زبان ڈینش میں اسلام کے
مجاہدین کے بارے میں بتاتے ہوئے "حضرت علی رضی اللہ
عنہ"
اور "حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ" کی اسلام کے لئے
دی ہوئی قربانیوں کے متعلق معلومات فراہم کیں نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔