
اس وقت جب کہ عالم انسانیت غم و اضطراب میں روز
گار و معاش کی فکر میں مستغرق ہے مدنی چینل نے 19
اپریل 2020ءبروز اتوار کو ایک انو کھا
انقلابی سلسلہ بنام "یہ بھی ضروری ہے" نشر کر کے دنیا بھر کے
مسلمانوں میں با لخصوص دعوت اسلامی والوں/ والیوں میں قربانی کا نیا جذبہ بیدار کیاجس میں نگران شوری ٰمولانا عمران عطاری مد ظلہ
العالی اور دیگرا راکین شوریٰ نے اپنے قیمتی مدنی
پھولوں سے نوازا۔ گڈاپ زون میں مدنی چینل
پر نگران شوریٰ حاجی عمران عطاری کا
سلسلہ "یہ بھی ضروری
ہے" دیکھنے کے اس سلسلہ کی تشہیر کی گئی ذمہ داران اور شخصیات کو
دیکھنے کا ذہن دیا گیاـ کثیر
تعداد میں اس سلسلہ کو دیکھا اور اپنی نیتیں
پیش کی گئی۔الحمدللہ ہاتھوں ہاتھ5لاکھ55 ہزارروپےرقم جمع ہو گئی ہے ۔اس کے ساتھ ایک ذمہ دار اسلامی بہن نے ایک جوڑی ٹاپس بھی پیش کئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان نگران
اسلامی بہن نے راولپنڈی میں پشاور روڈ لین4 میں ایک شخصیت اسلامی بہن سے ملاقات کی اور انہیں
نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی کیا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور
مدنی کا موں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یکم رمضان المبارک سے ملک و بیرون
ملک میں ’’ فیضان تلاوت قراٰن کورس‘‘ آغاز
ہو رہا ہے

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس
سال بھی یکم رمضان المبارک1441ھ سے ملک و
بیرون ملک میں حلقہ و علاقہ سطح پر 20 دن
کیلئے ’’ فیضان تلاوت قراٰن کورس‘‘ آغاز ہو رہا ہے ۔
اس کورس کا دورانیہ ایک گھنٹہ 45 منٹ ہوگا۔ان
شاءاللہ عزوجل اس
سلسلے کا آغاز یکم رمضان المبارک 1441ھ بمطابق 24 اپریل 2020ءسے ہو گا۔روزانہ نعت
رسول مقبول ﷺ اور ڈیڑھ پارہ سننے کے ساتھ
ساتھ قراٰنی واقعات ،صراط الجنان سے منتخب آیات کی تفسیر ،رمضان المبارک میں پڑھے جانےوالے مخصوص اذکار و دعائیں مع عوامی
مسائل اور انکا حل سیکھنے کا موقع مل سکے گا۔
کورس میں دخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے
علاقے کی متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن سے رابطہ کریں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں کشمور زون میں’’ رمضان کیسے
گزاریں کورس‘‘کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی آف سندھ،یونیورسٹی آف
کراچی کی اسٹوڈنٹس اور ایک ٹیچرنے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو رمضان کے فضائل اوراسے احسن انداز میں گزارنے
کے متعلق نکات فراہم کئے۔
ریجن ملتان کی مکتبۃالمدینہ ذمہ دار
کا رحیم یارخان زون کی مکتبۃ المدینہ ذمہ
دار کے ہمراہ اجلاس

اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ للبنات کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں ریجن ملتان کی مکتبۃالمدینہ
ذمہ داراسلامی بہن کا رحیم یارخان زون کی
مجلس مکتبۃ المدینہ و تقسیم رسائل ذمہ داراسلامی بہن کے ہمراہ بذریعہ کال اجلاس
ہوا جس میں ریجن ملتان کی مکتبۃالمدینہ
ذمہ داراسلامی بہن ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور مکتبۃالمدینہ کے
نکات پر کلام ہوا، کارکرگی فارم اور تقرریاں مکمل کرنے کا طریقہ سمجھایا گیا۔
مجلس علاقائی دورہ کےزیر اہتمام ملتان کی ریجن اور زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کےزیر اہتمام
ملتان کی ریجن اور زون ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں رکن عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن
نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورنچلی سطح کے کاکردگی فارمز سمجھانے
اور درست کروانے پر کلام کیا نیزماتحت ذمہ
دار اسلامی بہنوں کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے کی ترغیب دلائی۔

سرجانی کابینہ میں مدنی چینل پر نگران شوریٰ مولانا عمران عطاری مد ظلہ
العالیکا سلسلہ "یہ بھی ضروری ہے" کی تشہیر کی
گئی، ذمہ داراسلامی بہنوں اور شخصیات کو دیکھنے کا ذہن دیا گیا۔ کثیر
تعداد میں اس سلسلہ کو دیکھا گیا ۔ اسی
سلسلے کے دوران مدنی عطیات کی ترغیب پر سرجانی کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی
کوششوں سے76 ہزار566روپےرقم جمع گئے
ساتھ ہی ایک چاندی کی انگوٹھی اور ایک جوڑی
ٹاپس بھی دعوتِ اسلامی کو دئیے گئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 20 اپریل2020ء کو
کراچی ایسٹ زون گلزار ہجری کابینہ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ زون
نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کا تعارف بھی پیش کیا نیزصدقے کے
فضائل اور صدقہ کرنے کی اہمیت کو بیان کرتےہوئے دعوت اسلامی کو خود بھی ڈونیشن دینے
اور اپنے شعبے سے وابستہ دوسری اسلامی بہنوں سے بھی جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔
کراچی ایسٹ زون میں کابینہ سطح پر ڈویژن اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں گلزار ہجری کابینہ کراچی ایسٹ زون میں کابینہ
سطح پر ڈویژن اور کابینہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور شخصیات سے رابطہ کرنے اور بہتر
انداز میں اجتماع منعقد کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

19 اپریل2020ء بروز اتوار کو مدنی چینل پر
براہ راست ہونے والے سلسلہ’’یہ بھی ضروری
ہے ‘‘ کے دوران مدنی عطیات کی ترغیب پر اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام
مدرسۃ المدینہ بالغات پاکستان کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں اور مدنی عملے کی
اسلامی بہنوں کی کوششوں سے کم و بیش15
لاکھ روپے جمع کئے گئے۔ اللہ تعالی
مدنی کاموں میں مزید کامیابی عطا فرمائے ۔
ملتان زون خانیوال کابینہ میں کانفرنس کال پر مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد

پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات
کے زیر اہتمام ملتان زون خانیوال کابینہ میں کانفرنس کال پر مدنی انعامات اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی ریجن ذمہ
داراسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی
انعامات پر عمل کرنے کے طریقےسمجھائے اور
الجھنوں سے بھی آگاہ کیانیزغور وفکر کرنے کی نیتیں بھی کروائیں۔
سیالکوٹ کابینہ ڈویژن کالج روڈ کے علاقے فیضان ابو حنیفہ میں بذریعہ اسکائپ
مدنی انعامات اجتماع کا سلسلہ

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں سیالکوٹ کابینہ ڈویژن کالج روڈ کے علاقے فیضان ابو حنیفہ میں
بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن مدنی
انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننےکی ترغیب دلائی۔