دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام2مئی2020ءبروز ہفتہ فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن ،زون نگران  اسلامی بہن اور رضا آباد ڈویژن نگران اسلامی بہن کی فیصل آباد شہرکے علاقے میٹرو پول کالونی میں شخصیات اسلامی بہنوں سے ملاقات کا سلسلہ ہوا۔شخصیات نے لاک ڈاؤن کے ایام میں دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا کہ کس طرح امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی ایک آواز پر دعوت اسلامی کے کارکنوں نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کےلئے بلڈ ڈونیشن سیل قائم کئےاور دعوت اسلامی سے محبت رکھنے والوں نے ہزاروں کی تعداد میں بلڈ ڈونیٹ کئےنیزکرونا متاثرین،مستحقین کی بہت باعزت طریقے سے مدد کی ترکیب بنائی۔دعوت اسلامی کے بارے میں شخصیات نے زبردست تاثرات کا اظہار کرتےہوئے ہاتھوں ہاتھ کئی لاکھ ڈونیشن دعوت اسلامی کے لئے پیش کئے۔