عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی
بہن کا دفتر کی اسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ کال اجلاس
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا دفتر کی اسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ کال اجلاس
ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور دفتر کے کاموں میں مزید بہتری
لانے نیز دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔
ڈویژن پیر محل میں کابینہ ذمہ داراسلامی بہن کا اسٹوڈنٹس اور دیگر شخصیات سے
ملاقات
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام16 مئی2020ء
کو گوجرہ کابینہ ڈویژن پیر محل میں کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے اسٹوڈنٹس اور دیگر
شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہ
کیا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور اپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔
اس موقع پر ہاتھوں ہاتھ 11ہزار مدنی عطیات
جمع بھی ہوئے۔
کراچی ایسٹ ریجن سطح پر بذریعہ اسکائپ "فیضان تلاوت قراٰن کورس"
کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام کراچی
ایسٹ ریجن سطح پر بذریعہ اسکائپ20 روزہ "فیضان تلاوت قراٰن کورس" کا
انعقاد ہوا جس میں ایس ایچ اولیڈیز پولیس
اہلکار ،جیو نیوز ریپورٹر ، نعت خواں ،چیف اکاؤنٹینٹ اور دیگر اہل ثروت اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔16مئی2020ءکواس کورس میں "ختم القراٰن" کا
سلسلہ ہوا جس میں کم و بیش80 شخصیات ، لیڈیز پولیس اہلکار اور اہل ثروت اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔اس نشست میں مجلس رابطہ کی عالمی سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے دعوت
اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی دی نیز عطیات کے حوالے سے ترغیب بھی دلائی۔
کراچی ریجن میں تین دن پر مشتمل " ماہِ رمضان بخشش کا سامان کورس"
کا آغاز
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکےزیراہتمام17 مئی2020ء سے کراچی ریجن
میں تین دن پر مشتمل " ماہِ رمضان بخشش کا سامان کورس" کا آغاز
ہوا جس میں کم و بیش10اسلامی بہنیں شرکت
کرہی ہیں۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو لیلۃ القدر کسے کہتے ہیں؟علاماتِ شب لیلۃ القدر، لیلۃ القدر کی دعا، صلوۃالتسبیح کی ادائیگی، آخری عشرہ کا اعتکاف، الوداع ماہ رمضان، صدقہ فطر کی مقدار، قراٰن کی رو سے عید کے دن خوشی کا اظہار کرنا کیسا؟،
لیلۃ الجائزہ (انعام کی رات کیا؟) عید کے دن کا انمول وظیفہ، شش روزں کی فضیلت وغیرہ سیکھنے
کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام17مئی2020ءذمہ دار اسلامی بہن نے انٹر
نیشنل کھلاڑی وومن سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتےہوئے دعوتِ اسلامی
کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہ کیا نیز انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، شارٹ کورسز میں داخلہ لینے ، دعوتِ
اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور اپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی کو دینے کی
ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام17مئی2020ءذمہ دار اسلامی بہن نے سپریم کورٹ کی لیڈی جج سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتےہوئے دعوتِ اسلامی
کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور
اپنے ڈونیشن دعوتِ اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔
مجلس تجہیز و تکفین کے زیراہتمام حیدرآباد کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا اجلاس
اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیز و تکفین کے زیراہتمام17 مئی2020ء بروز
اتوار حیدرآباد کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ریجن سطح اور زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس تجہیز و تکفین کی پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیز زیادہ سے
زیادہ اسلامی بہنوں کو تجہیز و تکفین کورس کروانے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے
زیر اہتمام پچھلے دنوں کوئٹہ زون کی
مدرسات کا اجلاس ہوا جس میں کراچی ریجن شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی عطیات جمع کرنے کے حوالے سے
ترغیب دلائی نیزطالبات کو ترغیب دلانے کیلئے معاون مدنی پھول سمجھائے۔لاک ڈاؤن کی
صورتحال میں کس طرح تدریسی عمل کو جاری رکھا جائےکہ امت کی خیر خواہی کا کام نہ
رکنے پائے اس کیلئے طریقے اور ذرائع کے بارے میں آگاہی دی۔
فیصل آباد ریجن میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
اجلاس
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا اجلاس ہواجس میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور سالانہ ڈونیشن کے
لئے بھرپور کوششیں کرنے نیز منسلک و شخصیات خواتین سے رابطہ کرنے کا ذہن دیا۔
مجلس تجہیزو تکفین کے زیراہتمام کراچی ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
اجلاس
اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیزو تکفین کے زیراہتمام16مئی2020ء
بروز ہفتہ کراچی ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہواجس میں ریجن سطح اور زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس
تجہیزو تکفین کی پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید
بڑھانے اور اس میں بہتری لانے نیز مزید اسلامی بہنوں کو تجہیزو تکفین کورس کروانےکا
ذہن دیا۔
مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس
16مئی2020ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ
اجلاس ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز انہیں اپنے شعبے
کے تحت شخصیات اور منسلک اسلامی بہنوں سے رابطے کرکے زیاہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی
گئی۔
یکم رمضان سے 20 رمضان تک کراچی ریجن اور ملتان
ریجن سطح پر دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت بذریعۂ اسکائپ " فیضان
تلاوت قرآن کورس" کا انعقاد کیا گیا جن میں ڈاکٹرز، ٹیچرز، اسٹوڈنٹس اور دیگر شعبوں سے
وابستہ شخصیات خواتین نے شرکت کی۔کورس کی اختتامی نشست میں شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی
بہن نے کورس میں شریک شخصیات اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے شعبوں کا تعارف پیش
کرتے ہوئے تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک درست کرنے کا ذہن دیانیز ریجن سطح شعبہ ذمہ
داراسلامی بہن نےشخصیات کو اپنے ڈونیشن دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔کورس میں
شریک شخصیات خواتین نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو سراہا اور اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔
Dawateislami