13رمضان المبارک1441ھ بمطابق7مئی2020ء کوکراچی ایسٹ ڈرگ روڈ زون سطح مدنی عطیات  ذمہ دار اسلامی بہن کا کینسر کے سبب انتقال ہوگیا۔ صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار،عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن اورکراچی ریجن نگران اسلامی بہن تعزیت کے لئے مرحومہ کے گھر تشریف لے گئیں اور لواحقات سے اظہار افسوس کیا۔ اس موقع پر فاتحہ خوانی اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کا سلسلہ بھی ہوا۔ مرحومہ کی دعوت اسلامی کے لئے بہت خدمات تھیں، ذمہ دار اسلامی بہنوں نے لواحقات کو مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعوت اسلامی کا کام کرنے کی ترغیب دلائی۔