دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام12 جون 2020ء کو ملتان ریجن میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیاجس میں ملتان  ریجن کی شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات ریجن، زون اور کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بذریعہ اسکائپ شرکت کی۔ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے”کوشش کامیابی کی کنجی ہے“کے موضوع پر بیان کیا اور اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی نیزسالانہ اور ماہانہ عطیات کے لئے کوششیں کرنے، تقرریوں کا فالو اپ لینے ،ماہانہ عطیات میں اضافے کے لئے زیادہ سے زیادہ گھریلو بکس رکھوانے،صراط الجنان کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس  مدرسۃالمدینہ خودکفالت کےتحت مدرسۃالمدینہ للبنات کے زیر اہتمام 10جون 2020ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں بواب (چوکیدار) وخادمین اسلامی بھا ئیوں کاایس اوپیزکےساتھ تربیت کاسلسلہ ہوا جس میں شعبہ خودکفالت ریجن ذمہ دارنےمجلس کےطےشدہ کاموں کواحتیاطی تدابیر کے ساتھ کر نے کے حوالے سے اہم نکات پیش کرتے ہوئے نمایا ں کار کردگی پیش کرنے والوں کی حوصلہ افزائی فرمائی۔(رپورٹر۔ ابواسید مخدوم سید شفیق الرحمان عطاری شعبہ خودکفالت مدرسۃالمدینہ و مدنی بستہ کراچی ریجن)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام10 جون2020ء کو شعبہ شب و روز کی  مجلس بیرونِ ملک اور پاکستان نگران اسلامی بہن کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور شب و روز کی اسلامی بہنوں کی تقرری کے اہداف سے متعلق اہم امور پر تبالۂ خیال کیا نیز شب و روز ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشوروں سے متعلق بات چیت ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام10 جون2020ء بروز بدھ ملتان ریجن میں  ون ڈے سیشن کو رس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اولاد کی تربیت کے موضوع پرسنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام10جون2020ء کو   لاڑکانہ زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور آخرت کی تیاری کا ذہن دیا نیز آپس میں کیسے مربوط رہنا ہے اورکارکردگی میں کس طرح اضافہ کرنا ہے اس حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام10جون2020ء کو لاڑکانہ ڈویژن میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے متعلق معلومات فراہم کرتےہوئے مدنی انعامات فِل کرنے اور اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! مئی 2020ء کی ماہانہ مدنی کاموں کی کارکردگی کے مطابق شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی اس وقت تعداد 4ہزار143 ہے۔ اکثر مدارس میں موجودہ صورتِ حال کے پیش نظر آن لائن تدریس جاری ہے جبکہ تعلیم قراٰن کے حصول کے ساتھ ساتھ شعبہ بالغات سے منسلک اسلامی بہنیں درج ذیل مدنی کاموں میں بھی مصروف عمل ہیں۔

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آن لائن شرکت کرنے والیوں کی تعداد 12ہزار620

اکثر دن فکر مدینہ کرنے والیوں کی تعداد 14ہزار271

مدنی مذاکرے دیکھنے والیوں کی تعداد 692 


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی عطیات بکس کے زیر ِ اہتمام10 جون 2020ء بروزبدھ ملتان زون کی  کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں پاکستان سطح مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور گھریلو صدقہ باکسز بڑھانے اور رقم وصول کرنے کی ترغیب دلائی نیزمزید ڈونیشن بکس کی کوڈ وائز معلومات مکمل کرنے کا ہدف دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں لاہور ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہواجس میں زون نگران اور ریجن مشاورت نے شرکت کی۔ لاہور ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورڈونیشن کے حوالے سےفالواپ کرتے ہوئے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام09جون 2020ء کو فیصل آباد کی  ریجن نگران اور زون نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نےان کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور سالانہ ڈونیشن کے سلسلے میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ گھر سے باہر نکلنے کی ترغیب دلائی نیز ڈونیشن کے اہداف مکمل کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام09 جون 2020ء کو  کراچی ساؤتھ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہن سمیت 6 کابینہ کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور آئندہ ماہ تمام تنظیمی ذمہ داراسلامی بہنوں سے مدنی انعامات کے رسالے 100فیصد وصول کرنے کا ہدف دیا نیز محاسبہ تحریک کارکردگی کو مضبوط کرنے کے نکات پیش کئے جبکہ شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے مدنی مذاکرہ کی کارکردگی کو مضبوط کرنےکا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام08 جون 2020ء کو  کراچی ایسٹ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہن سمیت 10 کابینہ مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔پاکستان سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی انعامات اور مدنی مذاکرہ کی کارکردگی کے حوالے سے فالواپ کیا نیزعاملاتِ مدنی انعامات کی لسٹیں تیار کرنے اور آئندہ ماہ تمام تنظیمی ذمہ داراسلامی بہنوں سے مدنی انعامات کے رسائل 100فیصد وصول کرنے کی ترغیب دلائی۔