فیصل آباد ریجن سے شعبہ اصلاح اعمال کی ماہ جون 2021ء کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ ہوں:

عاملات نیک اعمال کی تعداد: 7 ہزار 595

اصلاحِ اعمال اجتماعات کی تعداد: 50 مقامات

اصلاحِ اعمال اجتماعات میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 845


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں  لاڑکانہ کابینہ کی لاڑکانہ ڈویژن میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد ہوا جس میں 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے اپنے اعمال کا جائزہ لینے کاذہن دیتےہوئے اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ لینے کی ترغیب دلائی اور اسلامی بہنوں کی طرف سےکئےجانےوالےسوالات کےجوابات دیئے۔ اس موقع پر اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں نے روازنہ اپنےاعمال کاجائزہ لینے اور نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے کی نیتیں بھی پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں جیکب آباد کابینہ میں بذریعہ کال مدنی مشورہ ہواجس میں متعلقہ شعبے کی کابینہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

سکھر زون اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے تقرریاں مکمل کرنے پر کلام کرتےہوئےاسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور رسالہ نیک اعمال کی کارکردگی بڑھانے کا ذہن دیا نیز شعبےکےدیگردینی کاموں کے لئےتیارشدہ مدنی پھولوں پر عمل کرنے کا ذہن بنایا جس پرذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون  2 کی گلستان جوہر کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبےکے دینی کاموں کےحوالےسےمدنی پھول سمجھائےاور کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے بھر پور کوشش کرنے کا ذہن دیا نیز انفرادی کارکردگی کو بھی بہتر کرنے کے حوالےسےنکات بتائےاور رسالہ نیک اعمال کےذریعے اپنے اعمال کروانےکی ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں قائد آباد کابینہ کی ڈویژن مجید کالونی میں اصلاح اعمال اجتماع کاانعقادہوا جس میں ذیلی ذمہ داراور کابینہ نگران سمیت تقریباً 69 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’نیّت کی اہمیت‘‘ کےموضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو روزانہ رسالہ نیک اعمال کےذریعے اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور ہر ماہ پابندی سے متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن کو رسالہ جمع کروانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ سلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیراہتمام فیصل آباد ریجن کی لیہ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کابینہ و ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسلامی بہنوں کو کارکردگی فارم سمجھائے نیزشعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیااور روزانہ رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ لینےعاملات نیک اعمال میں اضافہ کرنےکی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں رنچھوڑلائن کابینہ کی ڈویژن سولجر بازار کراچی کے ذیلی حلقے اسماعیل مسجد میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں کم و بیش30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیا اور مسلمان کےدل میں خوشی داخل کرنے والی نیکی سےمتعلق معلومات دیتے ہوئے کتاب ’’آسان نیکیاں ‘‘سے مدنی پھول دیئے نیز آخرت کی فکر کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن بھی دیاجس پر اسلامی بہنوں نے نیک جذبات کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں اورنگی ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن الفتح کالونی کے علاقہ فقیر کالونی میں اصلاح اعمال اجتماع ہواجس میں کم و بیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نےاجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال پر عمل کا جذبہ بڑھانے کے لئےروزانہ شجرہ شریف اور 313 بار درودِ پاک پڑھنے کاذہن دیا۔ ساتھ ساتھ کنز الایمان سے 3 آیات ترجمہ وتفسیر کے ساتھ پڑھنےکی تر غیب دلائی نیزکتاب’’ فیضانِ نماز ‘‘سے نماز پڑھنے کے فضائل بتاتےہوئےرسالہ نیک اعمال کےذریعے روزانہ اپنےاعمال کاجائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔ دارالسنہ میں ہونے والے 7 دن پرمشتمل رہائشی کورس بنام ’’ اصلاح اعمال ‘‘میں ایڈمیشن لینےکا ذہن بھی دیا۔

اس کےعلاوہ اسلامی بہنوں کو ہر انگریزی ماہ کی یکم تاریخ کو متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن کو رسالہ جمع کروانے کی نیتیں کروائی نیز 3 اسلامی بہنوں نے 7 دن پر مشتمل رہائشی اصلاح اعمال کورس کرنے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون2 اورکوئٹہ خضدار کابینہ مدنی مشوروں کاانعقاد ہوا جن میں کابینہ تا ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ کارکردگی کے فالو اَپ کی مضبوط ترکیب بنانے کا ذہن دیااور اصلاح اعمال اجتماع کو ہر ہر علاقے میں کرنے کا ہدف دیا نیزنیک اعمال ایپلیکیشن کواستعمال کرنےکاذہن دیاجبکہ ہر ماہ دوڈویژن میں مدنی مشورہ لینے کی ترغیب دلاتےہوئےشیڈول وقت پر جمع کروانے اور ماتحت اسلامی بہنوں سے وقت پر کارکردگی لینے کا ذہن دیا ۔مزیدرسالہ نیک اعمال پر عوام اسلامی بہنوں کو عمل کروانے کا ذہن بھی دیا۔


اس پُر فتن دور میں رسالہ نیک اعمال ایک اسلامی زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ ہے جس کے ذریعے نیکیوں کی طرف رغبت حاصل ہوتی ہے۔ رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے شب و روز کےاعمال کا جائزہ لیا جا سکتا ہے کہ آج کا دن نیکیوں میں گزرا یا نہیں ۔

امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ نے تمام مسلمانوں کو گویا ایک ایسا آسان و بہترین نیک بننے کا نسخہ عطا فرمایا ہے جس کے ذریعے آپ اپنے کردار، نیکیوں سے محبت،گناہوں سے نفرت،اخلاقیات،عبادت ، ریاضت ،تقویٰ،توبہ، اخلاص اور قفل مدینہ ان سب پر آپ اپنی زندگی میں استقامت حاصل کرسکتےہیں اور بہت کم وقت میں نیکیوں کے خزانے جمع کر سکیں گے ان شاء اللہ عزوجل۔

1)کراچی ریجن کی کارکردگی

اصلاحِ اعمال اجتماعات کی تعداد:103

اصلاحِ اعمال اجتماعات میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 ہزار478

عاملات نیک اعمال بننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:18 ہزار248

2)حیدرآباد ریجن کی کارکردگی

اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد:59

اصلاحِ اعمال اجتماعات میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 ہزار173

عاملات نیک اعمال بننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:8 ہزار

3) ملتان ریجن کی کارکردگی

اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد:33

اصلاحِ اعمال اجتماعات میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:927

عاملات نیک اعمال اسلامی بہنوں کی تعداد:7 ہزار484

4)فیصل آباد ریجن کی کارکردگی

اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد:50

اصلاحِ اعمال اجتماعات میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد:845

عاملات نیک اعمال اسلامی بہنوں کی تعداد:7 ہزار595

5)لاہور ریجن کی کارکردگی

اصلاح ِاعمال اجتماعات کی تعداد:50

اصلاحِ اعمال اجتماعات میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 12 ہزار96

عاملات نیک اعمال اسلامی بہنوں کی تعداد:8 ہزار95

6)اسلام آباد ریجن کی کارکردگی

اصلاحِ اعمال اجتماعات کی تعداد:82

اصلاحِ اعمال اجتماعات میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 787

عاملات نیک اعمال اسلامی بہنوں کی تعداد:4 ہزار605


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ کابینہ کی ڈویژن وحدت میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں اصلاح اعمال کی زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے نماز کی اہمیت پر بیان کیااور رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنےاعمال کا روزانہ جائزہ لینے کا ذہن دیا۔ مزید اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ پابندی کے ساتھ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


  دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون2 اورنگی ٹاؤن کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں شعبہ اصلاح اعمال کابینہ سطح اور ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح اصلاح اعمال کی ذمہ داراسلامی بہن نے اپنی مشاورت ڈویژن سطح کو شیڈول و کارکردگی وقت پر جمع کروانےکا ذہن دیا نیز اصلاح اعمال اجتماعات، مدنی مذاکرہ کارکردگی اور نیک اعمال کے رسالے کی تعداد بڑھانے کے اہداف دئیے جس پرڈویژن مشاورت اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔