دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام22 اپریل2020ء بروزبدھ پاکستان نگران اسلامی بہن کاپشاورزون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں  نے شرکت کی۔ پاکستان نگران اسلامی بہن اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور موجودہ صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیز آن لائن شخصیات اجتماع منعقد کرنے نیز سالانہ ڈونیشن کےلئے کوششیں تیز کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام22 اپریل2020ء بروزبدھ پاکستان نگران اسلامی بہن کا  ہزارہ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ اجلاس ہوا جس میں زون و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان نگران اسلامی بہن اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور منسلک اسلامی بہنوں سے رابطے ،سالانہ ڈونیشن ، آٹھ مدنی کاموں کو بڑھانے اور آن لائن شخصیات اجتماع کروانے کا ذہن دیانیزOne Day Sessionکے حوالے سے ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیزو تکفین کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان میں بذریعہ انٹر نیٹ غسل میت کی تربیت لینے والی اسلامی بہنوں میں سے 27 اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ میں کامیا بی حاصل کی ، 6 کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں کا تعلق کراچی ۔ حیدر آباد ، فیصل آباد ، لاہور ،اور اسلام آباد ریجن سے ہے۔ کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں نےنیت کی ہے کہ وہ اللہ کی رضا کے لئے فی سبیل للہ میتوں کو غسل دیں گی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیزو تکفین کے زیر اہتمام مارچ2020ء میں پاکستان کے شہروں لاہور ، فیصل آباد ، اسلام آباد اور حیدر آباد میں انٹر نیٹ اور کانفرنس کال کے ذریعے163 اسلامی بہنوں نے میت کو صحیح طریقے سے غسل دینے کی تربیت حاصل کی۔ تربیتی سیشن کی بعد انہیں ٹیسٹ دینے کا ذہن دیا گیا تا کہ غلطیوں کا امکان کم سے کم رہے جس پر اسلامی بہنوں نے نیت بھی کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیزو تکفین کے زیر اہتمام مارچ 2020ء میں پاکستان کےشہر وں لاہور ، کراچی ، حیدرآباد ، فیصل آباد ، اسلام آباد ملتان میں920 مقامات پر تجہیزو تکفین اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش14ہزار730 اسلامی بہنوں کو سنت کے مطا بق درست طریقے سے میت کو غسل دینے کا طریقہ سکھایا گیا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام21 اپریل2020ءکو واہ کینٹ حسن ابدال میں مختلف مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں گدوال ڈویژن سےکم بیش میں21اسلامی بہنوں  نے اور برہان ڈویژن سے 13 اسلامی بہنوں نے جبکہ نواب آباد ڈویژن سے 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے اعمال کے محاسبے کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ان آزمائش کی گھڑیوں میں مدنی انعامات پر عمل کر کے اللہ کی رضا پانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام21 اپریل2020ءکو مدنی انعامات کی عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے   بذریعہ اسکائپ حید ر آباد ریجن، زون اور کابینہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس لیا جس میں مدنی انعامات کی عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے متعلق نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد میں مدنی انعامات کی کابینہ تا ڈویژن کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں حیدر آباد ریجن کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے  اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور لاک ڈاؤن کےایام میں مدنی انعامات اجتماع کے انعقاد کا ذہن دیا نیز مدنی عطیات کے لئے کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 21 اپریل2020ء بروز منگل احمد پور شرقیہ زون کی احمد پور کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا کانفرنس کال پر اجلاس ہوا جس میں کابینہ اورڈویژن  ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورعاملات سے رابطےکی مضبوط ترکیب بنانے نیز لاک ڈاؤن کے بعد تقرریاں مکمل کرنےاور کارکردگی میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 21 اپریل2020ء بروز منگل کو دادو کابینہ کی ککر ڈویژن میں مدنی انعامات اجتماع  کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق آگاہی فراہم کرتےہوئے روزانہ اپنے اعمال کا محاسبہ نے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بدین کابینہ گولارچی  ڈویژ ن میں بذریعہ کال مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اوراجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی الجھن اور ان کے حل بتائےنیز انہیں آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پت عمل کرنے کا طریقہ بھی بتایا۔


دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام حیدر آباد کے علاقےلطیف آباد 8 نمبر میں کال کے ذریعے شخصیات اجتماع  کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ ڈویژن نگران اسلامی بہن نےسنتوں بھرابیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور اپنے ڈونیشنز دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔