اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام24 اپریل2020ء کو مجلس مدنی انعامات کے ذیلی شعبے فیضان مرشد کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں مدنی انعامات کی عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبہ کی اسلامی بہنوں کو مدنی کام بڑھانے کے نکات دئیے نیز ماہ رمضان المبار ک کی پہلی پیر شریف کو یوم قفل مدینہ منانے کی ترغیب دلائی۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنا نے، خوف خداو عشقِ مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام24 اپریل2020ء کو ڈی جی خان زون میں آن لائن مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں زون اور ڈویژن سطح مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاک سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتےہوئےروزانہ غوروفکر کرنے اور ہر ماہ رسالہ جمع کروانے کی نیت کروائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 23اپریل2020ء کومدنی انعامات کی عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن کا کراچی ریجن کی  زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں پاک سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن، بن قاسم زون، کوئٹہ زون اور کراچی ایسٹ زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئےنیز مدنی انعامات اجتماع کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی۔


لاک ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 23اپریل2020ء کو کراچی ڈیفنس  کابینہ میں بذریعہ کال مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتےہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کی طریقے بیان کئے نیز عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام23اپریل2020ء کو رنچھوڑ لائن کراچی میں بذریعہ کال مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق معلومات فراہم کرتےہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے اور روزانہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام23 اپریل2020ءبروز جمعرات ریجن مشاورت مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال  اجلاس ہوا جس میں کراچی ریجن، ملتان ریجن، حیدر آبار ریجن، لاہور ریجن اور فیصل آباد ریجن کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاک سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ماہ رمضان المبارک میں بھی مدنی انعامات اجتماع کرنے کی ترغیب دلائی ،کارکردگی شیڈول ذمہ داراسلامی بہنوں سے سو فیصدوصولی کی ترکیب بنانے کے حوالے سے چندنکات دئیے نیز ماتحت شعبہ مدنی مذاکرہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے بھی نکات فراہم کئے۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ  کے زیر اہتمام23 اپریل 2020ءبروز جمعرات ملتان ریجن کی تین زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ واٹس ایپ اجلاس ہوا جس میں ملتان ریجن مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور نکات برائے مکتبۃ المدینہ و تقسیم رسائل کے مکمل مطالعے کا فالواپ کیانیز نی نکات کا نفاذ کرنے کا بھرپور ذہن دیا، متعلقہ شعبہ جات کی اہمیت کو واضح کرنے کی کوشش کی اور اپڈیٹ اور فالو اپ کو مضبوط کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔


19اپریل2020ء پروز  اتوار گلزار ہجری کابینہ کراچی میں مدنی چینل پر نگران شوریٰ کا سلسلہ"یہ بھی ضروری ہے "کو دیکھنے کےلئے کی ذمہ داران اور شخصیات اسلامی بہنوں نے ترکیب بنائی۔اس کو دیکھنے کے دوران ہاتھوں ہاتھ1لاکھ 6 ہزار653 روپے دینے کی اطلاع ملی اور جلد جمع کروا دینے کا بھی اظہار کیا۔کچھ اسلامی بہنوں نے آن لائن جمع بھی کروا دئیے۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام لیاقت آباد کابینہ کراچی  میں بذریعہ کانفرنس کال، واٹس ایپ اوراسکائپ پر شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والی شخصیات جن میں ڈاکٹرز ، ٹیچرز ،اسٹوڈنٹس وغیرہ نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوتِ اسلامی نے زکٰوۃ کی اہمیت پرسنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے شعبوں کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کو ڈونیشن دینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 23 اپریل2020ء بروزجمعرات  پاکستان نگران اسلامی بہن کا لاہور شمالی زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ اجلاس ہوا جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں کو منسلک اسلامی بہنوں سے رابطے ،سالانہ ڈونیشن ، آٹھ مدنی کاموں کو بڑھانے ، آن لائن شخصیات اجتماع کروانے کا ذہن دیا گیا نیزOne Day Sessionکے حوالے سے ترغیب دلائی گئی ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام23 اپریل2020ء بروزجمعرات پاکستان نگران اسلامی بہن کا لاہور جنوبی زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ اجلاس ہوا جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

23 اپریل2020ء بروزجمعرات پاکستان نگران اسلامی بہن کاگوجرانوالہ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ اجلاس ہوا جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسی طرح23 اپریل2020ء بروزجمعرات پاکستان نگران اسلامی بہن کا ڈیرہ اسماعیل خان زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام24 اپریل2020ء بروزجمعہ پاکستان نگران اسلامی بہن کا فیصل آباد زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ اجلاس ہوا جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شر کت کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام24 اپریل 2020ء بروزجمعہ پاکستان نگران اسلامی بہن کا سرگودھا زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام24 اپریل2020ء بروزجمعہ پاکستان نگران اسلامی بہن کا لیہ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس ہواجس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام24 اپریل2020ء بروزجمعہ پاکستان نگران اسلامی بہن کا میانوالی زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ اجلاس ہواجس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔پاکستان نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیز ڈونیشنز کےلئے بھرپور کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام22 اپریل2020ء بروزبدھ راولپنڈی  میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔پاکستان نگران اسلامی بہن نے" رمضان کیسے گزاریں" کے موضوع پر بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے مدنی ماحو ل سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


22 اپریل2020ء بروزبدھ دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام پاکستان نگران اسلامی بہن کا گلگت زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ  بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان نگران اسلامی بہن اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور آٹھ مدنی کاموں کو بڑھانے، منسلک اسلامی بہنوں سے رابطے مضبوط کرنے جبکہ سالانہ ڈونیشن کےلئے کوششیں تیز کرنے کا ذہن دیا۔