مجلس تجہیزو تکفین کے زیراہتمام کراچی ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
اجلاس

اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیزو تکفین کے زیراہتمام16مئی2020ء
بروز ہفتہ کراچی ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہواجس میں ریجن سطح اور زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مجلس
تجہیزو تکفین کی پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید
بڑھانے اور اس میں بہتری لانے نیز مزید اسلامی بہنوں کو تجہیزو تکفین کورس کروانےکا
ذہن دیا۔
مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس

16مئی2020ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ
اجلاس ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز انہیں اپنے شعبے
کے تحت شخصیات اور منسلک اسلامی بہنوں سے رابطے کرکے زیاہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی
گئی۔

یکم رمضان سے 20 رمضان تک کراچی ریجن اور ملتان
ریجن سطح پر دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت بذریعۂ اسکائپ " فیضان
تلاوت قرآن کورس" کا انعقاد کیا گیا جن میں ڈاکٹرز، ٹیچرز، اسٹوڈنٹس اور دیگر شعبوں سے
وابستہ شخصیات خواتین نے شرکت کی۔کورس کی اختتامی نشست میں شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی
بہن نے کورس میں شریک شخصیات اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے شعبوں کا تعارف پیش
کرتے ہوئے تجوید کے ساتھ قراٰنِ پاک درست کرنے کا ذہن دیانیز ریجن سطح شعبہ ذمہ
داراسلامی بہن نےشخصیات کو اپنے ڈونیشن دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔کورس میں
شریک شخصیات خواتین نے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کو سراہا اور اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔
کورنگی کابینہ اور ڈرگ کالونی کابینہ
میں شخصیات کے درمیان "فیضان تلاوت کورس" کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام
کورنگی کابینہ اور ڈرگ کالونی کابینہ میں شخصیات کے درمیان "فیضان تلاوت
کورس" کا انعقاد کیا گیا جن میں شعبہ
تعلیم سے تعلق رکھنے والی شخصیات خواتین
نے شرکت کی۔شعبہ تعلیم کی علاقہ ذمہ داراسلامی بہن نے دعوت اسلامى کے شعبوں کاتعارف پیش کرتے ہوئے
دعوت اسلامى کو ڈونیشن دینے کى ترغیب دلائی۔اس موقع پر ایک شخصیت نے ہاتھوں ہاتھ
15ہزار500 مدنی عطیات جمع بھی کروائے نیز نیکی کی دعوت سے متاثر ہو کر ایک اسٹوڈنٹ
نے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی نیت کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام فیصل
آباد ریجن جھمرہ کابینہ میں کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سینئر لیڈی ہیلتھ ورکر سے
ملاقات کی جس میں انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور مدنی کاموں
کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے مدنی عطیات دینے کی ترغیب دلائی۔ کابینہ سطح ذمہ داراسلامی
بہن نے ان کے سینئر اسٹاف آفس میں مدنی حلقہ لگوانے کی ترغیب بھی دلائی۔
تحصیل جڑانوالہ کی اسسٹنٹ ایجوکیشن
آفیسر اور الائیڈ اسپتال کی اسٹاف نرس سے ملا قات

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام پچھلے
دنوں فیصل آباد ریجن سطح نگران اسلامی بہن نےتحصیل جڑانوالہ کی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر
اور الائیڈ اسپتال کی اسٹاف نرس سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتےہوئے دعوتِ اسلامی
کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سےوابستہ رہنے
اوراپنے مدنی عطیات دعوتِ اسلامی کودینے کی
ترغیب دلائی۔
ظا ہر پیر کابینہ کے علاقے چا چڑاں
شریف میں ذمہ داراسلامی بہن کاٹیچرز شخصیات سے ملا قات

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں ظا ہر پیر کابینہ کے علاقے چا
چڑاں شریف میں ذمہ داراسلامی بہن نے ٹیچرز شخصیات سے ملا قات کی اور انہیں نیکی
کی دعوت پیش کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور مدنی کاموں
کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے مدنی عطیات دینے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر ایک
شخصیت نےہاتھوں ہاتھ 1000 جمع بھی کروائے۔
میلسی ڈویژن ٹبہ سلطان پور میں
شعبہ تعلیم کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہن کا
پرنسپل اور ٹیچر سے ملاقات

اسلامی بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام
گزشتہ دنوں میلسی ڈویژن ٹبہ سلطان پور میں شعبہ تعلیم کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہن
نے پرنسپل اور ٹیچر سے ملاقات کی جس میں
انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی
دیتے ہوئے مدنی عطیات دینے کی ترغیب دلائی۔ اسلامی بہنوں نے دعوت اسلامی کی خدمات
کو سراہا اور عطیات جمع کروانے کی نیت کی نیز ایک پرنسپل نے ہاتھوں ہاتھ 15 من گندم دینے کی ترکیب بھی بنائی۔
لیاقت آباد کابینہ کی مجلس رابطہ ذمہ داراسلامی بہن کا مرحوم امجد صابری کی اہلیہ سےٹیلیفونک رابطہ

اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام پچھلے
دنوں کراچی ایسٹ لیاقت آباد کابینہ کی مجلس رابطہ ذمہ داراسلامی بہن نے مرحوم امجد صابری کی اہلیہ سےٹیلیفونک رابطہ
کیا اور انہیں دعوتِ نیکی کی دعوت پیش کرتےہوئےدعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے
میں معلومات فراہم کی نیز دعوت اسلامی کے
آن لائن شارٹ کورسز میں ایڈ میشن لینے اور مدنی عطیات دعوت اسلامی کو دینے کی ترغیب
دلائی۔
حیدرآباد زون جامشورو کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
کال اجلاس

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15مئی 2020 بروز جمعۃ
المبارک حیدرآباد زون جامشورو کابینہ کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں تمام ڈویژن نگران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ حیدرآباد ریجن نگران اسلامی نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اوردعوت اسلامی کے لئے ڈونیشن جمع
کروانے کی اہمیت کو بیان کیا نیزموجودہ صورتِ حال میں کس طرح مدنی عطیات کرنے ہیں
اس پر توجہ دلائی۔
گوجرانوالہ زون کے ایک کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال
اجلاس

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام14اور15 مئی 2020ءبروز
جمعرات اور جمعہ گوجرانوالہ زون کے ایک کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال
اجلاس ہواجس میں ڈویژن تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ لاہورریجن نگران
اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اور مدنی کامو ں کو مزید بڑھانے نیز سالانہ ڈونیشن کے حوالے سے منسلک و شخصیات خواتین سے رابطہ کرنے کا ذہن
دیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15مئی 2020 بروز جمعۃ
المبارک پاکپتن اور گوجرہ کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ فیصل آباد ریجن نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورموجودہ لاک ڈاؤن میں احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے انفرادی ملاقات اورشخصیات خواتین سے رابطوں کی ترغیب دلائی نیز26
رمضان المبارک تک اپنے ڈونیشنز اہداف کو بھر پور طریقے سے پورا کرنے کا ذہن دیا۔