اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام کراچی ایسٹ ریجن سطح پر بذریعہ اسکائپ20 روزہ "فیضان تلاوت قراٰن کورس" کا انعقاد ہوا جس میں ایس ایچ اولیڈیز پولیس اہلکار ،جیو نیوز ریپورٹر ، نعت خواں ،چیف اکاؤنٹینٹ اور دیگر اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔16مئی2020ءکواس کورس میں "ختم القراٰن" کا سلسلہ ہوا جس میں کم و بیش80 شخصیات ، لیڈیز پولیس اہلکار اور اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اس نشست میں مجلس رابطہ کی عالمی سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی دی نیز عطیات کے حوالے سے ترغیب بھی دلائی۔