دعوت اسلامی کے تحت 26دسمبر2019ء  کو جامشورو کابینہ کے ڈویژن قاسم آباد میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ آن لائن کا تعارف پیش کیا نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت 25دسمبر2019ء  کو حیدرآباد میں قائم رینجرز کوارٹر میں نئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز ہوا جس میں شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت 26دسمبر2019ء  کو نواب شاہ زون کی زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے بذریعۂ کال ٹیلی تھون کی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نئے تقرریوں پر کلام کیا نیز نئے ڈویژن میں مدنی کاموں کا آغاز کرنے اور ہفتہ وار رسالے کی کارکردگی کو بڑھانے کے متعلق نکات دئیے۔


دعوت اسلامی کے تحت 26دسمبر2019ء  کو حیدرآباد زون کی زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے بذریعۂ کال ٹیلی تھون کی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نئے تقرریوں پر کلام کیا نیز نئے ڈویژن میں مدنی کاموں کا آغاز کرنے اور ہفتہ وار رسالے کی کارکردگی کو بڑھانے کے متعلق نکات دئیے۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کےتحت27 دسمبر 2019ء بروز جمعہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں راولپنڈی زون، چکوال زون، واہ کینٹ زون کی کابینہ تا علاقہ سطح شعبہ علاقائی دورہ ذمہ داراسلامی بہنیں اور اسلام آباد کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ عالمی سطح شعبہ علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن اور پاک سطح شعبہ علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے مدنی کاموں کے حوالے سے اہداف طے کئے نیز کارکردگی شیڈول کو مزید مضبوط کرنے کے متعلق اہم امور پر نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے تحت 27 دسمبر2019ء کو امریکہ اور کینیڈا کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا  جس میں کفن دفن کا کام سیکھنے کے لئے مجلس شارٹ کورسز کے تحت ہونے والے کفن دفن کورس کرنے کا ذہن دیا گیانیزکفن دفن پر اسلامی بہنوں کے تقرر کرنے پر کلام ہوا۔ اس موقع پرایک اسلامی بہن کا کینڈا میں ملک سطح پر کفن دفن کا کام کرنے کے لئے نام پیش کیا گیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں بیلجئیم میں ایک مقام پر 12 دن پر مشتمل”فیضانِ انوار الفرقان“کورس کا اختتام ہوا جس میں کم وبیش 16اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰنِ پاک کی مختلف سورتوں کا تعارف ، شانِ نزول ، قراٰنی واقعات ، پردے کے احکام اورمعاشرتی زندگی کے اصول وغیرہ سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مزید شارٹ کورسز کرنے کی نیتیں بھی کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت23دسمبر 2019ء سے بیلجئیم میں تمام اسلامی بہنوں کےلئے (بالخصوص 13 تا 19 سال کی بچیوں کے لئے)سات دن پر مشتمل ”فیضان ایمانیات“کورس کا آغازہو ا ہےجس میں کم و بیش 22 اسلامی بہنیں کورس کرنے کی سعادت حاصل کر رہی ہیں۔ اس کورس میں اسلامی بہنوں کوعقائداور پیارے آقاﷺ کی سیرت کے واقعات، صحا بہ اکرام علیھم الرضوان اجمعین کے عشق رسولﷺ پر مبنی واقعات، شرعی اصطلاحات نیز اس کے علاوہ مَدَنی انعامات پر عمل کرنے کی اہمیت و فضائل وغیرہ جاننے کاموقع فراہم کیا جارہا ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے تحت26دسمبر2019ء بروز جمعرات ”کورس جنت کا راستہ“ کے لئے ممبئی زون کی مدرسات تربیتی سیشن ہوا جس میں ہند کے مشہور شہرممبئی، تھانہ، ناسک، پونہ، حیدرآباد، ناگپور، بینگلور اور آکولہ سےاسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے تربیتی سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کورس کے نکات، عمل کا جذبہ، کورس کس انداز میں کروانا ہے سے متعلق سہل انداز میں آگاہی فراہم کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں باندرہ کابینہ کے جوگیشوری ڈویژن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ممبئی زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید مضبوط کرنے، ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بڑھانے اور شارٹ کورسز میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت26دسمبر2019ء کو مخدومی کابینہ کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی حلقہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ممبئی زون کی علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اپنے شعبے کے متعلق نکات دیئے نیز ماہانہ شیڈول پر بات چیت کی۔


عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی جہاں اسلامی بھائیوں میں عشق رسول ِمحبت صحابہ و اہل بیت و اولیائے کرام اور ان کی سیرت مبارکہ پر عمل کی ترغیب دلانے   کے لئےنیکی کی دعوت کو عام کررہی ہے وہی اسلامی بہنوں میں مدنی کاموں کا بھی سلسلہ ہے۔ جس طرح اسلامی بھائیوں کے ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں اسی طرح اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے بھی اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں جن میں مبلغات دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات کرتی ہیں۔

اس سلسلے میں18دسمبر2019تا25دسمبر2019ء تک یوکے، کے مختلف زون میں 139 مقامات پر اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش4993 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ان اجتماعات میں مبلغات دعوتِ اسلامی اور ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو سنّتیں اور آداب سے متعلق آگاہی فراہم کی۔