بہاولپور شہر میں5  اکتوبر 2019ء کو6نئے مدارسُ المدینہ آن لائن للبنات کا آغاز ہوا جن کے ذریعے بہت سی طالبات درسِ نظامی اور دیگر اسلامی کورسز کرسکیں گی۔

اکتوبر2019ء میں اسلامی بہنوں کی مجلسِ رابطہ وشعبۂ تعلیم کے تحت دھوراجی کالونی کراچی میں نعت خواں اسلامی بہنوں کے لئے سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا۔ مجلسِ رابطہ وشعبۂ تعلیم ذمہ دار (عالمی سطح) نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور صاحبزادیِ عطّار سلّمَھاالغفّار نے دعا فرمائی۔ اجتماع کے اختتام پر کئی اسلامی بہنوں نے آن لائن فرض علوم کورسز کرنے اور قراٰنِ کریم تجوید سے پڑھنے کی نیتیں کیں۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت افریقہ کےشہر  لیسوتھو میں 3 دن کے تربیتِ اولاد کورس کا سلسلہ ہوا جس میں  شخصیات  اسلامی بہنوں سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے شرکا کی تربیت کی اور اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر مدنی کام کرنے اور اپنی اولاد کی سنتوں کے مطابق تربیت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوت ِاسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات کے تحت پارالیل اسپین میں نئے مدرسۃ المدینہ بالغات آغاز ہوا جس میں خوش نصیب اسلامی بہنیں قراٰن پاک کو درست مخارج کے ساتھ پڑھنے کا طریقہ سیکھ رہی ہے۔


دعوت ِاسلامی کے تحت بنگلہ دیش سید پور کے ایک گاؤں گونچوگر میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اسلامی بہنوں  نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوت ِاسلامی نےسنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہ اکتوبر2019ءمیں ہونے والے رہائشی کورس میں شرکت کرنےکی درخواست کی۔ 


فیصل آباد میں مجلس جامعۃ المدینہ کےتحت فیصل آباد ریجن کےناظمینِ جدول کا اجلاس ہوا جس میں رکن مجلس جامعۃ المدینہ نے 12 مدنی کاموں کی کارکردگی  کا جائزہ لیا اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے 12 مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ :قاری احمد رضا عطاری، زونل نگران رحیم یار خان)


دعوتِ اسلامی کی مجلس نیک کام کے تحت پاکستان کے صوبہ پنجاب،بلوچستان ،سندھ اور خیبر پختونخواہ میں 39 مقامات پر3 گھنٹے کانیک کام اجتماع ہوا جس میں کم و بیش 36ہزار 13اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکو نیک کام پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


الحمد للہ عزوجل! دعوتِ اسلامی کی مجلس مختصر کورسز( للبنات) کے تحت کورس”مفتاح الجنہ“ آغاز کیاگیا ہےجس میں اسلامی بہنوں کو نماز، وضو اور غسل کا درست طریقہ سکھایا جائے گا ۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ جلد ہی یہ کورس پاکستان کے تمام بڑے شہروں (کراچی،حیدرآباد،فیصل آباد،ملتان،لاہور اور اسلام آباد ) میں کروایا جائے گا۔تمام اسلامی بہنوں سےالتجا ہے کہ اس کورس میں شریک ہوکر زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کریں ہے۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! دعوتِ اسلامی کی مجلس مختصر کورسز( للبنات)نے شادی شدہ اسلامی بہنوں کےلئے اپنی اولاد کی بہترین تربیت کرنےکے حوالے سے تین دن پر مشتمل ایک منفرد کورس بنام تربیت اولاد“ ترتیب دیا ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ یہ کورس 12 ستمبر 2019ءسے پاکستان کے تمام بڑے شہروں (کراچی،حیدر آباد،ملتان، فیصل آباد ،اسلام آباد اورلاہور) میں شروع کیا جا ئے گا۔ اسلامی بہنیں اس کورس میں شریک ہوکر خوب خوب فائدہ حاصل کرسکتی ہیں۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!دعوتِ اسلامی کی مجلس مختصر کورسز( للبنات) کے تحت ”فیضان عمرہ “ کورس کروایا جاتا ہے جس میں اسلامی بہنوں کو عمرے کی درست ادائیگی کا طریقہ سکھایا جائے گا۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کورس کا آغاز 17 ستمبر2019ء سے ہو گا۔ یہ کورس پاکستان کے تمام بڑے شہروں کراچی ،حیدرآباد، فیصل آباد،ملتان،لاہور، اور اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔علم ِدین کی خواہش مند اسلامی بہنوں سےاس کورس میں شرکت کر نے کی درخواست ہے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت سیّد پور بنگلہ دیش میں 26 دن کے مدنی قاعدہ کورس کا اختتام ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ذمّہ داراسلامی بہن نے شرکا کی تربیت کی اور درست مخارج کے ساتھ مدنی قاعدہ پڑھنا سکھایا جبکہ سیدپور ،کومیلا اورڈھاکہ کے مقامی مدارس میں آن لائن کے ذریعے مدنی قاعدہ کورس جاری ہے جس میں 44اسلامی بہنیں کورس کرنے کی سعادت حاصل کررہی ہے ۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ بنگلہ دیش کے شہر سلہٹ میں بھی جلد مدنی قاعدہ کورس کا آغاز ہوجائیگا۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! عاشقان ِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز( للبنات) کے تحت کے جی کلاس تا آٹھویں جماعت کی بچیوں اور ساڑھے 4 سال سے7 سال تک کے بچوں اور بچیوں کی تربیت کےلئے 18 جامعات المدینہ ،31 مدارس ا لمدینہ جبکہ دیگر 724 مقامات پر کورس ” فیضانِ حسنین کریمین“کروایا گیا جس میں تقریباً 12 ہزار سے زائد بچوں اور بچیوں نے شرکت کی ۔مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ان بچوں اور بچیوں کی تربیت کی اور نکات دئیے۔