اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نورپور کابینہ میانوالی  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں میانوالی زون مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور لاک ڈاؤن میں عاملات سے رابطے مضبوط کرنے کا ذہن دیا، تقرریاں مکمل کرنے لاک ڈاؤن کے بعد ہر ڈویژن اور علاقہ میں مدنی انعامات کے ماہانہ اجتماع کروانے اور ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں مدنی انعامات کامکتب لگانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام18اپریل2020ء کو پاکستا ن کے شہر  نصیرآباد میں ذمہ داراسلامی بہنوں کے درمیان بذریعہ ٹیلیفون مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں چھ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی الجھن اور ان کے حل بتائے نیز باقاعدگی سے مدنی انعامات پر عمل کرنے کا ذہن د یا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون میں  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ اجلاس ہوا جس میں 11 کابینات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائز ہ لیا گیا اورمدنی انعامات کے رسالوں کی کمی کو دور کرنے اور کارکردگی میں اضافہ کرنے کے حوالے سے نکات دئیے گئے،کانفرنس کال کے ذریعے مدنی مشورے رکھ کر ڈویژن تا ذيلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو نکات پہنچانے اور مدنی انعامات کے اجتماعات رکھنے کی ترغیب دلائی گئی نیز آخر میں دعوت اسلامی کے لئے ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن بھی دیا گیا۔


گزشتہ دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس  تجہیزوتکفین کے زیر اہتمام تجہیزوتکفین معاون مفتشات اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں پاکستان، ہند، یوکے، بنگلہ دیش، ساؤتھ افریقہ اور ناروے کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔عالمی سطح تجہیزوتکفین ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اوراس بات کا ہدف دیا کہ ہر ریجن، زون، کابینہ اور ڈویژن پر مفتشات تیار کی جائیں۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”ایمان پر خاتمہ“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں پاکستان و بیرون ملک کی کم و بیش5 لاکھ89 ہزار242اسلامی بہنوں نے رسالہ ”ایمان پر خاتمہ“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے  زیر اہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن میں شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات کے درمیان آن لائن کورس"اپنی نماز درست کیجئے" کا انعقاد کیا گیا۔ مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کے ضروری مسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کرتےہوئے نمازوں کی پابندی کرنے اور مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے  زیر اہتمام کراچی ریجن، فیصل آباد ریجن اور ملتان ریجن میں لاک ڈاؤن کی صورت حال میں تعلیمی اداروں اور دیگر کاروباری مراکز میں تعطیلات کے دوران راہنمائی امت اور اشاعت علم دین کے تحت شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات کے درمیان آن لائن کورس " رمضان کیسے گزاریں"کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر تعداد میں ڈاکٹرز ،ٹیچرز ،اسٹوڈنٹس سمیت 92 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں میں شریک اسلام بہنوں کو رمضان کے فضائل، اور روزہ کے مسائل، شب قدر کی خصوصی عبادات اور اعتکاف کے مسائل سے متعلق معلومات فراہم کی۔


گزشتہ دنوں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن، رکن عا لمی مجلس مشاورت مجلس را بطہ و شعبہ تعلیم اور رکن ریجن فیصل آباد مجلس مشاورت (مجلس رابطہ) ذمہ داراسلامی بہنوں نے مشہور انٹرنیشنل انگلش رائٹر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کرتےہوئے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور درس نظامی کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر رائٹرخاتون کا کہنا تھا کہ میرا دنیا کے بیشتر ممالک(آسٹریا، امریکہ، سپین، کینیڈا) میں جانا ہوا اور بہت سے لوگوں سے ملاقات ہوئی لیکن دعوت اسلامی کی اسلامی بہنوں سے ملاقات کر کے احساس ہوا کہ یہ دل سے دین کی مخلص ہیں اور انہیں میری آخرت کی فکر کی ہے۔


اسلامی بہنوں  کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن لیاقت آباد کابینہ میں مجلس رابطہ کی کابینہ سطح ذمہ داراسلامی بہن نے گورنمنٹ کونسلر خاتون، آرتھوپیڈک لیڈی ڈاکٹر اور میمنز سوشل ورکر خاتون سے رابطہ کیا اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے نیکی کی دعوت پیش کی نیزانہیں موجودہ حالات کے پیش نظر دعوت اسلامی کے تحت آن لائن شارٹ کورسزکرنے کی ترغیب دلائی۔


ملکی صورتحال میں تعلیمی اداروں اور دیگر کاروباری مراکز میں تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے راہنمائی امت اور اشاعتِ علم دین کے تحت پچھلے دنوں کراچی ریجن میں اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کےزیر اہتمام شخصیات کے درمیان آن لائن ون ڈے ورک شاپ "موجودہ حالات اور اگلا راستہ" کا انعقاد ہوا جس میں مختلف شعبوں سے وابستہ 80شخصیات اسلامی بہنوں نے بذریعۂ انٹرنیٹ شرکت کی جن میں ہائى لیول اسکول کى پرنسپل، ٹیچرز، میڈیکل کی اسٹوڈنس اور لیڈی ڈاکٹرز شامل ہیں۔مبلغۂ دعوت اسلامی نے سلائیڈ کے ذریعے شخصیات کو وقت ضائع نہ کرنے اور اچھے کاموں میں صرف کرنے کی ترغیب دلائی۔ کورس کے آخر میں شخصیات نے موجودہ حالات میں انفرادى طور پر پانچ ہیبٹ(habit) جیسے غفلت، ناشکری، اللہ کی نافرمانی کو چھوڑنے اور پانچ ہیبٹ(habit) جیسے صبر، شکر اور خوف خدا کو اپنانے نے کی نیت کى۔


گزشتہ دنوں لاڑکانہ زون کی لاڑکانہ کابینہ میں اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کےزیر اہتمام شعبہ تعلیم اور مجلس رابطہ سے وابستہ شخصیات کے درمیان  کورس "اپنی نماز درست کیجئے" کا انعقاد ہوا جس میں اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنےاور اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات کے درمیان "رمضان کیسے گزاریں کورس" کا سلسلہ ہوا جس میں یونیورسٹی آف سندھ، یونیورسٹی آف کراچی کی اسٹوڈنٹس اور ایک ٹیچر نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مزید آن لائن کورسز کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔