دعوتِ اسلامی کے شعبہ
اصلاح اعمال للبنات کے تحت بلدیہ ٹاؤن
کابینہ میں اگست 2021ء کو ہونے والے دینی کاموں کی ہفتہ
وار کارکردگی درج ذیل ہے:
تہجد پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 93
رسالہ نیک اعمال کےذریعے اپنےاعمال کاجائزہ کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 367
نفل روزہ رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:136
شعبہ اصلاح ِاعمال
للبنات کےتحت کوئٹہ کابینہ میں ہونےوالے دینی کاموں کی ہفتہ وار کارکردگی
تہجد پڑھنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد: 11
رسالہ نیک اعمال کےذریعے اپنےاعمال کاجائزہ کرنےوالی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 60
چوہڑ جمالی میں مدرسۃالمدینہ اسلامی بہنوں کےلئے
میں اصلاح اعمال اجتماع
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام 6 اگست2021ء کوحیدرآباد زون سجاول کابینہ کی ڈویژن چوہڑ جمالی میں مدرسۃالمدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) میں
اصلاح اعمال اجتماع کیا گیا جس میں 16 ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے’’فیضان نماز‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور جنت کے طلبگاروں کے لئے مدنی
گلدستہ میں سے سورۂ ملک کی فضیلت بتاتےہوئےاس کو پڑھنےکی ترغیب دلائی نیزاسلامی
بہنوں کی طرف سےکئے جانےوالےسوالات کےجوابات دیئےاور رسالہ نیک اعمال
کےذریعےاپنےاعمال کا جائزہ لینے کاذہن دیتےہوئےانہیں عاملات نیک اعمال میں اضافہ کرنےکا ہدف دیاجس پر ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے عمل کرنے کی نیتیں پیش کی۔
دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت
7 اگست 2021ءکو کوئٹہ کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ڈویژن مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے احساس ذمہ
داری پر کلام کرتے ہوئے مدنی مذاکرے کی
اہمیت اور نیک اعمال کے رسالے عوام کو کس
طرح آسانی سے سمجھایا جائے اس حوالےسےمدنی پھول دیئےنیز ہر منسلک اسلامی بہن سے نیک
اعمال کے رسائل بروقت وصول کرنے کا ہدف دیا۔اس
کےعلاوہ اصلاح اعمال کے بینرز بنوانے اور ان کافالو اپ کرنے کا ذہن دیا۔مزید نیک اعمال کے اجتماعات کو ہر ڈویژن میں مضبوط
کرنے کے حوالے سے نکات بیان کئے۔ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بینر زبنوانے اور اصلاح
اعمال کے اجتماعات مضبوط کرنے کا ہدف لیا۔ مزید اچھی اچھی نیتیں کیں۔
دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت
27 اور 20 جولائی 2021 ء کو صحرائے مدینہا ورکراچی ایسٹ زون 2 میں
آن لائن مدنی مشوروں کا سلسلہ ہوا جن میں ریجن مشاورت اسلامی بہنوں نے زون اور کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں
کو اصلاح اعمال کے نئے نکات سمجھائے نیزنیو نکات پر بہتر
انداز میں عمل کرنے اور ذیلی مشاورت تک
پہنچانے کاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
کراچی ساؤتھ زون 2 نیو کراچی کابینہ کی ڈویژن سلیم
سینٹر میں مدنی مشورےکاانعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت
5 اگست 2021 ء کوکراچی ساؤتھ زون 2 نیو
کراچی کابینہ کی ڈویژن سلیم سینٹر میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں تین ڈویژن
مشاورتوں کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے احساس ذمہ داری پر کلام کرتے ہوئے مدنی مذاکرےدیکھنے کاذہن دیا اور نیک اعمال کے رسالے کو آسان طریقے سےسمجھانے کے طریقے بتائےنیزاصلاح اعمال کے بینرز
بنوانے اور اس کا فالو اپ کرنے کا ہدف دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت 5 اگست 2021ء کوکوئٹہ جناح کابینہ
میں مدنی مشورےکا انعقاد ہوا جس میں اصلاح اعمال زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے
اپنی ماتحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات بتائے
نیز کارکردگی جدول سمجھاتے ہوئے کارکردگی میں بہتری لانے کا ذہن دیا۔ روزانہ رسالہ
نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور نیک اعمال کے اجتماعات کو مضبوط
کرنےکی ترغیب دلائی نیز پابندی سے مدنی
مذاکرہ دیکھنے کا ذہن بھی دیاجس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال للبنات کے تحت جولائی 2021 ءکو بلدیہ ٹاؤن کابینہ کی
ڈویژن مہاجر کیمپ کراچی میں مختلف مقامات پر اِصلاحِ اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا
گیاجن میں کم و بیش 33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ’’ نماز و اذان‘‘ کے موضوع پر
بیانات کئےنیزرسالہ نیک اعمال میں موجود
سوالات کےبارےمیں رہنمائی کرتےہوئےروزانہ رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کا جائزہ لینےکاذہن دیا۔مزید ہر ماہ اپنی متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن کو نیک
اعمال کا رسالہ جمع کروانے کی ترغیب دلائی
۔اسی طرح اسلامی بہنوں کو نفلی روزے رکھنے، تہجد ادا کرنےاور یومِ قفل
مدینہ منانے کی ترغیبات دیں ۔
کراچی ساؤتھ زون2 بلدیہ کابینہ میں5 مختلف مقامات پر اصلاحِ اعمال
اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال للبنات کے
تحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں جولائی 2021ءکے مہینے میں 5 مختلف مقامات پر اصلاحِ اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجس میں
کم و بیش 56 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ان اجتماعات میں دعوتِ اسلامی کی مبلغات اسلامی
بہنوں نے مختلف موضوعات پر بیانات کئے جن میں خصوصی طور پر ’’نماز ‘‘کا موضوع شامل کیا گیاجس کے ذریعے
نماز کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کی کوشش کی گئی نیز باطنی بیماریوں کے بارے میں بھی
اصلاحی بیانات کئے گئے۔رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنےکی ترغیب دلاتےہوئے اسلامی بہنوں کو ہر ماہ
اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور نیک اعمال کا رسالہ متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن کو
جمع کروانے کا ذہن بھی دیا گیا اور اِصلاحِ اعمال کے اجتماعات میں شرکت کر کے نیکیوں
پر مزید استقامت حاصل کرنے کے کی ترغیبات دلائی گئیں جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔
دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح
اعمال للبنات کے تحت جولائی 2021 ءکوکوئٹہ زون جناح کابینہ میں مدنی
مشورہ منعقد ہوا۔اصلاح اعمال کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو
شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات بتائے اور کارکردگی جدول سمجھا تے ہوے
کارکردگی میں بہتری لانے روزانہ رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا جائزہ لینے
کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیراہتمام 30 جولائی2021ءبروز جمعہ شجاع آباد زون کے شہر بستی ملوک میں مدنی مشورےکاانعقادہوا
جس میں 35 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
پاکستان سطح کی ذمہ
دار اسلامی بہن نے ’’نماز کی اہمیت ‘‘
کی اہمیت کےموضوع پر بیان کیا اور اسلامی
بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کےذریعے اپنے اعمال کاجائزہ لینےاور مدنی مذاکرہ دیکھنے
کاذہن دیا نیز تقرریاں مکمل کرنےاور کارکردگی وقت پر متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروانے کی
ترغیب دلائی ۔ اس کےعلاوہ نیک اعمال ایپلیکیشن کو استعمال کرنےکی
دعوت پیش کی ۔
شعبہ اصلاح
اعمال للبنات کے زیر اہتمام ملتان کے شہر وہاڑی زون میں مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام 31 جولائی 2021 ءبروز ہفتہ ملتان ریجن کے شہر وہاڑی زون میں مدنی مشورہ منعقد
ہوا جس میں علاقہ تا ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے تقرریاں مکمل کرنےکےحوالےسےاہداف
دیئےنیز علاقہ تا ریجن سطح تک کی سو فیصد
تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا۔ جائزہ فارم کی مختلف کارکردگیوں کے حوالے سے کلام کرتےہوئے
فالو اَپ کرنے کی ترغیب دلائی ا س کےعلاوہ رسالہ نیک اعمال کےذریعےاپنےاعمال کاجائزہ
کرنےاور مدنی مذاکرہ دیکھنےکی دعوت دی ۔مزیداصلاح
اعمال اجتماع منعقدکرنے اور شعبہ وائز نیک
اعمال رسالہ کارکردگی بر وقت جمع
کرنےکاہدف دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کی ۔