اس پر فتن دور میں مدنی انعامات ایک اسلامی زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ ہے جس کے ذریعے نیکیوں کی طرف رغبت حاصل ہوتی ہے۔مدنی انعامات کے ذریعے اپنے شب و روز کا محاسبہ کیا جا سکتا ہے کہ کیا آج کا دن نیکیوں میں گزرا یا گناہوں میں۔

شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ایک ایسا آسان و بہترین انعام و نیک بننے کا نسخہ عطا فرمایا ہے جس کے ذریعے آپ اپنے کردار، نیکیوں سے محبت،گناہوں سے نفرت،اخلاقیات،عبادت و ریاضت ، ،تقوی و توبہ و اخلاص، قفلِ مدینہ ان سب سے آپ اپنی زندگی میں تبدیلی محسوس کر یں گے اور بہت کم وقت میں نیکیوں کے خزانے جمع کر سکیں گے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ۔

ماہ ِرمضان المبارک 1441ھ میں پاکستان بھر میں مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام ہونے والے مدنی کاموں کی مجموعی کارکردگی درج ذیل ہے:

کراچی ریجن میں 26 مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش245 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔9ہزار465 اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں۔

حیدرآباد ریجن میں22 مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش246 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔5ہزار449 اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں۔

فیصل آباد ریجن میں29 مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش218 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ 6ہزار664اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں۔

لاہور ریجن میں4 مقامات پر مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔4ہزار606اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں۔

اسلام آباد ریجن میں ایک مقام پر مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 5اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔4 ہزار192اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں۔

ملتان ریجن میں 3ہزار149 اسلامی بہنیں عاملات مدنی انعامات بنیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام2 جون2020ء کو    ڈرگ کالونی کابینہ کراچی میں ذمہ اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز شعبے کے مدنی کاموں میں مزید بہتری لانے اور مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے نکات دیئے گئے۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا،چنانچہ11شوال المکرم1441ھ کو پاکستان بھر میں 1ہزار398اسلامی بہنوں نے نفل روزے رکھے۔ 7ہزار319اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک پڑھے۔5ہزار453اسلامی بہنوں نے گھر درس دینے کی ترکیب بنائی۔3ہزار822 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ مطالعہ کی ترکیب بنائی۔6ہزار682 اسلامی بہنوں نے ماہ مدنی انعامات منانے کی ترکیب بنائی۔ 3ہزار808 اسلامی بہنوں نے ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اپنے ذیلی حلقہ کی مدنی انعامات ذمہ دار یا اس میل آئی ڈی پر رابطہ فرمالیجئے:

ib.inamatpak@dawateislami.net


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام3 جون2020ء بروز بدھ راولپنڈی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں  مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ”لالچ“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے نیز امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے عطا کردہ مدنی تحریک میں شامل کاموں (گھر درس،محاسبہ،1200 درود پاک وغیرہ) میں شامل ہونے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام30مئی2020ء کو لاہور ریجن میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی تمام اجیر اسلامی بہنوں کا تربیتی اجتماع ہواجس میں لاہور  ریجن کی اجیر مدرسات اور شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ریجن و زون سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بذریعہ اسکائپ شرکت کی۔ریجن سطح شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ”کامیاب مدرسہ کون؟ “کے موضوع پر بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ ایک پارہ پڑھنے، مدنی انعامات پر عمل کرنے اور ذیلی حلقے کے دیگر 7 مدنی کامو ں میں شرکت کرنے اور اپنی طالبات کو بھی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام یکم جون 2020 ء کو لاہور ریجن شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا۔اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کے درمیان احساس ذمہ داری کی اہمیت پر بیان کیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کو 15 جون2020ء تک ڈویژن سطح تک کی تقرریاں مکمل کرنے،کورسز کے لئے سال بھر کی فائل تیار کرنے، ہر کابینہ میں ناظرہ پاس مدرسات تیار کرنے، ہر ہر مُدرِسہ کا ٹیسٹ دلوانےاور اپنی اپنی زون میں مدنی کاموں کو بڑھانے کے اہداف دئیے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام30مئی2020ء کواسلام آباد ریجن کی شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی تمام اجیر اسلامی بہنوں کا تربیتی اجتماع ہواجس میں ریجن مشاورت شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں  بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور دیگر امور پرنکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام30مئی2020ء کو واہ کینٹ اور ٹیکسلا کابینہ کی شعبہ بالغات  ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیتی نشست کا سلسلہ ہوا جس میں زون تا علاقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن مشاورت شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی نشست میں شریک اسلامی بہنوں مختلف امور پر تربیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  مدنی عطیات بکس کے زیر ِ اہتمام یکم جون 2020ء بروز پیر شریف ہزارہ زون غازی کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں کابینہ اور ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ لاہور ریجن ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورگھریلو صدقہ باکسز بڑھانے کے اہداف دئیے نیز ماہانہ کارکردگی اور گھریلو صدقہ باکسز کے حوالے سے مسائل پر بھی کلام ہوا ۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” فطرے کے ضروری مسائل “پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں پاکستان و بیرون ملک کی تقریباً4لاکھ 5ہزار409 اسلامی بہنوں نے ”رسالہ فطرے کے ضروری مسائل“ پڑھنے اور سننے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن کی تمام زون ذمہ دارا سلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں حیدرآباد ریجن کی  مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ہر ہر مدنی پھُولوں کو ذیلی ذمہ دار تک پہنچانے اور انکے ساتھ مضبوط رابطے میں رہنے کاذہن دیا نیز کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 28 مئی 2020ءبروز جمعرات ہزارہ زون میں ” ون ڈے سیشن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ لاہورریجن نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر تربیت کی۔