دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 مئی2020ء بروز منگل میانوالی،جھنگ اور ساہیوال کی نگران زون اور نگران کابینہ  اسلامی بہنوں کا بذریعہ کانفرنس کال اجلاس ہوا جس میں فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشنز کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور سالانہ ڈونیشن کے لئے بھرپور کوشش کرنے اور منسلک اور ہر سطح کی اسلامی بہنوں سے رابطہ کرنے کا ذہن دیانیز موجودہ لاک ڈاؤن کی صورتحال میں مدنی کاموں میں جن آزمائشوں کا سامنا ہےاس میں ثابت قدم رہ کر Digital Media کے ذریعے مدنی کاموں کو بڑھانےکی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 مئی2020ء بروز پیر فیصل آباد ریجن نگران اور ملت روڈ ڈویژن نگران اسلامی بہن نےشخصیات خواتین سے ملاقات کی۔ اس انفرادی ملاقات میں لاک ڈاؤن کے ایام میںDigital Mediaکےذریعے دعوت اسلامی کے مختلف مدنی کاموں میں حصہ لینے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی گئی۔شخصیات اسلامی بہنوں نے ان حالات میں دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہااوربہت سی شخصیات خواتین نے دعوت اسلامی کے لئے ڈونیشنز بھی پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام11 مئی2020ء بروز پیر پاکستان نگران اسلامی بہن  اور فیصل آباد کی ریجن و زون نگران اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورسالانہ ڈونیشن جمع کرنےکے لئے بھرپور کوشش کرنے اور منسلک و شخصیات خواتین سے رابطہ کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 مئی 2020ء بروز اتوار فیصل آباد ریجن میں ڈونیشن مہم کا آغاز ہواجس میں ذیلی حلقہ تا ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھر پور حصہ لیا۔اس مہم میں بڑی تعداد میں اسلامی بہنوں نے Covid-19سے بچاؤ کی تمام تر حفاظتی تدابیر کو اپناتے ہوئے شخصیات اور منسلک اسلامی بہنوں سے انفرادی ملاقات کی۔شخصیات اور منسلک اسلامی بہنوں کو لاک ڈاؤن کے ایام میںDigital Media کے ذریعے علم دین حاصل کرنے شارٹ کورسز میں داخلہ لینے اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی اور دعوت اسلامی کےلئے ڈونیشنز دینے کا ذہن دیا۔اس موقع پر شخصیات اور منسلک اسلامی بہنوں کی طرف سے زبردست پذیرائی ملی۔ انہوں نے لاک ڈاؤن کے ایام میں دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور لاکھوں روپے کے ڈونیشنز دعوت اسلامی کو پیش کئے۔ایک نرس اسلامی بہن نے ہاتھوں ہاتھ 1لاکھ روپیہ نقد دعوت اسلامی کے لئے پیش کیااور لاک ڈاؤن کے ایام میں Digital Media کے ذریعے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی نیت کا اظہار بھی کیا۔


دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے زیر اہتمام مدنی کاموں   کا سلسلہ رہتا ہے۔دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے مدنی عملہ میں سےتقریباً185 اسلامی بہنوں نے قرآنِ کریم کنزالایمان مع ترجمہ تفسیر کے ساتھ پڑھنےکی سعادت حاصل کی ہے نیز اس شعبے میں43 وہ اسلامی بہنیں ہیں جو روزانہ ایک منزل پڑھنے کی سعادت حاصل کرتی ہیں۔


الحمدللہ عزوجلشیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہ العالیہ نے رمضان کریم کے بابرکت لمحات کو نیکیوں میں گزارنے، گناہوں اور فضولیات سے بچنے کے جذبہ کے تحت مجلس مدنی انعامات کے تحت مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چناچہ18رمضان المبارک1441ھ کوپاکستان بھر میں

کجھور روٹی سے 6ہزار883 اسلامی بہنوں نے سحری کی سعادت حاصل کی۔

آدھی پون ایک روٹی سے 9ہزار44 اسلامی بہنوں نے سحری کرنے کی سعادت حاصل کی۔

روزانہ قراٰن پاک کے ایک سپارہ کی15ہزار409 اسلامی بہنوں نے تلاوت فرمائی۔

روزانہ قراٰن پاک کے دو سپارے کی657اسلامی بہنوں نے تلاوت فرمائی۔

1200 درودپاک 16ہزار63 اسلامی بہنوں نے پڑھے۔

2400 درودپاک 124 اسلامی بہنوں نے پڑھے۔

9ہزار262اسلامی بہنوں نے گھر درس دینے کی ترکیب بنائی۔

ماہ قفل مدینہ منانے کی 5ہزار53 اسلامی بہنوں نے ترکیب بنائی

ماہ مدنی انعامات منانے کی 7ہزار393 اسلامی بہنوں نے ترکیب بنائی۔

جو اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اپنے ذیلی حلقے کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن یا پھراس میل آئی ڈی پر رابطہ کریں:

ib.inamatpak@dawateislami.net


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام12 مئی 2020ء بروز منگل شاہ فیصل کالونی کراچی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس  بذریعہ انٹرنیٹ اجلاس ہوا جس میں ڈویژن سطح کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ سطح کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی انعامات کے رسالے کی کارکردگی بڑھانے، مدنی مذاکرے کی کارکردگی اور مدنی انعامات اجتماعات منعقد کروانے کی ترغیب دلائی نیزمدنی عطیات کے لئے زیادہ سے زیادہ منسلک و شخصیات خواتین سے رابطے کا ذہن دیا۔


  اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام12 مئی 2020ء بروز منگل نیو کراچی کابینہ میں بذریعہ کال مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ مشاورت مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں آگاہی فراہم کرتےہوئے روزانہ غوروفکر کر نے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسزکے زیر اہتمام یکم رمضان المبارک 1441 ھ سے ڈی ایچ اے کراچی میں20 دن پر مشتمل آن لائن "فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس " کا سلسلہ جاری ہے جس میں30اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔اس کورس کا دورانیہ ایک گھنٹہ 45منٹ ہے ۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ ڈیڑھ پارہ سنانے کے ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات، صراطالجنان سے منتحب آیات کی تفسیراور رمضان المبارک میں پڑھے جانے والے مخصوص اذکار و دعائیں کے بارے میں معلومات فراہم کی جارہی ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسزکے زیر اہتمام یکم رمضان المبارک 1441 ھ سے کراچی ریجن میں20 دن پر مشتمل آن لائن "فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس " کا سلسلہ جاری ہے جس میں 12اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔اس کورس کا دورانیہ ایک گھنٹہ 45منٹ ہے ۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ ڈیڑھ پارہ سنانے کے ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات، صراطالجنان سے منتحب آیات کی تفسیراور رمضان المبارک میں پڑھے جانے والے مخصوص اذکار و دعائیں کے بارے میں معلومات فراہم کی جارہی ہے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام11مئی2020ءبروز  پیر کوحیدر آباد کی ریجن مشاورت اور زون نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ اجلاس ہوا جس میں حیدرآباد ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور موجودہ صورتحال میں دعوت اسلامی کیا کردار ادا کر رہی ہے اس پر کلام کیا نیزاس تحریک کی بقا کے لئے ڈونیشن کی اہمیت پر زور دیا اور موجودہ صورت حال میں بھی ڈونیشن کس طرح سے لینے کی ترکیب بنائی جائے اس حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کےزیر اہتمام11 مئی 2020ءبروز پیرمصطفیٰ آباد رائیونڈاورجوہر ٹاؤن کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا  بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں کابینہ تا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔لاہورریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیز سالانہ ڈونیشن کے لئے بھر پور کوششیں کرتےہوئے منسلک و شخصیات خواتین سے رابطے کرنے کا ذہن دیا۔