کراچی ساؤتھ زون2 بلدیہ کابینہ میں5 مختلف مقامات پر اصلاحِ اعمال
اجتماعات کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال للبنات کے
تحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں جولائی 2021ءکے مہینے میں 5 مختلف مقامات پر اصلاحِ اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجس میں
کم و بیش 56 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ان اجتماعات میں دعوتِ اسلامی کی مبلغات اسلامی
بہنوں نے مختلف موضوعات پر بیانات کئے جن میں خصوصی طور پر ’’نماز ‘‘کا موضوع شامل کیا گیاجس کے ذریعے
نماز کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کی کوشش کی گئی نیز باطنی بیماریوں کے بارے میں بھی
اصلاحی بیانات کئے گئے۔رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنےکی ترغیب دلاتےہوئے اسلامی بہنوں کو ہر ماہ
اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور نیک اعمال کا رسالہ متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن کو
جمع کروانے کا ذہن بھی دیا گیا اور اِصلاحِ اعمال کے اجتماعات میں شرکت کر کے نیکیوں
پر مزید استقامت حاصل کرنے کے کی ترغیبات دلائی گئیں جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔

دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح
اعمال للبنات کے تحت جولائی 2021 ءکوکوئٹہ زون جناح کابینہ میں مدنی
مشورہ منعقد ہوا۔اصلاح اعمال کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو
شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات بتائے اور کارکردگی جدول سمجھا تے ہوے
کارکردگی میں بہتری لانے روزانہ رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا جائزہ لینے
کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیراہتمام 30 جولائی2021ءبروز جمعہ شجاع آباد زون کے شہر بستی ملوک میں مدنی مشورےکاانعقادہوا
جس میں 35 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
پاکستان سطح کی ذمہ
دار اسلامی بہن نے ’’نماز کی اہمیت ‘‘
کی اہمیت کےموضوع پر بیان کیا اور اسلامی
بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کےذریعے اپنے اعمال کاجائزہ لینےاور مدنی مذاکرہ دیکھنے
کاذہن دیا نیز تقرریاں مکمل کرنےاور کارکردگی وقت پر متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کی
ترغیب دلائی ۔ اس کےعلاوہ نیک اعمال ایپلیکیشن کو استعمال کرنےکی
دعوت پیش کی ۔
شعبہ اصلاح
اعمال للبنات کے زیر اہتمام ملتان کے شہر وہاڑی زون میں مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام 31 جولائی 2021 ءبروز ہفتہ ملتان ریجن کے شہر وہاڑی زون میں مدنی مشورہ منعقد
ہوا جس میں علاقہ تا ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے تقرریاں مکمل کرنےکےحوالےسےاہداف
دیئےنیز علاقہ تا ریجن سطح تک کی سو فیصد
تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا۔ جائزہ فارم کی مختلف کارکردگیوں کے حوالے سے کلام کرتےہوئے
فالو اَپ کرنے کی ترغیب دلائی ا س کےعلاوہ رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ
کرنےاور مدنی مذاکرہ دیکھنےکی دعوت دی ۔مزیداصلاح
اعمال اجتماع منعقدکرنے اور شعبہ وائز نیک
اعمال رسالہ کارکردگی بر وقت جمع
کرنےکاہدف دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی ۔
شاہ جیونہ کابینہ کی ڈویژن چھتہ بخشہ میں اصلاح
اعمال ذمہ دارکامدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ
اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام یکم
اگست بروز اتوار 2021ء کو شاہ جیونہ کابینہ کی ڈویژن چھتہ بخشہ میں مدنی
مشورےکاانعقادہواجس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت
کی ۔
زون ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبہ اصلاح اعمال کےحوالےاپڈیٹ
مدنی پھولوں سےآگاہی دی ۔ اس کےبعد ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن سے مشاورت ہوئی ان کو نیک اعمال، مدنی مذاکرہ، اصلاح اعمال اجتماع ،اصلاح اعمال مکتب ، قفل مدینہ
اور جائزہ کارکردگی کےحوالےسےنکات بتائے نیز کارکردگی کیسے وصول کی جائے اس پر بھی
کلام ہوا جس پراسلامی بہنوں نےاحساس ذمہ داری کااظہار کرتےہوئےدینی کاموں کوکرنے
کی نیت کااظہارکیا۔

دعوتِ
اسلامی کےشعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت 31 جولائی 2021ءبروز ہفتہ سکھر زون
خیرپور کابینہ کی ڈویژن کھوڑا شریف میں مدنی مشورہ ہواجس میں ڈویژن تاعلاقہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں کےحوالےسےرہنمائی کی اور
انہیں اپنے اپنے علاقوں کی منسلک اسلامی بہنوں کی لسٹیں بنانے اور اس کے مطابق
مضبوط فالو اَپ کرنے کا ذہن دیا نیز ہر ہر علاقے میں اصلاح اعمال اجتماع منعقد کرنے
کی ترغیب دلائی ۔ اس کے علاوہ ہفتہ وار اجتماع میں اصلاح اعمال مکتب کی مضبوط ترکیب بنانے کا ہدف
دیا اور اسلامی بہنوں کو ماتحتوں سے مربوط
رہنے کا کہا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال للبنات کے
تحت 29جولائی2021ء بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن نیو سعید آباد میں مدنی مشورے کاانعقادہوا
جس میں 6 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اصلاحِ
اعمال اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ کی کارکردگی بہتر سے بہتر بنانے کے بارے میں نکات
پیش کئے نیز ان شعبوں کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانے کےطریقے بھی
بتائےجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی کارکردگی بہتر بنانے اور اپنے شعبے پر
خاص توجہ دینے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کی۔
بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی ڈویژن مہاجر کیمپ کے علاقے تُرک
کالونی میں اصلاحِ اعمال اجتماع

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال للبنات کے تحت 29جولائی2021ء کراچی ساؤتھ زون 2
مہاجر کیمپ ڈویژن علاقہ تُرک کالونی میں
اِصلاحِ اعمال اجتماع منعقد کیا گیاجس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں علاقہ مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہن نے ’’نماز کے فضائل‘‘ پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی
کرنے کا ذہن دیا۔
ڈویژن
مشاورت اِصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے نیک اعمال رسالے کےسوالات کےبارےمیں رہنمائی کیں اور کس طرح نیک اعمال
میں اضافہ کیا جا سکتا ہےاس کےطریقہ بھی بتائےجس
پر اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں نے
روزانہ رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال
کا جائزہ کرنے اور دوسروں کو بھی نیک
اعمال کی عامِلہ بنانے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
کراچی ایسٹ
زون1 لانڈھی کابینہ کی ڈویژن بابر
مارکیٹ میں مدنی مشورے کاانعقاد

دعوتِ اسلامی کےشعبہ اصلاح اعمال للبنات کے
تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون1 لانڈھی کابینہ کی ڈویژن بابر مارکیٹ میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس
میں ڈویژن تا ذیلی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مذاکرہ کارکردگی کانیوفارم سمجھایا نیزماہانہ رسالہ نیک اعمال کی جائزہ کارکردگی اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔ دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کی لِسٹیں تیار کرنے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بِن قاسم زون قائد آباد کابینہ کراچی کی جون
2021 ء کی شعبہ اِصلاحِ اعمال للبنات کی
ماہانہ کارکردگی

نیک اعمال کے تقسیم ہونے والے رسائل کی تعداد :
355
وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:
735
ماہ میں 14،15 روزے رکھنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 6
ماہ میں 7،8 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 26
ماہ میں 4،5 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 67
رسالہ نیک اعمال پر عمل کر کے مدنی بیٹیاں بننے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 17
رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 38
یومِ قفلِ مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 45
ایّامِ قفلِ مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 19
اصلاحِ اعمال اجتماعات میں شرکت کرنےوالی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 69

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ
اعمال للبنات کے تحت لیاری کابینہ کی ڈویژن بہار کالونی علاقہ الفلاح کراچی میں اصلاح اعمال اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جہاں پر تقریباً 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ڈویژن
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ فیضانِ
نیت ‘‘کے موضوع پر بیان کیااور روزانہ رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ لینےکاذہن
دیا۔ نفل روزے رکھنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ کرنے،نفل روزے رکھنےاور تہجد ادا کرنے کی نیتیں
پیش کیں۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں بذریعہ کال ماہانہ
مدنی مشورہ ہواجس میں زون ذمہ داراسلامی
بہنوں نےشرکت کی ۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے اسلامی
بہنوں کو کارکردگی فارم سمجھائےاورماہانہ کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا نیز ہر
ڈویژن میں اصلاح اعمال اجتماع کروانے کی ترغیب دلائی اورشعبے کے دینی کام کو بڑھانے کا ذہن دیاجس پراسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔