فیصل آباد کابینہ میں واقع سوشل سیکیورٹی ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر سے ملاقات
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 24 جنوری کو فیصل آباد کابینہ
"واپڈا سٹی" میں ذمہ دار اسلامی بہن نے سوشل سیکیورٹی ہسپتال (social security hospital) کی لیڈی ڈاکٹر سے ملاقات کی اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے مدنی مذاکرے دیکھنے کی ترغیب دلائی، لیڈی ڈاکٹر
نے دعوت اِسلامی کے اجتماع میں شرکت کی نیت کی مزیدمدنی کاموں کو سراہتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کا 24 جنوری کومختلف ریجن کاٹیلیفونک اجلاس ہوا،
جس میں جھنگ، پاکپتن، میانوالی، فیصل آباد اور ساہیوال زون نے شرکت کی، اجلاس میں عالمی مجلس کی طرف سے دیے گئے اہداف کا فالو
اَپ لیا گیا اور مزید مدنی کاموں کے حوالے سے تربیت بھی کی گئی۔ زون ذمہ داراسلامی
بہنوں نے مدنی کاموں کے حوالے سے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام 24ن جنوری کو خان پور میں زون مجلس
رابطہ اور شعبہ تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں
کابینہ نے شرکت کی زون ذمہ دار اسلامی بہن
نے شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور
فروری کے مہینے کے اہداف بھی دئیے گئے۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 24 جنوری کو ملتان
کابینہ کی ڈویژن زمزم مدنی میں زون سطح کا اجلاس
ہوا، جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تقرری کی گئی اور اسلامی بہنوں نے
اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کی
مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 24 جنوری2020 کو
سرگودھا زون میں زون کا ٹیلیفون اجلاس ہوا،
جس میں عالمی مجلس کی طرف سے دیے گئے اہداف کا فالو اَپ لیا گیا اور مزید مدنی کاموں
کے حوالے سے تربیت بھی کی گئی، زون ذمہ
داراسلامی بہن نے مدنی کاموں کے حوالے سے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔
بورے والا ڈویژن میں’’اے ون بیگ‘‘ کی تاجر اور بیوٹی
پارلر’’ گڈ
لک‘‘ کی اسلامی بہن سے ملاقات
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 23 جنوری
2020 کو بورے والا ڈویژن کے علاقے مجاہد
کالونی میں علاقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’اے ون بیگ‘‘ کی تاجراسلامی بہن اور بیوٹی پارلر’’ گڈ لک‘‘ کی بیوٹیشن اسلامی بہن سے ملاقات کی مزید ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی دی، سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت پیش کی۔
دعوتِ اسلامی کی اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ
تعلیم کے زیر اہتمام 22 جنوری 2020 کو کراچی کے علاقے کورنگی 5 کی سیڈ ٹچ پاکستان
سینٹرل (Seed Touch Pakistan Central ) کی انچارج سے ملاقات اور انفرادی کوشش کی
جس میں شعبہ تعلیم ذمہ دار نے دعوت ِاسلامی کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں آگاہی
دی۔ اس
موقع پر انچارج اسلامی بہن نے اچھے تاثرات دیئےاور مدنی کاموں سے متاثر ہوکر ہر
مہینے اپنے سینٹر میں ورکشاپ رکھوانے کی نیت کی۔
مجلس رابطہ کے زیر اہتمام میو کالونی ملتان میں
شخصیت اسلامی بہن سے ملاقات
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 21 جنوری کو ملتان شہر کے
علاقے میو کالونی میں مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اہل ثروت اسلامی بہن سے
ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی، اپنے گھر مدنی حلقہ اور مدرسۃ المدینہ
للبنات لگوانے کی نیت کی۔
دعوتِ
اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام اوپلیٹا میمن جماعت سے تعلق رکھنے والی شخصیت اسلامی بہن سے ملاقات
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 21
جنوری 2020کو کراچی ریجن کی گلشن کابینہ میں
اوپلیٹا میمن جماعت کی ممبر کے گھر والوں
سے مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامہ بہن نے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔ شخصیت اسلامی بہن نے دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون
کی نیت کی۔
دعوتِ
اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام ڈیرہ غازی خان زون میں شخصیات کے درمیان مدنی
حلقہ
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 22
جنوری 2020کو ڈیرہ غازی خان زون کے شہر ڈی جی خان میں شخصیات کے درمیان مدنی حلقہ
کا انعقاد ہوا جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی ، مدنی حلقہ کے بعد شخصیات
نے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ
کی نیت کی۔
دعوتِ
اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام مینا بازار کراچی میں شخصیات کے درمیان مدنی حلقہ کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام21
جنوری کو کراچی ریجن کی لیاقت آباد کابینہ میں مینا بازار میں شخصیات کے درمیان
مدنی حلقہ کا انعقاد ہوا جس میں مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ مدنی حلقہ کے بعد شخصیات اسلامی بہنوں نے اپنے
اپنے شعبوں سے متعلق دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون پیش کرنے کی نیت کی۔
دعوتِ
اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام گوجرہ کابینہ کے ایک سلائی سینٹر میں درس
اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام 21
جنوری 2020کو ساہیوال زون کی گوجرہ کابینہ کے ایک سلائی سینٹر میں درس اجتماع کا
انعقاد ہوا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی، اجتماع کے شرکاء نے آئندہ بھی
اجتماع میں شرکت کی نیت کی۔