دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت ایران کے شہر زاہدان اور قشم میں مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز کیا گیا جس میں کثیر  تعداد میں اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا ۔ داخلے لینے والی اسلامی بہنوں کو درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے اور دیگر شرعی مسائل کےبارےمیں معلومات فراہم کی جارہی ہے۔ 


دعوت اسلامی کے تحت6اکتوبر 2019ءکو ذمّہ  داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس اور مجلس بیرونِ ملک کے ذمّہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔نگران مجلس مشاورت اسلامی بہن نے شرکا کی تربیت کی اور اپنے اپنے ممالک میں مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کاذہن دیا اور اچھی کارکردگی پر شرکا کی حوصلہ افزائی کی۔

دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات کے تحت مدینہ ٹاؤن فیصل آباد  اورلالہ موسیٰ سیالکوٹ کی جامع مسجد زینب سے متصل مدرسۃ المدینہ للبنات کا آغاز کیا گیا جس میں کم وبیش 57اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا۔ داخلے لینے والی اسلامی بہنوں کو درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے کا طریقہ سکھایا جارہاہے۔ 

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ 8دسمبر2019ء کواسلامی بہنوں کے لئے”12روزہ معلِّمہ مدنی قاعد کورس(رہائشی) شروع ہو رہا ہے۔ باصلاحیت اور فعال مدرسات بننے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی ذمہ دار اسلامی بہن سےجلد از جلد رابطہ کریں ۔

٭کورس کی خصوصیات:

* قرآنِ پاک پڑھانے کا طریقہ سکھایا جائےگا۔

*فرض علوم اور اسلامی کی بنیادی باتیں بیان ہوں گی۔

*دعوتِ اسلامی کے مدنی کام کرنے کے طریقوں سے آگاہ کیا جائےگا۔

٭کورس کے شرائط:

*وہ اسلامی بہن جو مدنی قاعدہ کورس کرچکی ہو۔

*عمر کم ازکم 18 سال ہو۔

*درست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھا ہوا ہو۔

*مدرسۃ المدینہ بالغات پڑھانے کا جذبہ رکھتی ہو۔

*اردو لکھنا اور پڑھنا جانتی ہو۔

مزید معلومات کے لئے رابطہ کیجئے:

ib.madrasabaligat@dawateislami.net

mdrsatulmadinaattarikabinat26@gmail.com 


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ 2دسمبر2019ء کواسلامی بہنوں کے لئے چھ ماہ کا ” ناظرۂ قراٰن کورس“ شروع ہورہا ہے ۔

٭کورس کی خصوصیات:

*درست مخارج و تجوید کے ساتھ مکمل قراٰنِ پاک پڑھایا جائیگا۔

*فرض علوم،وضو،غسل اور نماز وغیرہ کے مسائل بھی سکھائے جائیں گے۔

*کورس کا دورانیہ روزانہ دو گھنٹے ہوگا۔

٭کورس کے شرائط:

*کورس کرنے والی اسلامی بہن کی عمر کم ازکم 14 سال ہو۔

*اردو پڑھنا لکھنا جانتی ہو۔

*اسلامی بہن نے مدنی قاعدہ کورس کیا ہوا ہو۔

*اسلامی بہن مدنی قاعدہ پڑھ چکی ہوں اور مخارج بھی درست ہو۔

مزید معلومات کے لئے رابطہ کیجئے:

ib.madrasabaligat@dawateislami.net

mdrsatulmadinaattarikabinat26@gmail.com 


دعوت اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے 10نومبر 2019ءکو نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کابینہ سطح پر  اجتماع میلاد کا انعقاد کیاجائیگا جس میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی سنّتوں بھرا بیان کریں گی۔ قرب و جوار میں رہنے والی اسلامی بہنوں سے اس اجتماعِ میلاد میں شرکت کرنے کی مدنی التجا کی جاتی ہے۔

اجتماع پاک میں شرکت کی خواہش مند اسلامی بہنیں درج ذیل میل آئی ڈی پر رابطہ کریں۔

میل آئی ڈی : Bintehasanattaria@outlook.com


دارالسنّہ للبنات )دعوت اسلامی (کے تحت یکم نومبر 2019ء سے پاکستان کے 6شہروں (کراچی، حیدر آباد، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، راولپنڈی) میں جامعۃ المدینہ للبنات کی طالبات کے لئے مدنی کام کورسز کا سلسلہ جاری ہے جن میں کم و بیش 456اسلامی بہنیں شریک ہیں۔معلمات اسلامی بہنیں شرکا کی تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کو آٹھ مدنی کام کرنے کےطریقوں اور دیگر شرعی مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کررہی ہیں۔

یادرہے! 13نومبر 2019ءسے پاکستان کے6شہروں (کراچی، حیدر آباد، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، راولپنڈی) میں قائم دارالسنّہ للبنات میں اسلامی بہنوں کے لئے ”اسلامی زندگی کورس “ کا آغاز ہونے جارہا ہے جس میں شریک اسلامی بہنوں کو تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے کا طریقہ، فقہ، مہلکات اور دیگر شرعی مسائل کی بنیادی معلومات بیان کی جائیں گی۔

کورس میں داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں درج ذیل آئی ڈی پر رابطہ کریں ۔

میل آئی ڈی : Ib.darulsunnahpak@dawateislami.net


دعوت اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے  6تا11نومبر 2019ءکو پاکستان بھر میں7561مقامات پر اجتماعاتِ میلاد کا انعقاد کیاجائیگا جن میں مبلغاتِ دعوتِ اسلامی ”قراٰن وسنّت “کے حوالے سے سنّتوں بھرے بیانات فرمائیں گی۔ تمام عاشقاتِ رسول سے ان اجتماعِاتِ میلاد میں شرکت کرنے کی مدنی التجا ہے۔

اپنے قریبی اجتماع پاک میں شرکت کی خواہش مند اسلامی بہنیں درج ذیل میل  آئی ڈی رابطہ کریں۔

میل: آئی ڈی  Islamibahan.pak@dawateislami.net


ناروے کے شہر اوسلو (Oslo) میں 2نومبر2019ء بروز ہفتہ ایک اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر محفل میلادمنعقد ہوئی جس میں رُکن عالمی مجلس مشاورت نے’’ سرکار ﷺ کی اُمت سے محبت ‘‘کے موضوع پرسنّتوں بھرا بیان کیا ۔ بیان کے اختتام پر مبلغہ ٔ دعوتِ اسلامی نے دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں جاری دینی خدمات کے متعلق معلومات فراہم کی اور 24نومبر2019ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ ملانے کی ترغیب دلائی ۔

دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ للبنات  کے تحت 18،19اور 20اکتوبر 2019ء کو فیصل آباد میں 3دن کے رہائشی کورس ہوا جس میں ذمّہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوت اسلامی نے شرکا کی تربیت کی اور آقاﷺ کی امت کی غمخواری کرنے کا ذہن دیتے ہوئے اس شعبے کے ذریعے مسلمانوں کےدین، ایمان اور جان و مال کا تحفظ کرنے اوراسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے وابستہ کرنے کی ترغیب دلائیں۔

دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک سکول سسٹم (دعوت اسلامی) کے تحت پنجاب بھر کے کیمپسز میں مِڈ ٹرم امتحانات کے نتائج کے اعلان کے سلسلے میں Parent-Teacher Meeting منعقد ہوئی جس میں والدین کو بچوں کی تعلیمی کارکردگی سے تفصیلاً آگاہ کیا گیا۔

دعوت اسلامی کی مجلس جامعات المدینہ للبنات کے تحت اسلامی بہنوں کو جہاں 5 سالہ درسِ نظامی کروانے کا سلسلہ ہوتا ہے وہاں اڑھائی سالہ فیضانِ شریعت کورس کروانے کا سلسلہ بھی ہوتا ہے جس میں معلّمات اسلامی بہنیں کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی مسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کرتی ہیں ۔

ان طالبات کی تعلیمی کیفیت کو چانچنے کے لئے ششماہی اور سالانہ امتحانات بھی ہوتے ہیں۔اسی سلسلے میں اڑھائی سالہ فیضانِ شریعت کورس کرنے والی طالبات کے لئے مجلس جامعۃ المدینہ للبنات کی جانب سے ششماہی امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ ملک وبیرونِ ملک امتحانات کا آغاز 4نومبر 2019ء ہوگا جس میں ہزاروں طالبات کی شرکت ہوگی۔