دعوت اسلامی کے زیر اہتمام30اپریل2020ء  بروز جمعہ علی پور فراش کابینہ کی عید گاہ ڈویژن میں آن لائن شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ اسلام آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت کے فضائل اور دعوت اسلامی کا مختلف شعبہ جات میں دین کی خدمات کا ذکر کیا، زکوٰة کی اہمیت کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے اپنی زکوٰة ، صدقات وخیرات دعوت اسلامی کو دے کر جائز ، دینی، اصلاحی، فلاحی، خیر خواہی اور بھلائی کے کام میں خرچ کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی کلفٹن اور نوری آباد کابینہ میں بذریعہ اسکائپ شخصیات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ  سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کرتےہوئے اپنے مدنی عطیات دعوتِ اسلامی کو دینے کا ذہن دیا۔


ایسٹ کورنگی زون چکرا گوٹھ  کورنگی ڈیڑھ نمبر میں زون مشاورت کے جوان بیٹے جن کی عمر 26 سال تھی،29 اپریل2020ء کو اچانک سر درد اٹھا اور چند گھنٹوں بعد انتقال ہو گیا۔ کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے 30 اپریل2020ء کو ان کے گھر جاکر ان کی والدہ سے تعزیت کی اور دیگر اہل خانہ کوتسلی دی اور صبر کی تلقین کی۔ دعائے مغفرت بھی کی گئی اور ان کے لئے ایصال ثواب کرنے کا بھی ذہن دیا گیا۔


اسلامی بہنوں کی  مجلس مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں شجاع آباد اور احمد پور شرقیہ کی شعبہ مکتبۃ المدینہ و تقسیم رسائل کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ملتان ریجن کی مکتبۃالمدینہ ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور کابینہ تا علاقہ ذمہ داراسلامی بہنوں کی مزید تقرریاں مکمل کرنے کے ترغیب و اہداف دئیےنیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام یکم مئی2020ء بروز جمعہ  نواب شاہ زون کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ریجن، زون اور کابینہ سطح کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور لاک ڈاؤن کے ایام میں آن لائن مدنی انعامات اجتماع کے اہداف دئیے نیز مدنی انعامات کی اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنے اور زیادہ سے زیادہ عاملات میں اضافہ کرنے کے حوالے سے نکات دئیے جبکہ ہر ماہ فی ذیلی حلقہ ایک عاملات مدنی انعامات کا ہدف بھی دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یکم مئی2020ء بروز جمعہ شمالی لاہور زون کی  ڈیفنس اور فیروز پور کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ تا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ لاہورریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورسالانہ ڈونیشن کے حوالے سے فالواپ کیا نیز مزید ڈونیشن بڑھانے کے لئے نکات بیان کئے۔


اسلامی بہنوں کی  مجلس مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام30 اپریل2020ءبروزجمعرات لاہور میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن اور ریجن تا زون شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیزذیلی سطح بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں کےمعلوماتی فارم تیار کرنے کے اہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعات المدینہ للبنات کے زیر اہتمام یکم مئی2020ءبروز جمعہ  فیصل آباد میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں جامعات المدینہ کی اراکین کابینہ اور رکن ریجن اسلامی بہن نے شرکت کی۔ فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور جامعات المدینہ کی ناظمات،معلمات اور طالبات کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے رکھنے اور ان کو مدنی کاموں کے اہداف دینے بالخصوص ڈونیشنز کو بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا نیز شخصیات کے ساتھ ٹیلیفونک روابط کو مربوط رکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام2مئی2020ء کو اسلام آبادریجن کی اجیر مدرسات کا بذریعہ اسکائپ تربیتی اجتماع ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغات ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے  سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو اجارہ کےضروری مسائل کے ساتھ مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں سے رابطے میں رہنے اور ان کی تربیت کے حوالے سے ذہن دیا نیز مدرسات کو اجارہ کے حوالے سے شرعی معاملات پر خاص توجہ دلائی اور گھروں سے آن لائن مدرسۃالمدینہ بالغات پڑھانے کےنظام کو مزید مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ دار المدینہ  کے زیر اہتمام یکم مئی2020ء بروز جمعہ دار المدینہ کی اہم سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں دار المدینہ کی عالمی سطح اور پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت پرنسپلز نے شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور سالانہ ڈونیشن کے لئے سرپرست اور شخصیات سے رابطے کرنے اور اس کام کے لئے کوششوں کو تیز کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام29اپریل2020ء کو سیالکوٹ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں کابینہ سطح  کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور تنظیمی ترکیب کے مطابق مدنی کام کرنے کا ذہن دیتے ہوے ٹیلیفونک اجلاس اور مدنی انعامات اجتماعات کروانے کا ذہن دیا نیز ماہِ رمضان کی برکتیں سمیٹتے ہوئے عاملات مدنی انعامات بڑھانے کے طریقے بیان کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام28اپریل2020ء کو بہاولپور زون ہارون آباد کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں  کا ٹیلیفونک اجلاس ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی زون ذمہ داراسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ہر ڈویژن میں مدنی انعامات کا اجتماع کروانے پر کلام کیا نیز ذمہ داراسلامی بہنوں کو کارکردگی وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔