21 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی کے
علاقے پی آئی بی کالونی میں 15ستمبر 2019ء سے دعوتِ اسلامی کی ذمّہ دار اسلامی
بہنوں کا تین دن کا سنّتوں بھرا اجتماع ہوا۔ دورانِ اجتماع رکنِ شوریٰ حاجی ابو
ماجد عطاری مدنی نے پردے میں موجود اسلامی بہنوں کے درمیان بذریعہ انٹرنیٹ سنّتوں
بھرا بیان فرمایا اور انہیں دارُالسنّہ للبنات پاکستان کے نظام کو مضبوط بنانے اور
اپنے شعبے میں مدنی کاموں کو مضبوط کرنے کے متعلق قیمتی نکات بیان کئے۔