پاکستان نگران اور حیدرآباد کی ریجن
و زون نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام28 اپریل2020ء بروز
منگل پاکستان نگران اور حیدرآباد کی ریجن و زون نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت
نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے
ان کی تربیت کی اور لاک ڈاؤن کے ایام میں ڈونیشن کا ہدف پورا کرنے کا طریقۂ
کار بیان کرتےہوئے ماہانہ ڈونیشن زیادہ سے زیادہ کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کھوکھراپار
ڈویژن دیارمرشد کے ذیلی حلقے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا کانفرنس کال کے ذریعے اجلاس ہوا جس میں اسلامی بہنوں کی تربیت کی گئی اور مدنی کاموں
میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا گیا۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر
اہتمام26اپریل2020ء کو اسلام آباد کی ریجن
اور زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس
ہوا جس میں عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ
دار اسلامی بہن نے ان کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اورشعبے
کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیز منسلک اسلامی بہنوں سے رابطے مضبوط کرنے اور ٹیلی فونک علاقائی دورہ
کرنے کی ترغیب دلائی۔
شہداد پور اور لاڑکانہ زون کی دادو کابینہ میں بذریعہ انٹرنیٹ شخصیات اجتماعات کا انعقاد

پچھلےدنوں اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے
زیر اہتمام شہداد پور اور لاڑکانہ زون کی دادو کابینہ میں بذریعہ انٹرنیٹ شخصیات اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں
بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور اپنے مدنی عطیات
دعوتِ اسلامی کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔
مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام میلسی میں کانفرنس کال کے ذریعے شخصیات اجتماع کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام میلسی
میں کانفرنس کال کے ذریعے شخصیات اجتماع
کا انعقاد ہوا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم
کرتےہوئے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے
وابستہ رہنے اور مدنی عطیات کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔
ٹھٹھہ کابینہ میں دو مقامات پر کانفرنس کال کے ذریعے شخصیات اجتماعات کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام ٹھٹھہ
کابینہ میں دو مقامات پر کانفرنس کال کے ذریعے شخصیات اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں شعبہ تعلیم
سے تعلق رکھنے والی ٹیچرز،ڈاکٹر اور
پرنسپل نے شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے
سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی
ماحول سے وابستہ رہنے اور اپنے مدنی عطیات دعوتِ اسلامی کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔
ساہیوال زون میں مجلس رابطہ کی زون
ذمہ داراسلامی بہن کا شخصیات خواتین سے
ملاقات

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں ساہیوال زون میں مجلس رابطہ کی زون
ذمہ داراسلامی بہن نے شخصیات خواتین سے
ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہ
کیا نیز انہیں عشر اور دیگر مدنی عطیات دعوت اسلامی کو دینے اور دعوت اسلامی کے
تحت آن لائن کورسز میں داخلہ لینے کی ترغیب
دلائی۔
حیدرآباد لطیف آباد11 نمبر میں کانفرنس کال کے ذریعے شخصیات اجتماع کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام حیدرآباد لطیف آباد11 نمبر میں کانفرنس
کال کے ذریعے شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 10 شخصیات خواتین نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں
کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے
مدنی ماحول سے وابستہ رہنے مدنی عطیات کے
ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کا ذہن دیا۔
مجلس رابطہ کے زیر اہتمام حیدرآباد میں ایک روزہ آن لائن تربیتی کورس کا
انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام پچھلے
دنوں حیدرآباد میں ایک روزہ آن لائن تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل
ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس
میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے رمضان میں مزید کورسز کرنے کی
ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں
حصہ لینے کا ذہن دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں میانوالی زون اور جھنگ زون میں مجلس رابطہ کی زون ذمہ داراسلامی بہنوں نے شخصیات خواتین سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی
دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی نیز انہیں عشر اور دیگر مدنی عطیات دعوت
اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔
مجلس رابطہ کی کابینہ ذمہ دار اسلامی
بہن کا کراچی کے مشہور جاوید نہاری کے گھر والوں سے بذریعہ کال رابطہ

گزشتہ دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر
اہتمام کراچی ایسٹ لیاقت آباد کابینہ ڈویژن بزم مرشد میں مجلس رابطہ کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے کراچی کے مشہور
جاوید نہاری کے گھر والوں سے بذریعہ کال
رابطہ کیا اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتےہوئے دعوتِ اسلامی کو مدنی عطیات دینے
کی ترغیب دلائی۔
لیاقت آباد کابینہ ڈویژن گلستان مرشد میں ایک روزہ آن لائن تربیتی کورس کا
انعقاد

گزشتہ دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر
اہتمام کراچی ایسٹ لیاقت آباد کابینہ ڈویژن گلستان مرشد میں ایک روزہ آن لائن تربیتی
کورس کا انعقاد ہوا جس میں اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک
اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے رمضان میں مزید کورسز کرنے کی ترغیب دلائی۔