دعوت ِاسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت پنجاب
کے شہر حافظ آباد میں ٹیچرز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سرکاری و نجی
تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والی کم و بیش 225 ٹیچرز اور پرنسپلز خواتین نے شرکت کی۔اجتماعِ پاک میں ”ٹیچرزکو کیسا ہونا چاہیے “کے موضوع
پر سنّتوں بھرا بیان کیا گیا جس میں شرکا کو بنیادی علم دین سیکھنے
اور اصلاح امت میں اپنا کردار ادا کرنے کا ذہن دیا گیا۔علاوہ ازیں اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تعارف پر مبنی ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی۔
اسی طرح مجلس شعبہ ٔتعلیم کے تحت لاہور کی فیروزپور روڈ
کابینہ میں ٹیچرز اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں کم و بیش 85 ٹیچرزاسلامی بہنوں سمیت
دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اجتماع میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کی دینی خدمات کا تعارف پیش کیا گیا ،جس پر
انہوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کے اجتماعات کرواتے رہنے کی خواہش
ظاہر کی نیز خود بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی نیتیں کیں۔
اسی طرح مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت پنجاب کے شہر گوجرانوالہ
میں ٹیچرزاسلامی بہنوں کے اجتماع کاانعقاد کیا گیا جس میں مختلف تعلیمی اداروں سے وابستہ
کم و بیش 185 ٹیچرز سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔