دعوتِ اسلامی کےشعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت  گزشتہ دنوں گلشن کابینہ کراچی میں اصلاح اعمال اجتماع کاانعقادہوا جس میں 50 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

علاقائی مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے’’ نماز ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور نیک اعمال پر عمل کرنے کا آسان طریقہ بتایا نیز اسلامی بہنوں کی طرف سے کئےجانےوالے سوالات کےجوابات دیئےاوررسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ لینےکاذہن دیتےہوئےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں گلشن اقبال کابینہ کی ڈویژن بہادرآباد کراچی میں اصلاح اعمال اجتماع کیاگیا جس میں 40 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

اصلاح اعمال کی کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ فکر آخرت ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور نیک اعمال پر عمل کا آسان طریقہ بتایا نیز رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ لینےکاذہن دیااورمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کےدرمیان نیک اعمال کے رسالے بھی تقسیم کئے گئے جس پر اسلامی بہنوں نے روزانہ جائزه لینے اور نئی اسلامی بہنوں کو اجتماع پاک میں شرکت کروانے کی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال  للبنات کےتحت گزشتہ دنو ں کراچی کے مختلف مقامات (گلشن کابینہ، نیا آباد، سولجر بازار ،بہادرآباد ، امیر خسرو ، چاندنی چوک اور بلدیہ ٹاؤن میں 2 مختلف مقامات) پر اصلاح اعمال اجتماعات کاسلسلہ ہوا جن میں کم بیش167 کےقریب اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے ’’فکر آخرت‘‘ کےموضوع پر بیانات کئےاوررسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کا آسان طریقہ بتایا جس پر اسلامی بہنوں نے روزانہ رسالہ نیک اعمال کے ذریعےاپنےاعمال کاجائزه لینے اور نئی اسلامی بہنوں کو اجتماع پاک میں شرکت کروانے کا ذہن دیا۔ اسی طرح رسالہ نیک اعمال سے متعلق کئےجانےوالے سوالات کےجوابات دیئے آخر میں رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔


 دعوتِ اسلامی کےشعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت 5 جولائی 2021 ء کراچی ریجن زون ایسٹ 2 میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون تا ذیلی سطح کی 30 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن سطح کی شعبہ اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے نرمی کو اپنانےسےمتعلق اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اوروقت پر شیڈول جمع کروانے کی ترغیب دلائی مزید ذمہ داراسلامی بہنوں کی طرف سےکئےجانےوالےسوالات کےجوابات دیئےنیزتقرری کی تکمیل کا ہدف دیا اور مدنی مذاکرے کی اہمیت کو بتاتےہوئے اصلاح ِاعمال اجتماعات منعقد کرنےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے مدنی پھولوں پر عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ زون میں آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں زون مشاورت اور 1 کابینہ مشاورت اور 2 ڈویژن مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی شیڈول اور مدنی مذاکرہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے نکات پیش کئے نیز ذمہ داراسلامی بہنوں کوذیلی سطح تک کی تقرر ی مکمل کرنےکے اہداف دئیے جس پرذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ اصلاح اعمال  للبنات کے زیراہتمام 04 جولائی 2021 کوپاکستان سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں تمام ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

پاکستان سطح کی شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ داراسلامی بہن نےاصلاح اعمال اجتماعات منعقد کرنے کے حوالے سے نکات بتائےاور تقرری مکمل کرنے کےاہداف دیئے نیز زون میں دینی کام کرنےحوالےسے نکات بتائے اور ریجن کارکردگی شیڈول پر اضافے پر حوصلہ افزائی کی جبکہ ماتحت کے شیڈول اور ماہانہ کارکردگی فارم کا تقابل کرنے کا ذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے مزید اپنے شعبے کے دینی کاموں کو بہتر کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال للبنات کے تحت  گزشتہ دنوں رنچھوڑ لائن کابینہ اورمہاجر کیمپ کراچی میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں علاقہ مشاورت برائے اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ریجن مشاورت وڈویژن مشاورت کی اصلاحِ اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں نے علاقائی مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ذیلی حلقوں پر تقرری مکمل کرنےکاذہن دیااور مدنی مذاکرہ کی کارکردگی سمجھانے کے ساتھ ساتھ نرمی کی اہمیت بتاتےہوئے ماتحت کی حوصلہ افزائی کرنےکا ذہن دیا نیز ماہانہ کارکردگی شیڈول کاجائزہ لینے کاہدف دیا۔ رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ کرنےاور ہر انگریزی ماہ کی یکم تاریخ کومتعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن بہارِ مدینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں طالبات سمیت مقامی اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

مبلغہ ٔ دعوتِ اسلامی نے دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور انہیں دینی کاموں کی ذمہ داریاں بھی دی نیزمدنی مشورےمیں شریک اسلامی بہنوں کو شعبہ اصلاح اعمال کےتحت ہونےوالےدینی کاموں کے بارے میں سمجھایا اور مدنی مذکراہ کی کارکردگی کے فارم ،ماہانہ کارکردگی فارم اور ہفتہ واررسالہ کارکردگی بڑھانے کے بارے میں مدنی پھول دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے تحت کورنگی کابینہ کراچی میں اصلاحِ اعمال اجتماع کاانعقادہواجس میں 8 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’پیٹ کا قفل مدینہ لگانے‘‘کے موضوع پر بیان کیااور روزانہ کی بنیاد پررسالہ ’’نیک اعمال ‘‘کےذریعے اپنے اعمال کاجائزہ لینے کا ذہن دیاجبکہ اسلامی بہنوں کی طرف سےکئےجانےوالےسوالات کےجوابات دیئے اور ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنےکی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں بلدیہ،ہاکس بے اور سائٹ ایریا کی کابینہ تا علاقائی سطح کی 8 ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی شیڈول کاجائزہ لیتےہوئے انہیں مدنی مذاکرہ کارکردگی،اصلاح اعمال کارکردگی اور عاملات نیک اعمال میں اضافے کرنےکا ذہن دیا۔مزیداصلاح اعمال اجتماعات منعقد کرنےکےحوالےسے نکات فراہم کئےنیزتقرریاں مکمل کرنے اور تمام ذیلی حلقوں میں اصلاح اعمال کے بینرز لگانے کا ہدف بھی دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں سُرجانی کابینہ کی ڈویژنk4 کراچی میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد ہوا جس میں 6اسلامی بہنوں شرکت کی ۔

ڈویژن ذمہ داراسلامی بہن نے’’ اپنےاعمال کاجائزہ ‘‘کے موضوع پر بیان کیااور رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ کرنے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کی طرف سے کئےجانے والےسوالات کےجوابات دیتےہوئےانہیں دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پراسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ کے ڈویژن بابر مارکیٹ کراچی میں مدنی مشورہ ہواجس میں مقامی 20 ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے نیک اعمال کی کارکردگی بڑھانے کے حوالے سے اہم نکات بتائے اورتقرری کی مکمل کرنےکا ہدف دیا نیز اصلاح اعمال اجتماع منعقدکرنے،مدنی مذاکرہ دیکھنےکاذہن دیا اور عملی طور پر دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنو ںنے اچھے جذبات کااظہارکیا۔