21 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز للبنات کے تحت 26 اکتوبر 2019ء کو پانچ دن کے”زندگی پُرسکون
بنائیے“کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مستقبل قریب میں رشتۂ ازدواج سے منسلک ہونے
والی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔مبلغۂ دعوت اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو شریعت کے مطابق زندگی گزارنے کے طریقے بتائے اور دعوت اسلامی کے
مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔