دعوتِ اسلامی کے تحت  ہند کے شہر بلاس پور چھتیس گڑھ میں اسلامی بہنوں کےشخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے راہ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل پر سنّتوں بھرابیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ فنڈ کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کا ذہن دیا۔

اسی طرح بلاسپور چھتیس گڑھ میں ایک شخصیت اسلامی بہن کے گھر پر محفل نعت کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اخلاق مصطفیٰ ﷺ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا ۔