9 صفر المظفر, 1442 ہجری

: : :
(PST)

 11 فروری2020ء بروز منگل کورنگی کابینہ کی ڈویژن ناصر کالونی کے علاقے PNTلکھنؤ سوسائٹی کا مدنی مشورہ ڈویژن نگران نے فیضانِ بلال مسجد میں کیا ۔ مدنی مشورے میں ذیلی تا علاقائی مشاورت کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ ڈویژن نگران نے 12مدنی کاموں کی اہمیت پر سنتوں بھرا بیان کیااور گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نئے ذمہ داران کی تقرری فرمائی ۔ ڈویژن نگران نے نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی پیش کئے ۔ (رپورٹ: محمد جہا نزیب عطاری مدنی ، علاقہ لکھنؤ سوسائٹی)