دعوت اسلامی کے تحت کراچی میں واقع گلشن دارالسنہ میں آٹھ مدنی کام کورس کا سلسلہ جاری ہے۔26 دسمبر 2019ء کو حنفی ریجن نگران اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور اپنے آپ کو کسی نہ کسی مدنی کام میں مصروف رکھنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت پچھلے دنوں سکھر کے علاقے لوکل بورڈ میں مدنی انعامات اجتماع  کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیا ن کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت پچھلے دنوں سکھر کابینہ اولڈ سکھر کے علاقے دُبہ روڈ میں مدنی انعامات اجتماع  کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیا ن کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


25دسمبر2019ء کو  دعوت اسلامی کے تحت کشمیر زون کی اننت ناگ کابینہ میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کشمیر زون نگران اسلامی بہن نےمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو مدنی کام بڑھانے، معلمات و مبلغات بنانے، پابندی سے گھر درس دینے کے اہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت25 دسمبر 2019ء کو  بلدیہ کابینہ ڈویژن مہاجر کیمپ کراچی میں ماہانہ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ بلدیہ کابینہ کی نگرا ن اسلامی بہن نے مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور ہفتہ وار رسالہ کی کارکردگی کو مزید مضبوط بنانے کے متعلق نکات فراہم کئے۔ 


دعوتِ  اسلامی کے تحت 25 دسمبر 2019ءکوگڈاپ کابینہ کے ایک علاقے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیا ن کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماع کے بعد انفرادی کوشش کی برکت سے پانچ اسلامی بہنوں نےمدرستہ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کی نیت بھی کی۔


عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے تحت نیپال کے شہر نیپال گنج میں 22تا24 دسمبر2019ء کو تین دن پرمشتمل  ”اسلامی زندگی کورس“ کا انعقا د کیا گیا جس میں تقریباً 29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو اسلامی عقائد، خوش حال زندگی جینے کا طریقہ سے متعلق نکات دئیے ۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت25 دسمبر2019ء  بروز بدھ ایران کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران افغانستان ریجن اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزیدبڑھانے نیز مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں اسلامی  بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے تحت ایران کے شہر زاہدان اور چابھار میں”تفسیر القران“کورس کا آغاز ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی مختلف امور تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت25 دسمبر 2019ء کو امریکہ کے شہر یوبا سٹی میں ایک اسلامی بہن کے گھر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 80 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”تربیت اولاد“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور اپنے بچوں کو مدنی چینل دکھانے نیز دارالمدینہ اور مدرسۃ المدینہ میں داخل کروانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے دار المدینہ میں شعبہ دینیات کے تحت شعبہ دینیات کےرکن مجلس ذمہ دار اسلامی بہنوں کی  جانب سے قاریات و معلمات اسلامیات اور دینیات کوآرڈینیٹر کا تربیتی سیشن ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں  نے طریقۂ تدریس اورطلبہ کی تنظیمی ، شرعی اور اخلاقی تربیت کیسے کی جائے پر نکات اور اہم اصول بیان کئے۔


24 دسمبر2019ء کو مجلسِ رابطہ  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کراچی ریجن مجلس رابطہ ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ کھارادر میں (Housing Cooperative Police Department) سے وابستہ خاتون سب انسپکٹرسے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں تفصیلاً بریف کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔