دعوتِ اسلامی کے تحت  10نومبر2019ء کو یوگینڈا کے شہر کمپالا میں ایک شخصیت اسلامی بہن کے گھر اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات اور مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیااور اجتماع میلاد میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت لولو مسجد میں ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی نیز ون ڈے ورکشاپ (مفتاح الجنہ) اور تربیتِ اولاد کورس میں بھی شرکت کا ذہن دیا۔