دعوتِ اسلامی کے تحت 9نومبر2019ء کو  یوگینڈا کے شہر کمپالا میں چارمقامات(ٹاؤن،مینگو ہسپتال نٹنڈ،نگورو) میں اجتماعاتِ میلاد كاانعقاد کیا گیا جس میں پاک و ہنداور افریقہ کی کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت حنفی ممالک میں قائم جامعۃ المدینہ للبنات میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن عالمی مجلس حنفی ممالک نگران اسلامی بہن  سمیت کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو پیارے آقا ﷺ کی سیرت سے متعلق آگاہی فراہم کی اور زندگی حضورﷺ کی سنّتوں کے مطابق گزارنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی  کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن للبنات کے تحت 11 ربیع النّورشریف1441ھ کے موقع پر مدرسۃ المدینہ آن لائن للبنات کی مختلف برانچز میں اجتماعاتِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مدنی عملےکی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجتماعاتِ میلاد میں نعت خوانی اورصلوٰۃوسلام کا اہتمام کیاگیا اور پیارے آقاﷺکی خدمت میں درودِ پاک کے گجرے نچھاور کئے گےنیز شعبے کے ترقی کےلئےدعا بھی کی گئی۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے، خوف خدا و عشق مصطفیٰ ﷺ کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے یوکے، کے شہر ڈربی میں پچھلے دنوں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتما ع میں شرکت کرنے اور مدنی انعامات پر باقاعدگی سے عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  10نومبر2019ء کو یوگینڈا کے شہر کمپالا میں ایک شخصیت اسلامی بہن کے گھر اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات اور مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیااور اجتماع میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت لولو مسجد میں ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی نیز ون ڈے ورکشاپ (مفتاح الجنہ) اور تربیتِ اولاد کورس میں بھی شرکت کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے  زون نگران اسلامی بہن کے ہمراہ شخصیات اسلامی بہنوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی نیز ٹیلی تھون مہم میں دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈ جمع کرانے کا ذہن دیا۔ علاوہ ازیں بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ ہی میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ زون اسلامی بہن سمیت کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر بھگٹاوالامیں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں  کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی نیز ٹیلی تھون مہم میں دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈ جمع کرانے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ چار یونٹ جمع کروائے۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 12 ربیع الاول کے پُر مسرّت موقع پر یوکے کی اسلامی بہنوں کے لئے برمنگھم،کوونٹری اور سٹوک میں 20 مقامات پر اجتماعاتِ میلادکا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 2100 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی نیز ٹیلی تھون مہم میں دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈ جمع کرانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں10 نومبر2019ء کو  اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شارٹ کورسزللبنات  کے تحت ماہ اکتوبر 2019ء کو ہند کے شہر ناگورزون میں تین روزہ مدنی کام کورس ہوا جن میں کم و بیش 148اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔مبلغات دعوت اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کو آٹھ مدنی کام کرنے کےطریقے اور دیگر شرعی مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کی۔

دعوت اسلامی کے تحت ہند کے شہر کوٹا زون میں اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ اور شعبہ جات کی ذمّہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ذمّہ دار اسلامی بہن نے شرکا کی تربیت کی اور 24 نومبر 2019ء کو ہونے والے ٹیلی تھون کی بھر پور کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز للبنات کے تحت ماہ اکتوبر 2019ء میں مختلف زون لاہور ،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور گوادر میں مدنی مشورہ ہوا جن میں مدرسۃ المدینہ للبنات کی مدرسات ،ریجن اور شعبہ ذمّہ دار اسلامی بہنوں  نے شرکت کی ۔ذمّہ دار اسلامی بہن نےشرکا کی تربیت کی اور آئندہ کے مشورے اور کورسز کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے مختلف مسائل کے حل پر بات چیت کی اور ہر علاقے میں اسلامی بہنوں کوبطور مدرّسہ مقرر کیا۔