دعوتِ اسلامی کی مجلسِ مدنی انعامات کے تحت اکتوبر 2019ء میں پاکستان کے صوبہ سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں 39 مقامات پر3 گھنٹے کے ”مدنی انعامات اجتماعات“ منعقد ہوئے جن میں 36ہزار سے زائداسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کو مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی ٭ملیر کراچی میں 26 ستمبر 2019ء سے فیضانِ قراٰن وسنّت کورس کے درجات (Classes) کا آغاز ہوا جن میں کئی اسلامی بہنیں شرکت کی سعادت پارہی ہیں ٭مجلس مختصر کورسز ( للبنات) کے تحت 12ستمبر 2019ء سے پاکستان کے شہروں کراچی، حیدرآباد، فیصل آباد، اسلام آباد، ملتان اور لاہور میں شادی شدہ اسلامی بہنوں کےلئے اپنی اولاد کی بہترین تربیت کرنےکے حوالے سے تین دن پر مشتمل ایک منفرد کورس بنام ”تربیتِ اولاد کورس“ ہوا جس میں اسلامی بہنوں کو تربیت دی گئی کہ اپنی اولاد کو کس طرح دین کی طرف راغب کریں اور ان کی دینی تربیت کس طرح کی جائے؟ ٭17 ستمبر2019ء سے پاکستان کے شہروں کراچی، حیدرآباد، فیصل آباد، اسلام آباد، ملتان اور لاہور میں ”فیضانِ عمرہ کورس“ منعقد ہوا جس میں اسلامی بہنوں کو عمرے کی ادائیگی کا طریقہ بیان کیا گیا۔