اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوت اسلامی کی مجلس جامعات المدینہ للبنات کے تحت یکم نومبر 2019ء سے پاکستان بھر کے جامعات المدینہ للبنات میں12دن کے مدنی کام کورس کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس میں درجہ ثالثہ اور رابعہ کی طالبات شریک ہیں ۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی کام کرنے کے حوالے سے تنظیمی اور اخلاقی تربیت دے رہی ہیں۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مجلس شارٹ کورسز للبنات کے تحت ماہِ اکتوبر 2019ء میں عرب شریف ٭کویت ٭ ہند ٭ بروڈا ٭ اجمیر ٭ اندور ٭ ناگور سمیت 15مقامات پر پانچ دن کے”زندگی پُرسکون بنائیے“کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وپیش 170 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے سیرت خاتونِ جنّت وازواج مطہراترضی اللہ عنھن پر سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو شادی کے مسائل اور اہم ترین فقہی معلومات کے بارے میں آگاہی فراہم کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں  سیالکوٹ میں دو مقامات پر دو مدارس المدینہ آن لائن شارٹ کورسز کا افتتاح کیا گیا۔اس موقع پر صاحبزادیِ عطار سَلَّمَہَا الْغَفَّارْ نے دونوں مقامات پر شرکت کی اور دو مدارس المدینہ آن لائن شارٹ کورسزکی برانچز کا افتتاح کیا۔ان مدارس میں داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنی علاقہ نگران اسلامی بہن سے رابطہ فرمائیں۔


آن لائن  کفن دفن کورس

Thu, 31 Oct , 2019
6 years ago

دعوت اسلامی کی مجلس آن لائن کورسز للبنات کے تحت مختلف کورسز کا سلسلہ جاری رہتا ہے اسی سلسلے میں  14اکتوبر 2019ء کو”کفن دفن کورس “کا آغاز کیا گیا جس میں ایران کے شہر جزیرہ قشم سے 5 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے شرکا کی تربیت کی اور سنّت کے مطابق کفن دفن کے طریقے بتائے۔


دعوت اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز للبنات کے تحت ماہ ستمبر2019ء میں525 مقامات پر ”تربیت اولاد کورس “منعقد کیا گیا۔ ان مدنی کورسز  میں کم و بیش 10ہزار 61 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کی تربیت کی اور اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر مدنی کام کرنے اور اپنی اولاد کی سنّتوں کے مطابق تربیت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز للبنات کے تحت 26 اکتوبر 2019ء کو پانچ دن کے”زندگی پُرسکون بنائیے“کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مستقبل قریب میں رشتۂ ازدواج سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔مبلغۂ دعوت اسلامی نے  کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو شریعت کے مطابق زندگی گزارنے کے طریقے بتائے اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


کفن دفن اجتماعات

Wed, 30 Oct , 2019
6 years ago

اسلامی بہنوں کو شرعی طریقے کے مطابق میت کا کفن دفن وغیرہ سکھانے کے لئے ستمبر2019ء میں ہند کے شہروں (اجمیر، سانگا، چھتر پور، بیاور، جودھپور، بیکانیر، اوڈاڈون، بروڈا، مدینہ گام، بھوج، نالیا، آنند کھمبات، بھڑوچ، جمشید پور وغیرہ اور U.K کے شہروں (لیوٹن، نوٹنگھم، برٹن، بلیک برن، سلاؤ، ایکرنگٹن، لنکاشائر، کووینٹری، ویسٹ مِڈلینڈ) میں کفن دفن اجتماعات ہوئے جن میں سینکڑوں اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور کفن دفن کا درست طریقہ سیکھا۔


مدنی انعامات اجتماعات

Wed, 30 Oct , 2019
6 years ago

٭شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے ہند کے مختلف شہروں (بریلی شریف، ممبئی، ناگپور، بھنڈارہ، آکولہ، بسمت، سرسی، حیدرآباد، مراد آباد، کانپور، گوپی گنج، فتح پور، شاہ جہاں پور، آگرہ، گورکھپور، جامنگر، احمد آباد، کوٹہ، دہلی سمیت دیگر شہروں)، U.K کے شہروں برمنگھم، برسٹل، اسٹوک، لیسٹر، ڈربی، پیٹر بورو اور برٹن میں ساڑھے تین گھنٹے کے مدنی انعامات اجتماعات ہوئے جن میں تقریباً 2970 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔


٭مجلس شارٹ کورسز کے تحت 3 اکتوبر 2019ء سے جرمنی میں آٹھ دن پر مشتمل ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کورس کا آغاز ہوا جس میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ہفتہ وار اجتماعِ پاک کے انتظامات چلانے کے متعلق تربیت کی گئی ٭10 اکتوبر 2019ء سے بنگلہ دیش کے شہر سید پور میں ”آئیے اپنی نماز درست کیجئے کورس“ کے دو درجے شروع ہوئے جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت پائی ٭مجلس آن لائن شارٹ کورسز کے تحت 7اکتوبر 2019ء کو آئرلینڈ میں 12 دن پر مشتمل انگلش کورس Let’s reform our prayers کا آغاز ہوا ٭9اکتوبر 2019ء کو ریاض عرب شریف میں 5 دن پر مشتمل کورس ” زندگی پرسکون بنائیے“ کا سلسلہ ہوا ٭بمبئی ہند میں قائم دارُالسنہ للبنات میں مجلس مدرسۃُ المدینہ للبنات کے تحت ”26 دن ناظرہ رہائشی کورس“ ہوا جس میں ہند کے مختلف شہروں سے اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور مکمل قراٰنِ کریم تجوید ومخارج کے ساتھ سیکھنے اور پڑھنے کی سعادت حاصل کی نیز فقہی مسائل و نماز کے فرائض و واجبات اور دیگر شرعی مسائل سیکھنے کی سعادت حاصل کی نیز کورس کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں 15ستمبر 2019ء سے دعوتِ اسلامی کی ذمّہ دار اسلامی بہنوں کا تین دن کا سنّتوں بھرا اجتماع ہوا۔ دورانِ اجتماع رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد عطاری مدنی نے پردے میں موجود اسلامی بہنوں کے درمیان بذریعہ انٹرنیٹ سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور انہیں دارُالسنّہ للبنات پاکستان کے نظام کو مضبوط بنانے اور اپنے شعبے میں مدنی کاموں کو مضبوط کرنے کے متعلق قیمتی نکات بیان کئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلسِ مدنی انعامات کے تحت اکتوبر 2019ء میں پاکستان کے صوبہ سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں 39 مقامات پر3 گھنٹے کے ”مدنی انعامات اجتماعات“ منعقد ہوئے جن میں 36ہزار سے زائداسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کو مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی ٭ملیر کراچی میں 26 ستمبر 2019ء سے فیضانِ قراٰن وسنّت کورس کے درجات (Classes) کا آغاز ہوا جن میں کئی اسلامی بہنیں شرکت کی سعادت پارہی ہیں ٭مجلس مختصر کورسز ( للبنات) کے تحت 12ستمبر 2019ء سے پاکستان کے شہروں کراچی، حیدرآباد، فیصل آباد، اسلام آباد، ملتان اور لاہور میں شادی شدہ اسلامی بہنوں کےلئے اپنی اولاد کی بہترین تربیت کرنےکے حوالے سے تین دن پر مشتمل ایک منفرد کورس بنام ”تربیتِ اولاد کورس“ ہوا جس میں اسلامی بہنوں کو تربیت دی گئی کہ اپنی اولاد کو کس طرح دین کی طرف راغب کریں اور ان کی دینی تربیت کس طرح کی جائے؟ ٭17 ستمبر2019ء سے پاکستان کے شہروں کراچی، حیدرآباد، فیصل آباد، اسلام آباد، ملتان اور لاہور میں ”فیضانِ عمرہ کورس“ منعقد ہوا جس میں اسلامی بہنوں کو عمرے کی ادائیگی کا طریقہ بیان کیا گیا۔


اسلامی بہنوں کی مجالس میں ایک مجلسِ رابطہ بھی ہے جس کے مدنی کاموں میں ایک کام شخصیات اسلامی بہنوں سے ملاقات کرنا بھی ہے۔ اس مجلس کے تحت ماہِ اکتوبر 2019ء میں لطیف آباد حیدر آباد میں HESCO Officer کی رہائش گاہ پر سنّتوں بھرا اجتماع برائے شخصیات منعقد کیا گیا جس میں اہلِ ثروت خواتین نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ اجتماع کے آخر میں شُرَکا کو مکتبۃُ المدینہ کے شائع کردہ کتب و رسائل بھی پیش کئے گئے ٭فیصل آباد میں مجلسِ وُکَلا کی ذمہ دار اسلامی بہن نے فیصل آباد بار اینڈلا اکیڈمیFaisalabad Bar and law Academy سے منسلک ایک خاتون ایڈووکیٹ سے ان کے ادارے میں جاکر ملا قات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی خدماتِ دینیہ سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ خاتون ایڈووکیٹ نے فیصل آباد بار اکیڈمی میں مدنی حلقے کا آغاز کرنے کی نیت بھی کی ٭مجلسِ رابطہ برائے شوبز کے تحت کراچی میں ذمہ دار اسلامی بہن نے پاکستان کی شوبز سے وابستہ ان خواتین سے ملاقاتیں کیں اور انہیں مدنی رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔