اسلام آبادریجن کی شعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغات کی اجیر مدرسات کا بذریعہ اسکائپ تربیتی اجتماع

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے
زیر اہتمام05 مئی2020ء کواسلام آبادریجن کی شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی اجیر مدرسات کا بذریعہ
اسکائپ تربیتی اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اجارہ کےضروری
مسائل کے ساتھ مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں سے رابطے میں رہنے اور ان کی
تربیت کے حوالے سے نکات فراہم کئے، مدرسات کو اجارہ کے حوالے سے شرعی معاملات پر
خاص توجہ دلائی اور ہاتھوں ہاتھ گھروں سے
آن لائن مدرسۃ المدینہ بالغات پڑھانے کےنظام کو مزید مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی۔
راولپنڈی میں شخصیات خواتین کے درمیان بذریعہ کال سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام شخصیات خواتین کو
اپنی زکوۃ ،فطرہ ،صدقات دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی جا رہی ہے۔اسی حوالے
سے 3 مئی 2020ءبروز اتوار راولپنڈی میں شخصیات خواتین کے درمیان بذریعہ کال سنتوں
بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں رکن عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے نیکی کی دعوت کے فضائل بیان کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کے چند شعبہ جات کا
تعارف پیش کیا اور اپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی کو دینے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام3مئی 2020ءبروز اتوار
فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن اور لیاقت ٹاؤن گلفشاں کالونی کی حلقہ نگران اسلامی بہن نے شخصیات خواتین سے ملاقات کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے چند شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور
انہیں اپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی کو دینے
کی ترغیب دلائی جس پر ہاتھوں ہاتھ شخصیات خواتین نے دعوت اسلامی کے لئے مدنی عطیات
پیش کئے۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام2مئی2020ءبروز ہفتہ فیصل
آباد ریجن نگران اسلامی بہن ،زون نگران اسلامی بہن اور رضا آباد ڈویژن نگران اسلامی بہن
کی فیصل آباد شہرکے علاقے میٹرو پول کالونی میں شخصیات اسلامی بہنوں سے ملاقات کا سلسلہ ہوا۔شخصیات نے لاک ڈاؤن کے ایام میں
دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا کہ کس طرح امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی ایک
آواز پر دعوت اسلامی کے کارکنوں نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کےلئے بلڈ ڈونیشن سیل
قائم کئےاور دعوت اسلامی سے محبت رکھنے والوں نے ہزاروں کی تعداد میں بلڈ ڈونیٹ کئےنیزکرونا
متاثرین،مستحقین کی بہت باعزت طریقے سے مدد کی ترکیب بنائی۔دعوت اسلامی کے بارے میں
شخصیات نے زبردست تاثرات کا اظہار کرتےہوئے ہاتھوں ہاتھ کئی لاکھ ڈونیشن دعوت
اسلامی کے لئے پیش کئے۔

کراچی سینٹرل ساؤتھ نیو کراچی کابینہ ڈویژن سندھی
ہوٹل کی ڈویژن مشاورت اسلامی بہن نےشخصیات
خواتین نے ملاقات کی اور انہیں
دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے چند
شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور انہیں اپنے
ڈونیشن دعوتِ اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی جس پر ہاتھوں ہاتھ ایک شخصیت خاتون نےاپنے زیورات
دعوت اسلامی کے مدنی عطیات کے لئے پیش کر دئیے۔

الحمدللہ عزوجل ہر بار کی طرح اس بار بھی مدارس
کا کام ہو یا کورسز کا شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی ذمہ دار و مدرسات کا بھر پور
تعاون جاری ہے۔
لاک ڈاؤن کے دنوں میں فیصل آباد میں جہاں 200 سے
زائد مقامات پر گھر بیٹھے آن لائن شخصیات اور عوام میں قراٰنِ پاک کی تعلیمات
پہنچانے میں مصروف عمل ہیں وہی رمضان المبارک کی آمد پر بذریعہ کال/واٹس اپ
/اسکائپ تقریباً 190 مقامات پر فیضان تلاوت قراٰن کورس کاسلسلہ جاری ہے جن میں1900
کے قریب اسلامی بہنیں فیضان قراٰن و تفسیر کے ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات سے بھی مستفید
ہورہی ہیں۔
مدرسۃ المدینہ للبنات کی اہم سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ
اجلاس

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے
زیر اہتمام3 مئی2020ء بروز اتوار مدرسۃ المدینہ للبنات کی اہم سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کی
عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن، پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن اور ریجن سطح سطح ذمہ دار اسلامی بہن اور بیرنِ ملک کی اس شعبے کی ذمہ دار اسلامی بہن سمیت و شعبہ مدرسۃ المدینہ آن لائن کی عالمی سطح و پاکستان سطح کی
اسلامی بہن نے شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن
نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی
اور سالانہ ڈونیشن کے لئے کوششوں کو تیز کرنے نیزسرپرستوں اور شخصیات
سے رابطے کرنے کا ذہن دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام3 مئی2020ء کو رحیم یار خان زون کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں کا
اجلاس ہوا جس میں ریجن ،زون اور کابینہ
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔پاکستان سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی
بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید
بڑھانے نیز مدنی انعامات کی عاملات بڑھانے کے حوالے نکات فراہم کئے۔
مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام کوئٹہ زون آن لائن مدنی انعامات
اجتماع کا انعقاد

3 مئی2020ء کواسلامی بہنوں کی مجلس مدنی
انعامات کے زیر اہتمام کوئٹہ زون آن لائن مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ پاکستان سطح مدنی انعامات ذمہ
داراسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو12
مدنی انعامات تفصیلی سمجھائے نیز روزانہ
محاسبہ کرنے اور یکم یا چاند رات کو اپنا مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے کا ذہن
دیا۔
سیون شریف اور پیارو اسٹیشن کی ذمہ
داراسلامی بہنوں کے درمیان بذریعہ
کال ماہانہ اجلاس

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام3 مئی2020ء کو لاڑکانہ زون کی سیون شریف
کابینہ اور پیارو اسٹیشن کابینہ کی
ذمہ داراسلامی بہنوں کے درمیان بذریعہ کال ماہانہ اجلاس ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت
کی گئی نیز مدنی انعامات کی عاملات بڑھانے کے طریقے بیان کئے گئے، مدنی انعامات کی اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کروانے کابھی
ذہن دیا گیا اور منسلک اسلامی بہنوں کے ساتھ اپنے رابطے مضبوط
کرنے کا ذہن دیا گیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام2 مئی2020ء بروز ہفتہ ملتان ریجن کے تمام زون ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ
کال اجلاس ہوا جس میں ملتان ریجن کی مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی انعامات کی کارکردگی بہتر بنانے اور
روزانہ کی کارکردگی ہر کابینہ سے وصول
کرنے کا ہدف دیا نیز شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام2 مئی2020ء کو ڈیرہ اللہ یار زون کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کابذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں ریجن، زون اور کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ پاکستان سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی انعامات کی عاملات
میں اضافہ کرنے کے حوالے سے نکات دئیے نیز جہاں سے مدنی انعامات کے رسالے وصول نہیں ہوتے اس کابینہ میں آن لائن مدنی انعامات
اجتماع کرنے کی ترغیب دلائی اور تمام ذمہ داراسلامی بہنوں سے ٹیلیفونک رابطے مضبوط
کرنے کا ذہن دیا۔