جامعۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام ملک و بیرون ملک کی اہم سطح ذمہ داراسلامی بہنوں
کااجلاس

دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ للبنات کے
زیر اہتمام پچھلے دنوں جامعۃ المدینہ کی
عالمی سطح کی ذمہ دار اوراس شعبے کی پاکستان و ریجن سطح و بیرونِ ملک کی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت
نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے
ان کی تربیت کی اور سالانہ ڈونیشن کی
بھرپور ترغیب دلائی جس میں یہ ذہن دیا کہ
جہاں رابطے کی کمزوریاں ہیں وہاں کوشش کرکے رابطے کو مضبوط کیا جائے اور دعوت ِاسلامی کی تفصیلات بتاکر اسلامی بہنوں کوصدقہ دینے کا ذہن دیا جائےتاکہ ڈونیشن کے ذریعے دنیا بھر میں دین کا کام بڑھتارہے۔
ڈرگ روڈ زون سطح مدنی عطیات ذمہ دار
اسلامی بہن کا کینسر کے سبب انتقال ، صاحبزادیِ
عطار کا اظہار افسوس

13رمضان المبارک1441ھ بمطابق7مئی2020ء کوکراچی
ایسٹ ڈرگ روڈ زون سطح مدنی عطیات ذمہ دار
اسلامی بہن کا کینسر کے سبب انتقال ہوگیا۔
صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار،عالمی
مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن اورکراچی ریجن نگران اسلامی بہن تعزیت کے لئے مرحومہ کے گھر تشریف لے گئیں اور لواحقات سے
اظہار افسوس کیا۔ اس موقع پر فاتحہ خوانی اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کا سلسلہ
بھی ہوا۔ مرحومہ کی دعوت اسلامی کے لئے بہت خدمات تھیں، ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
لواحقات کو مرحومہ کے ایصال ثواب کے
لئے دعوت اسلامی کا کام کرنے کی ترغیب دلائی۔
مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ کے زیر اہتمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس

اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و اورادِ عطاریہ
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں شعبہ مکتوبات و اورادِ عطاریہ کی پاکستان و مجلس بیرون ملک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن
نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی
اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات اور ان کے اخراجات سے متعلق نکات دئیے نیز مجلس کی
پچھلے سال کی ڈونیشن کار کردگی کا جا ئزہ لیا اور موجودہ سال کے اہداف دئیے۔
مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام ملتان کی زون و کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے
زیر اہتمام ملتان کی زون و کابینہ ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ملتان
ریجن شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدرسۃ
المدینہ بالغات بڑھانے،تقرریاں سو فیصد مکمل کرنے،اپنے شعبے کوخود کفیل کرنےاور
شعبے میں مدنی کام بڑھانے ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام5مئی2020ء بروز منگل مظفر آباد کی زون
و کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں زون و کابینہ نگران
اسلامی بہنوں سمیت اسلام آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور سابقہ و موجودہ سال کے ڈونیشن کا تقابل کرتے ہوئے سالانہ ڈونیشن کے لئے بھر پور کوششیں کرنے کا
ذہن دیا نیز منسلک و شخصیات اسلامی بہنوں سے رابطے کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام5مئی2020ء بروز منگل سیالکوٹ
کی زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں زون و کابینہ
نگران اسلامی بہنوں سمیت اسلام آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیز سالانہ ڈونیشن
کے لئے زیادہ سے زیادہ کوششیں کرنے اور منسلک و شخصیات اسلامی بہنوں سے رابطے کرنے
کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام5مئی2020ء بروز منگل
راولپنڈی میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں زون
و کابینہ نگران اسلامی بہنوں سمیت اسلام آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور سابقہ اور موجودہ سال کے ڈونیشن کا تقابل کیانیز سالانہ ڈونیشن کے
لئے زیاد ہ سے زیاد ہ کو شش کرنے کے اہداف
دیتے ہوئے اس میں
ہونے والی کمزوریوں کو دور کرنے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
مجلس مدنی انعامات کے تحت11رمضان المبارک کو پاکستان بھر میں مختلف مدنی کاموں کا سلسلہ

الحمدللہ عزوجل شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت
برکاتہ العالیہ نے رمضان کریم کے بابرکت لمحات کو نیکیوں میں
گزارنے، گناہوں اور فضولیات سے بچنے کے جذبہ کے تحت مجلس مدنی انعامات کے تحت
مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چناچہ11رمضان
المبارک1441ھ کوپاکستان بھر میں
کجھور روٹی سے 12ہزار100 اسلامی بہنوں نے سحری کی
سعادت حاصل کی۔
آدھی پون ایک روٹی سے 8ہزار595 اسلامی بہنوں نے
سحری کرنے کی سعادت حاصل کی۔
روزانہ قراٰن پاک کے ایک سپارہ کی16ہزار68 اسلامی
بہنوں نے تلاوت فرمائی۔
روزانہ
قراٰن پاک کے دو سپارے کی402اسلامی بہنوں نے تلاوت فرمائی۔
روزانہ قراٰن پاک کے تین سپارے کی21اسلامی بہنوں
نے تلاوت فرمائی۔
روزانہ قراٰن پاک کےپانچ سپارے کی402اسلامی
بہنوں نے تلاوت فرمائی۔
1200 درودپاک 16ہزار562 اسلامی بہنوں نے پڑھے۔
2400 درودپاک14 اسلامی بہنوں نے پڑھے۔
8ہزار836اسلامی بہنوں نے گھر درس دینے کی ترکیب
بنائی۔
جو اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو
اپنے ذیلی حلقے کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن یا پھراس میل آئی ڈی پر رابطہ کریں:

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام شہداد
پور کابینہ کے شہر سکرنڈ میں اسکائپ اور کانفرنس کال کے ذریعے فیضان تلاوت کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں30 شخصیات خواتین شرکت کر رہی ہیں۔ اسی کورس میں ہفتہ وار شخصیات
اجتماع کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ
رہنے ،آن لائن کورسز کرنے اور اپنے عطیات دعوت اسلامی کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی
صدر کابینہ کی مجلس رابطہ ذمہ داراسلامی بہن نے رکن صوبائی اسمبلی کے اہل
خانہ سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں صدر کابینہ کی مجلس
رابطہ ذمہ داراسلامی بہن نے رکن صوبائی اسمبلی کے اہل خانہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں دعوت اسلامی
کے تحت اسکائپ پر ہونے والے فیضان تلاوت کورس کی دعوت پیش کی۔ اس دوران انہوں نے
دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو خوب سراہا اور تعاون کی نیت بھی کی۔
لاڑکانہ کابینہ اور دادو کابینہ میں
بذریعہ کانفرنس کال شخصیات اجتماعات کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام3 مئی2020ء کو لاڑکانہ کابینہ اور
دادو کابینہ میں بذریعہ کانفرنس کال شخصیات
اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں لیکچرارز، ٹیچرز اور اہل ثروت سمیت28 شخصیات نے
شرکت کی۔ مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ،آن لائن کورسز کرنے
اور اپنے عطیات دعوت اسلامی کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر ایک شخصیت
اسلامی بہن نے ہاتوں ہاتھ 25000 روپے جمع بھی کروا دئیے۔
کراچی ریجن میں شخصیات کے درمیان بذریعہ اسکائپ "اپنی نماز درست کیجیے"
کورس کا انعقاد

پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام کراچی ریجن میں شخصیات کے درمیان
بذریعہ اسکائپ "اپنی نماز درست کیجیے" کورس کا انعقاد کیا گیا جس
میں اہل ثروت اسلامی بہن، خواتین نعت خواں، چینل سے وابستہ شخصیات، لیڈی ٹریفک پولیس اور دیگر سیاسی شخصیات و لیڈی
وکلاء نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز درست پڑھنے
کی اہمیت اور درست طریقے کے بارے میں معلومات فراہم کی۔