دعوت اسلامی کے زیر اہتمام9 مئی2020ء بروز ہفتہ   پاکستان مجلس مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ اجلاس ہوا جس میں پاک سطح تنظیمی و ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت اور ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور26 رمضان المبارک تک سالانہ ڈونیشن کا ہدف مکمل کرنے ، ڈونیشن کے حوالے سے شخصیات سے انفرادی ملاقات کرنے ، انفرادی طور پر کچھ نہ کچھ مدنی کام کرنے ، روزانہ 2 گھنٹے مدنی کاموں کو دینے ، مختلف شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ڈونیشن کے حوالے سے ایکٹو کرنے، دارالسنہ و مکتوبات اوراد عطاریہ کے شعبے سے وابستہ اسلامی بہنوں سے مدنی کاموں کا فالو اپ کرنے کا ذہن دیا ۔