دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت کراچی کے علاقے
سٹی کورٹ میں لیڈی وکلاء و ججز کے درمیان درس کا آغاز ہوا۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسلامی
بہنوں کو نیکی کی دعوت دی۔ بعدازاں ذمہ داران اسلامی بہنوں نے لیڈی وکلاء و ججز کی
کمیٹی ممبران سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے
مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ماہانہ مدنی درس اور مدنی حلقہ لگانے کی ترغیب دلائی جس پر کمیٹی کی جانب
سے سٹی کورٹ میں ماہانہ درس اور ماہانہ مدنی
حلقہ کی اجازت دی گئی نیز وکلاء اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے جذبات اور
تاثرات کا اظہار بھی کیا۔
دعوت ِاسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت پنجاب
کے شہر حافظ آباد میں ٹیچرز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سرکاری و نجی
تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والی کم و بیش 225 ٹیچرز اور پرنسپلز خواتین نے شرکت کی۔اجتماعِ پاک میں ”ٹیچرزکو کیسا ہونا چاہیے “کے موضوع
پر سنّتوں بھرا بیان کیا گیا جس میں شرکا کو بنیادی علم دین سیکھنے
اور اصلاح امت میں اپنا کردار ادا کرنے کا ذہن دیا گیا۔علاوہ ازیں اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تعارف پر مبنی ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی۔
اسی طرح مجلس شعبہ ٔتعلیم کے تحت لاہور کی فیروزپور روڈ
کابینہ میں ٹیچرز اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں کم و بیش 85 ٹیچرزاسلامی بہنوں سمیت
دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اجتماع میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کی دینی خدمات کا تعارف پیش کیا گیا ،جس پر
انہوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کے اجتماعات کرواتے رہنے کی خواہش
ظاہر کی نیز خود بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی نیتیں کیں۔
اسی طرح مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت پنجاب کے شہر گوجرانوالہ
میں ٹیچرزاسلامی بہنوں کے اجتماع کاانعقاد کیا گیا جس میں مختلف تعلیمی اداروں سے وابستہ
کم و بیش 185 ٹیچرز سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے بیسوسمار اسپین (Besòs
Mar Spain)میں دو مدرسۃ المدینہ
بالغات کا آغاز ہوا جس میں کئی طالبات نے داخلہ لے لیاہے اور مزید داخلے جاری ہیں اسپین کی
اسلامی بہنوں سے درخواست ہے کہ درست قواعد و مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے اپنی
متعلقہ ذمّہ دارا اسلامی بہن سے جلد رابطہ فرمائیں۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت یوکے،کے شہر ڈربی میں اسلامی بہنوں کے لئے 3 دن کا” اسلامی زندگی کورس“ ہوا جس
میں علاقے کی اسلامی بہنوں سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو زندگی اسلام اور شریعت
کے مطابق گزارنے کے متعلق نکات دئیے۔
مختلف مقامات پر تربیتِ اولاد کورس کا سلسلہ
تین گھنٹے کے مدنی انعامات اجتماعات
اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّمسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے خوف خدا
و عشق رسول صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت امیر
اہلِ سنّت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے 63 مدنی انعامات کو
اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کےلئے پاکستان کے مختلف مقامات جس میں صوبہ سندھ کے شہر کراچی، سکھر، حیدرآباد،ڈگری،میرپور خاص،جیک
آباد ،گھوٹکی،نواب شاہ، دادو، بدین، گولارچی،
چوہڑجمالی، سجاول،جاتی،ٹھٹھہ،چھتو چنداسی طرح صوبہ پنجاب کے شہر لاہور،گجرانوالہ،ہرنولی،،جڑانوالہ،سرگودھا،
،چنیوٹ،راوالپنڈی،اور صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر رحمت آبادمیں تین گھنٹے کے مدنی
انعامات اجتماعات منعقد ہوئے جس میں تقریبا 3500 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔
مختلف مقامات پر دعائے صحت اجتماعات
دعوتِ اسلامی کے تحت جولائی 2019ءمیں پاکستان کے
5 ریجن میں مختلف مقامات پر دعائے صحت اجتماعات منعقد ہوئے جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔اجتماعِ
پاک کے اختتام پر تعویذاتِ عطاریہ کے اسٹال لگائے گئے اور دعائے صحت اجتماع میں
آنے والی اسلامی بہنوں کوتعویذاتِ عطاریہ و اورادو وظائف فی سبیلللہ دینے کی سیٹنگ بنائی گئی۔
اسلامی بہنوں کے لئے اسپین میں تعویذاتِ عطاریہ
آقا صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کی دکھیاری امت کی غمخواری کا درد رکھتے ہوئے مجلس
مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے اسپین میں تعویذاتِ عطاریہ
کے اسٹال کا آغاز ہوچکا ہے جہاں ذمّہ دار اسلامی بہنیں شریعت کے مطابق پردے میں
رہتے ہوئے تعویذاتِ عطاریہ و اورادو
وظائف کے ذریعے فی سبیلللہ روحانی علاج کرتی ہیں ۔
بنگلہ دیش میں دعائے شفااجتماعات
دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے لئے بنگلہ
دیش کے شہر ڈھاکہ، چٹاگانگ، سلہٹ، سیدپوراور
کومیلازون میں دعائے شفااجتماعات کا
انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔
بیسوسمار اسپین میں مدرسۃ المدینہ بالغات آغاز
دنیا بھر میں قراٰن و سنّت کی تعلیمات کو عام
کرنے والی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی جس طرح اسلامی بھائیوں میں
نیکی کی دعوت کوعام کر رہی ہے اسی طرح اسلامی بہنوں تک بھی اپنا پیغام پہنچا رہی
ہے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ جولائی2019ء کے
مہینے میں بیسوسمار اسپین میں دو مقامات پر مدرسۃ المدینہ بالغات آغاز ہوا جس میں کئی
طالبات اسلامی بہنوں نے داخلہ بھی لے لیا۔مزید داخلوں کا سلسلہ جاری ہے بیسوسمار اسپین
کی مقامی اسلامی بہنیں جلد از جلد اپنے
مقامی ذمّہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ فرمائیں۔
اسپین بادالونامیں مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز
آسٹریلیاایلس اسپرنگس میں ورکشاپ
Dawateislami