اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نواب شاہ کے علاقے غریب آباد میں ایک اہل ثروت اسلامی بہن کے گھر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ملتان  وہاڑی زون کی کابینہ بورے والا میں ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ مشاورت مجلس رابطہ، ڈویژن اور علاقہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ملتان مجلس رابطہ کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورتقسیم رسائل، شخصیات اجتماع میں تعاون کرنے، شخصیات سے ملاقات میں تعاون کرنے اور دیگر مدنی کاموں میں بھی حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام کراچی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے عا لمی مجلس مشاورت کی رکن شعبہ مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ ڈیفنس فیز 7 میں شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملا قات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتےہوئے تعلیمی اداروں میں ہونے والی برائیوں کی اصلاح کے لئے دعوت اسلامی کے ان شعبہ جات میں مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پران اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا  اظہار بھی کیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 7 جمادی الآخر2 فروری کو نواب شاہ زون کے شہر سکرنڈ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں شخصیات اور عوام اسلامی بہنوں نے شرکت کی، اجتماع پاک میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی ہمشیرہ مرحومہ کے لیے ایصال ثواب کی ترکیب بھی بنائی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام8جمادی الآخر 3 فروری کو اوکاڑہ کابینہ میں D. P. S اسکول کی ٹیچر کے گھر میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا، جس میں مجلس رابطہ کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا، ٹیچر اسلامی بہن نے اپنی بیٹیوں کو جامعۃ المدینہ میں داخلہ دلوانے کی نیت کی۔


  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 8 جمادی الآخر 3 فروری کو لاہور میں مجلس رابطہ کے تحت شعبہ تعلیم ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے جناح ہسپتال کے "Burn Center" میں Pathalogy lab کی ہیڈ لیڈی ڈاکٹر سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی. لیڈی ڈاکٹر نے اچھی اچھی نیتیں کرتے ہوئے ادارے میں ہفتہ وار درس شروع کرنے کی اجازت بھی دی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ  کے زیر اہتمام 24 جنوری کو فیصل آباد کابینہ "واپڈا سٹی" میں ذمہ دار اسلامی بہن نے سوشل سیکیورٹی ہسپتال (social security hospital) کی لیڈی ڈاکٹر سے ملاقات کی اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے مدنی مذاکرے دیکھنے کی ترغیب دلائی، لیڈی ڈاکٹر نے دعوت اِسلامی کے اجتماع میں شرکت کی نیت کی مزیدمدنی کاموں کو سراہتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ  کا 24 جنوری کومختلف ریجن کاٹیلیفونک اجلاس ہوا، جس میں جھنگ، پاکپتن، میانوالی، فیصل آباد اور ساہیوال زون نے شرکت کی، اجلاس میں عالمی مجلس کی طرف سے دیے گئے اہداف کا فالو اَپ لیا گیا اور مزید مدنی کاموں کے حوالے سے تربیت بھی کی گئی۔ زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے مدنی کاموں کے حوالے سے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  24ن جنوری کو خان پور میں زون مجلس رابطہ اور شعبہ تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے شرکت کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور فروری کے مہینے کے اہداف بھی دئیے گئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 24 جنوری کو ملتان کابینہ کی ڈویژن زمزم مدنی میں زون سطح کا اجلاس  ہوا، جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تقرری کی گئی اور اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی  کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 24 جنوری2020 کو سرگودھا زون میں زون کا ٹیلیفون اجلاس ہوا، جس میں عالمی مجلس کی طرف سے دیے گئے اہداف کا فالو اَپ لیا گیا اور مزید مدنی کاموں کے حوالے سے تربیت بھی کی گئی، زون ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی کاموں کے حوالے سے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 23 جنوری 2020  کو بورے والا ڈویژن کے علاقے مجاہد کالونی میں علاقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’اے ون بیگ‘‘ کی تاجراسلامی بہن اور بیوٹی پارلر’’ گڈ لک‘‘ کی بیوٹیشن اسلامی بہن سے ملاقات کی مزید ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی دی، سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت پیش کی۔