17 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
مدنی انعامات اجتماعات
5 years ago

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے ،خوفِ خدا و عشقِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت،امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے 63مدنی انعا مات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذکرنے کے لئے پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہرسکھر اور لاڑكانہ، ہند کے صوبہ گوا اور یوکے کے شہر پیٹر بورو اور برمنگھم میں دو گھنٹے کے مدنی انعامات اجتماعات منعقد ہوئے جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت کئی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عید مِلن اجتماع
5 years ago

دعوتِ اسلامی کے تحت یوکے کے شہر لوٹن اور ایلزبری میں عید مِلن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں معتکفین اسلامی بہنوں سمیت تقریباً 91 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔
" اپنی نماز درست کیجئے"کورس کا آغاز
5 years ago

اسلامی بہنوں کی مجلسِ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام نیویارک امریکہ میں اسلامی بہنوں کے لئے 12 دن کے" اپنی نماز درست کیجئے" کورس کا آغاز 8جولائی سے ہو رہا ہے۔یہ مدنی کورس ہفتے میں تین دن پیر ،منگل اور جمعرات کو تقریباًایک گھنٹہ 12منٹ ہوا کرے گا۔