20 شوال المکرم, 1446 ہجری
اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 12 ربیع الاول کے پُر مسرّت موقع پر یوکے کی اسلامی بہنوں کے لئے برمنگھم،کوونٹری اور
سٹوک میں 20 مقامات پر اجتماعاتِ میلادکا
انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 2100 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور
اجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو
دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کی ترغیب دلائی نیز ٹیلی تھون مہم میں دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈ
جمع کرانے کا ذہن دیا۔