دعوت اسلامی کے زیر اہتمام30اپریل2020ء  بروز جمعہ علی پور فراش کابینہ کی عید گاہ ڈویژن میں آن لائن شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ اسلام آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت کے فضائل اور دعوت اسلامی کا مختلف شعبہ جات میں دین کی خدمات کا ذکر کیا، زکوٰة کی اہمیت کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے اپنی زکوٰة ، صدقات وخیرات دعوت اسلامی کو دے کر جائز ، دینی، اصلاحی، فلاحی، خیر خواہی اور بھلائی کے کام میں خرچ کرنے کی ترغیب دلائی۔