دعوتِ اسلامی کے تحت بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے  زون نگران اسلامی بہن کے ہمراہ شخصیات اسلامی بہنوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی نیز ٹیلی تھون مہم میں دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈ جمع کرانے کا ذہن دیا۔ علاوہ ازیں بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ ہی میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ زون اسلامی بہن سمیت کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا۔