21 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت کراچی کے علاقے
سٹی کورٹ میں لیڈی وکلاء و ججز کے درمیان درس کا آغاز ہوا۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسلامی
بہنوں کو نیکی کی دعوت دی۔ بعدازاں ذمہ داران اسلامی بہنوں نے لیڈی وکلاء و ججز کی
کمیٹی ممبران سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے
مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ماہانہ مدنی درس اور مدنی حلقہ لگانے کی ترغیب دلائی جس پر کمیٹی کی جانب
سے سٹی کورٹ میں ماہانہ درس اور ماہانہ مدنی
حلقہ کی اجازت دی گئی نیز وکلاء اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے جذبات اور
تاثرات کا اظہار بھی کیا۔