خوف
خدا میں رونے کے بہت فضائل ہے۔ خوف خدا میں رونا سعادت کی بات ہے، اس سے دل نرم ہو
تا ہے ،نمازوں اور عبادات میں دل لگتا ہے اور گناہوں سے بچت حاصل ہوتی ہے۔ خوف خدا
عزوجل میں رونا یہ ہمارے پیارے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔ بلکہ تمام
انبیاء کرام علیہم السلام اور تمام صحابہ کرام خوف خدا عزوجل میں روئے۔
خوف
خدا سے رونا سنت ہے: حضرتِ سَیِّدُنا
ابوہُریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب یہ آیتِ مبارَکہ نازِل ہوئی:اَفَمِنْ هٰذَا
الْحَدِیْثِ تَعْجَبُوْنَۙ(۵۹)وَ تَضْحَكُوْنَ وَ لَا تَبْكُوْنَۙ(۶۰) ( پ27،النجم:60،59)ترجَمۂ کنزالایمان: تو
کیا اس بات سے تم تَعجُّب کرتے ہو ، اور ہنستے ہو اور روتے نہیں ۔
تو اَصحابِ
صُفَّہ رضی اللہ عنہم اِس قَدَر رَوئے کہ ان کے مبارَک
رُخسار (یعنی پاکیزہ گال) آنسوؤں سے تَر ہو گئے ۔
انہیں روتا دیکھ کر رَحمتِ عالم صلی اللہ علیہ
وسلم بھی رونے لگے۔ آپ صلی اللہ
علیہ وسلم کے بہتے ہوئے آنسو دیکھ کر وہ صاحِبان اور بھی
زیادہ رونے لگے ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:وہ
شخص جہنَّم میں داخِل نہیں ہوگا
جو اللہ تعالٰی کے ڈر سے رَویا ہو ۔(شُعَبُ الْاِیمان ج1ص489 حدیث 798)
ایک مرتبہ سروَر ِ کونین، رَحمتِ دارین،
نانائے حَسَنَین صلی اللہ علیہ وسلم نےخُطبہ دیا
تو حاضِرین میں سے ایک شخص رو پڑا ۔ یہ دیکھ کر آپ صلّی
اللہُ علیہ و سلم نے فرمایا:اگر آج تمہارے درمیان وہ تمام مُؤمِن موجود ہوتے
جن کے گناہ پہاڑوں کے برابر ہیں تو انہیں اس
ایک شخص کے رونے کی وجہ سے بخش دیا جاتا کیونکہ فرشتے بھی اس کے ساتھ رو رہے تھے
اور دُعا کر رہے تھے
: اَللّٰہُمَّ شَفِّعِ الْبَکَّائِیْنَ فِیْمَنْ
لَّمْ یَبْکِ یعنی اے اللہ عزوجل! نہ رونے والوں کے حق میں
رونے والوں کی شَفاعت قَبول فرما۔
(شُعَبُ
الْاِیمان ج1ص494حدیث 810)
فرمانِ مصطَفٰے صلی اللہ علیہ وسلم ہے:
جس مُؤْمِن کی آنکھوں سے اللہ عزوجل کے خوف سے آنسو
نکلتے ہیں اگرچِہ مکّھی کے سرکے برابر ہوں ،پھر وہ آنسو
اُس کے چِہرے کے ظاہِر ی حصّے کو پہنچیں تو اللہ عزوجل اُسے جہنَّم پر حرام کر
دیتاہے۔ (ایضاًص491حدیث 802 )
قلبِ مُضطَر چشمِ تر سوزِ جگر سینہ تَپاں
طالبِ آہ و فُغاں جانِ جہاں !
عطارؔ ہے
(وسائلِ بخشش ص222)
حضرتِ سَیِّدُنااَنَس رضی اللہ عنہ سے
مَروی ہے کہ سرکارِ نامدار، دو عالم کے مالِک و مختار
شَہَنشاہِ اَبرار صلی اللہ علیہ وسلم کا
ارشادِ خوشگوار ہے:جو شخص اللہ عزوجل کے خوف سے روئے ، اللہ عزوجل اس
کی بخشش فرما دے گا۔(ابنِ عدی ،5/396)
حدیث
پاک اللہ کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’خوفِ خدا سے رونے والا
ہرگز جہنَّم میں داخِل نہیں ہوگا حتّٰی کہ
دودھ تھن میں واپَس آجائے ۔‘‘
(شُعَبُ
الْاِیمان ،1/490، حدیث :800)
مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر ت ِ
مفتی احمد یار خان رحمۃُ اللہِ علیہ
اِس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں : یعنی جیسے دوہے ہوئے دودھ کا تھن
میں واپَس ہونا ناممکن ہے ایسے ہی اس شخص کا دوزخ میں
جانا ناممکن ہے۔ جیسے ربّ تعالیٰ فرماتا ہے:
حَتّٰى یَلِجَ الْجَمَلُ فِیْ سَمِّ الْخِیَاطِؕ- ترجَمۂ
کنزالایمان: جب تک سُوئی کے ناکے اونٹ نہ داخل ہو۔( پ8،الاعراف 40)
اسی طرح ہمارے صحابہ کرام علیہم الرضوان وہ
بزرگان دین رحمہ اللہ المبین خوف خدا سے روتے اور دوسروں کو. کی ترغیب دلاتے
چنانچہ اسلام کے پہلے خلیفہ امیرالمومنین حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا:’’جو شخص رو سکتا
ہو تو روئے اور اگر رونا نہ آتا ہو تو رونے جیسی صورت بنا لے ۔‘‘(اِحیاء الْعُلوم ،4/201)
اسی
طرح اسلام کے چوتھے خلیفہ مولائے کائنات حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا:جب تم
میں سے کسی کوخوفِ خدا عزوجل سے رونا آئے
تو وہ آنسوؤں کو کپڑے سے صاف نہ کرے بلکہ رُخساروں پر
بہ جانے دے کہ وہ اِسی حالت میں ربّ تعالیٰ کی بارگاہ میں
حاضِر ہو گا ۔‘‘(شُعَبُ
الْاِیمان ،1/493،حدیث :808)
اسی
طرح دیگر تمام صحابہ کرام بھی خوف خدا سے روتے اور دوسرے کو ترغیب دلاتے ہیں۔
چنانچہ بارگاہ نبوت سے تربیت یافتہ شخصیت حضرتِ سَیِّدُناعبدُاللّٰہ بِن عَمرْو بِن
عاص رضی اللہ عنہمَانے فرمایا:’’اللہ تعالٰی کے
خوف سے آنسو کا ایک قطرہ بہنا میرے نزدیک ایک ہزار دینار صَدَقہ کرنے
سے بہتر ہے ۔‘‘(شُعَبُ الْاِیمان
ج1ص502حدیث 842)
یہ تو صحابہ کرام تھے جو کہ یقینی جنتی ہونے کے
باوجود خوف خدا سے روتے اور دوسروں کو بھی رونے کی تلقین فرماتے رہتے۔ اس کے علاوہ
اگر ہم بزرگان دین اور وہ اولیاء کرام کی سیرت کا مطالعہ کریں تو پتہ چلتا ہے کہ
وہ کس قدر خوف خدا سے روتے اور دوسروں کو بھی رونے کی ترغیب دیتے ۔چنانچہ، زمانہ کے
مشہور بزرگ حضرت سیدنا ابو سلیمان دارانی رحمۃُ
اللہِ علیہ فرماتے ہیں: خوف خدا عزوجل کے بائث جو آنکھیں ڈبڈائیں گی( یعنی
آنسوؤں سےبھر جائیں گی) اس چہرے پر قیامت کے دن سیاہی اور ذلت نہیں چڑھے گی اور
اگر ان ڈبڈانے والی آنکھوں سے آنسو جاری ہو جائیں گی تو اللہ تعالی ان آنسوؤں کے
پہلے قطرے کے ساتھ ہی آگ کے کئی سمندر بجھا دے گا۔ اور جس قوم میں سے کوئی شخص خوف
خدا عزوجل کے سے روتا ہے اس قوم پر رحم کیا جاتا ہے۔(احیاء العلوم 4/201)
پیارے
اسلامی بھائیوں خوف خدا عزوجل میں رونا نصیب کی بات ہے۔ یہ ہر ایک کو نصیب نہیں
ہوتا ۔
اللہ
کریم ہمیں اپنا خوف عطا فرمائے ۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت نومبر 2021ء کو کراچی ساؤتھ زون 2 میں ہونے والے دینی کاموں کی کارگررگی
درج ذیل ہیں :
کل منسلک اداروں کی تعداد: 28
اداروں میں ہونے والے درس اجتماع کی تعداد: 14
اس
ماہ دینی ماحول سے منسلک ہونے و الی طالبات کی تعداد : 74
منسلک
شخصیات خواتین کی تعداد: 95
ہفتہ
وا ر اجتماع پاک میں
شرکت کرنے والی شخصیات خواتین کی تعداد: 34
ٹیچرز
کی تعداد: 66
لیڈی ڈاکٹرز کی تعداد: 15
لیڈی پرنسپلز کی تعداد : 26
تقسیم
کی گئی کتب کی تعداد: 32
تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 197
مدرسۃ
المدینہ آن لائن میں داخلہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:2
تریتی سیشن کی تعداد: 15
وصول
ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 20
غلام محی الدین عطاری(درجہ سابعہ، جامعۃُ المدینہ
فیضان غریب نواز لاہور)
زمین بھر رحمت :حدیث قدسی ہے
کہ اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے کہ اگر میرا بندہ آسمان بھر کے گناہ کر بیٹھےپھر
مجھ سے بخشش چاہے اور امید مغفرت رکھے تو میں اس کو بخش دوں گا اور اگر بندہ زمین
بھر کے گناہ کرے تو بھی میں اس کے واسطے زمین بھر رحمت رکھتا ہوں۔
( کیمیائے سعادت ، ص 813)
پیارے
اسلامی بھائیوں فکر مدینہ کے دوران ہو سکے تو رونے کی کوشش کیجئے اور اگر رونا نہ
آئے تو رونے جیسی صورت بنا لیجئے کہ یہ رونا ہمیں رب تعالی کی ناراضگی سے بچا کر
اس کی رضا تک پہنچائے گا۔ بطور ترغیب ان روایت کو ملاحظہ فرمائیں۔
ہرگز جہنم میں داخل نہیں ہوگا :حدیث
پاک میں رَحمتِ عالمیان صلّی اللہُ علیہ و سلم نے
فرمایا:’’خوفِ خدا سے رونے والا
ہرگز جہنَّم میں داخِل نہیں ہوگا حتّٰی کہ
دودھ تھن میں واپَس آجائے ۔‘‘ (شُعَبُ الْاِیمان ،1/490، حدیث :800)
بخشش کا پروانہ : حضرتِ سَیِّدُنا اَنَس رضی اللہ عنہ ُسے مَروی ہے کہ
سرکارِ نامدار، دو عالم کے مالِک و مختار شَہَنشاہِ اَبرار صلّی
اللہُ علیہ و سلم کا ارشادِ خوشگوار ہے:جو شخص اللہ عزوجل کے خوف سے روئے ، اللہ عزوجل اس
کی بخشش فرما دے گا۔
(ابنِ
عدی ،5/396)
نجات کیا ہے: حضرتِ سیِّدُنا عُقبہ بن عامِر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یارَسُوْلَ
اللہ صلّی
اللہُ علیہ و سلم ! نَجات کیا ہے؟ فرمایا: (1) اپنی زَبان کو روک رکھو ( یعنی
اپنی زَبان وہاں کھولو جہاں فائدہ ہو،نقصان نہ ہو ) اور (2)تمہارا گھر تمہیں کِفایت
کرے (یعنی بِلا ضَرورت گھر سے نہ نکلو) اور (3)گناہوں پر رَونا اختیار کرو۔(سُنَنِ تِرمِذی
4/186)
بلا حساب جنت میں: حضرتِ سیِّدُتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں کہ میں نے عرض
کی،"یا رسول اللہ صلّی اللہُ علیہ و سلم ! کیا آپ کی امت
میں سے کوئی بلا حساب بھی جنت میں جائے گا؟" تو فرمایا،"ہاں! وہ شخص جو
اپنے گناہوں کو یاد کرکے روئے۔
(احیاء
العلوم،کتاب الخوف والرجاء،جلد04،صفحہ نمبر 200)
مدنی تاجدار صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا :مدنی
تاجدار صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح دعا مانگتے: اللَّهُمَّ ارْزُقْنِىْ عَيْنَيْنِ هَطَالَتَيْنِ تُشْفَيَانِ بِذُرُوْفِ
الدَّمْعِ قَبْلَ أَنْ تَصيرَ الدُّموعَ دَمَأً وَالْاَضْرَاسُ جمرَأً۔
اے اللہ عزوجل! مجھے ایسی دو آنکھیں عطا فرما جو کثرت سے
آنسو بہاتی ہوں اور آنسو گرنے سے تسکین دے،اس سے پہلے کہ آنسو خون بن جائیں اور
داڑھیں انگاروں میں بدل جائیں۔(احیاء
العلوم، کتاب الخوف والرجاء :4/200)
رونے جیسی صورت بنا لے : امیرُالمُؤمِنِین حضرتِ سَیِّدُنا ابوبکر صِدِّیق رضی اللہ عنہ نے
فرمایا:’’جو شخص رو سکتا ہو تو روئے اور اگر رونا نہ آتا ہو تو
رونے جیسی صورت بنا لے ۔
(اِحیاء
الْعُلوم ،4/201)
ابو نجیب علی حیدر عطاری (درجہ سابعہ، مرکزی جامعۃ
المدینہ فیضان مدینہ فیصل آباد)
خوف
خدا عزوجل میں رونا ایک عظیم الشان نیکی
ہے اور یہ مقدر والوں کا ہی حصہ ہے۔بسا اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ رونے والے کی
برکت سے نہ رونے والوں کا بھی بیڑا پار ہو جاتا ہے۔ اگر رونا نہ آئے تو رونے جیسی
صورت ہی بنا لے کیونکہ اچھوں کی نقل بھی اچھی ہوتی ہے۔ اگر کوئی خوف خدا کی وجہ سے
رو پڑے تو ہمیں اس پر بدگمانی نہیں کرنی چاہیئے کیونکہ مسلمان پر بدگمانی کرنا حرام اور جہنم میں
لے جانے والا کام ہے۔(نیکی کی دعوت، ص:272)
رونے
والی آنکھیں مانگو رونا سب کا کام نہیں
ذِکرِ مَحَبَّت عام ہے لیکن
سوزِ مَحَبَّت عام نہیں
احادیث مبارکہ:
(1)
۔ حضور علیہ سلام نے ارشاد فرمایا :یعنی’’خوفِ خدا سے رونے والا
ہرگز جہنَّم میں داخِل نہیں ہوگا حتّٰی کہ
دودھ تھن میں واپَس آجائے ۔‘‘
(شُعَبُ
الْاِیمان ،1/490، حدیث :800)
(2)۔نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :قیامت کے دن سب آنکھیں رونے والی ہوں گی
مگر تین آنکھیں نہیں روئے گی ان میں سے ایک وہ ہوگی جو خوف خوف سے ہوئی ہوگی۔( کنز
العمال 8/356)
(3) ایک مرتبہ
سروَر ِ کونین، رَحمتِ دارین، نانائے حَسَنَین صلّی
اللہُ علیہ و سلم نےخُطبہ دیا تو حاضِرین میں سے ایک
شخص رو پڑا ۔ یہ دیکھ کر آپ صلّی اللہُ علیہ و سلم نے فرمایا:اگر آج تمہارے درمیان وہ
تمام مُؤمِن موجود ہوتے جن کے گناہ پہاڑوں کے برابر ہیں
تو انہیں اس ایک شخص کے رونے کی وجہ سے بخش دیا جاتا کیونکہ
فرشتے بھی اس کے ساتھ رو رہے تھے اور دُعا کر رہے تھے : اَللّٰہُمَّ شَفِّعِ
الْبَکَّائِیْنَ فِیْمَنْ لَّمْ یَبْکِ یعنی اے اللہ عزوجل! نہ رونے
والوں کے حق میں رونے والوں کی شَفاعت قَبول
فرما۔
(شُعَبُ الْاِیمان ج1ص494،حدیث 810)
حضرتِ مولاناروم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَیُّوْمفرماتے
ہیں :
ہر
کُجاآبِ رَواں غُنچہ بُوَد
ہر کُجا اشکِ رَواں رَحمت بُوَد
(جب آسمان سے بارش برستی ہے توزمین پر غُنچے اور
گُل کِھلتے ہیں اور جب خوفِ خدا سے کسی کے آنسو جاری ہوتے ہیں
تو رحمت کے پھول کِھلتے ہیں) (نیکی کی دعوت، ص:273)
(4)۔حضرت
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سرکار رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم
نے ارشاد فرمایا:جس مومن بندے کی آنکھ سے
اللہ عزوجل کے خوف سے آنسو نکلے خواہ وہ مچھر کے سر جتنا ہو پھر وہ رخسار کے سامنے
کے حصے کو مس کرے۔ تو اللہ تعالی اس پر دوزخ کی آگ کو حرام کر دیتا ہے۔( ابن ماجہ
4/467،حدیث:4197)
اللہ
رب العزت ہمیں اپنے خوف بھی رونا نصیب فرمائے۔اٰمین
دعوتِ
اسلامی کےتحت کوئٹہ
کابینہ ڈویژن بی ایم سی کی نومبر 2021ء کی ماہانہ کارکردگی یہ رہی۔
کُل
منسلک اسلامی بہنوں کی تعداد: 358
کُل
معلمات اسلامی بہنوں کی تعداد: 23
کُل
مبلغات اسلامی بہنوں کی تعداد: 28
کُل
مدرسات اسلامی بہنوں کی تعداد: 7
اکثر
گھر درس دینے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 19
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 123
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے /سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 127
تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد : 109
وصول ہونے
والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 103
اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد: 7
ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 95
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسکاٹ
لینڈ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا
فالو اپ لیا نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کو مضبوط بنانے کےنکات بھی فراہم کئے ۔
کراچی
ساؤتھ زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ نومبر 2021ء
علاقائی دورہ کی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں) کے
زیر اہتمام اورنگی ٹاؤن کابینہ میں ماہ نومبر 2021 ء میں ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ ہوں:
اس
ماہ ہونے والے علاقائی دور وں کی تعداد: 158
علاقائی
دور وں میں اکثر شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 370
شعبہ
علاقائی دورہ کے تحت تقسیم کی گئی کُتب کی تعداد: 10
تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 856
دعوت
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا ۔
اسکاٹ
لینڈ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور درجوں کی تعداد کس طرح بڑھائی جائے اور شعبے کے دینی کاموں میں مزید مضبوطی کیسے لائی جائے اس بارے میں مدنی
پھول دئیے۔
یوکے
برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات پر ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یوکے
برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات پر ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن
میں کم وبیش 959 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ” علم کے دینی اور دنیاوی فوائد“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات
کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ
لینے کا ذہن دیا۔
دعوتِ
اسلامی کےتحت نومبر 2021 ء میں کراچی
ساؤتھ زون 2 اورنگی ٹاؤن کابینہ میں ہونے
والے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل رہی :
اس
ماہ ہونے والی محافلِ نعت کی تعداد: 241
محافلِ
نعت کےذریعے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 35
اسلامی
بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 8
محافل نعت کےذریعے تقسیم کی گئی کُتب کی تعداد: 9
محافل نعت کےذریعے تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 2 ہزار 541
اس
ماہ سیکھنے سکھا نے کے ماہانہ حلقوں کی
تعداد: 5
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے گریٹر مانچسٹر کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور ماہنامہ خواتین سے شکر کے
مدنی پھولوں کے ذریعے اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور
اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
کوئٹہ
کابینہ ڈویژن وحدت کالونی کراچی میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن(
اسلامی بہنیں)
کے زیر اہتمام 5 دسمبر 2021ء کو کوئٹہ کابینہ ڈویژن وحدت کالونی کراچی میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 15اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
زون ذمہ
دار اسلامی بہن نے غسل میت دینے اور کفن کو پیمائش کرنے کا طریقہ بتایا۔ اس کے علاوہ اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن
دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
Dawateislami