دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام09جون 2020ء کو فیصل آباد کی  ریجن نگران اور زون نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نےان کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور سالانہ ڈونیشن کے سلسلے میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ گھر سے باہر نکلنے کی ترغیب دلائی نیز ڈونیشن کے اہداف مکمل کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام09 جون 2020ء کو  کراچی ساؤتھ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہن سمیت 6 کابینہ کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور آئندہ ماہ تمام تنظیمی ذمہ داراسلامی بہنوں سے مدنی انعامات کے رسالے 100فیصد وصول کرنے کا ہدف دیا نیز محاسبہ تحریک کارکردگی کو مضبوط کرنے کے نکات پیش کئے جبکہ شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے مدنی مذاکرہ کی کارکردگی کو مضبوط کرنےکا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام08 جون 2020ء کو  کراچی ایسٹ زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہن سمیت 10 کابینہ مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔پاکستان سطح مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی انعامات اور مدنی مذاکرہ کی کارکردگی کے حوالے سے فالواپ کیا نیزعاملاتِ مدنی انعامات کی لسٹیں تیار کرنے اور آئندہ ماہ تمام تنظیمی ذمہ داراسلامی بہنوں سے مدنی انعامات کے رسائل 100فیصد وصول کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام08 جون 2020ء کوسہون  کابینہ میں بذریعہ واٹس ایپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے متعلق فرامینِ امیر اہلسنت بتائے نیز اسلامی بہنوں کو اپنے شب و روز مدنی انعامات کے مطابق گزارنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مجلس مدرستہ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام اس سال یکم رمضان المبارک1441ھ سے ملک و بیرون ملک میں حلقہ و علاقہ سطح پر مجلس شارٹ کورسز کے تحت آنے والا  ” فیضان تلاوت قراٰن کورس “ آن لائی منعقد ہوا ۔ اس کورس کا دورانیہ ایک گھنٹہ رہا۔ اس کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ نعت رسول مقبول ﷺ ڈیڑھ پارہ سننے کے ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات ،صراط الجنان سے منتخب آیات کی تفسیر،رمضان المبارک میں پڑھے جانے والے مخصوص اذکار و دعائیں مع عوامی مسائل اور انکا حل سیکھنے کا موقع ملا۔

یہ کورس ملک و بیرون ملک میں 784 مقامات پر کروایا گیا جن میں 8ہزار154 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار بھی کیا جن میں سے چند درج ذیل ہیں:

2ہزار619اسلامی بہنوں نے مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے کی نیت کی۔

2ہزار177 اسلامی بہنوں نے عطاریہ/طالبہ بننے کی نیت کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ د نوں اسلام آباد ریجن  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہنوں سمیت ریجن سطح شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ریجن نگران نے اجلاس میں شعبہ جات کے مدنی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے لاک ڈاؤن کے ایام میں مدنی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی نیز ذیلی سطح تک ہر شعبہ ذمہ دار اور نگران کو علاقائی دورہ ، ون ڈے سیشن اور مدنی مشوروں کی مضبوط ترکیب بنانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر ِ اہتمام08جون2020ء کو جھمرہ کابینہ میں شعبہ تعلیم کی علاقہ سطح  ذمہ داراسلامی بہن نےرسولپور گیدڑی کے نواز ہسپتال کی اسپیشلسٹ سرجن اور لیڈی ڈاکٹر سے ملاقات کی اورانہیں شعبہ تعلیم اور اس کے علاوہ دعوت اسلامی کے دیگر شعبہ جات کی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا نیز ہسپتال میں مدنی کاموں کی ترغیب بھی دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر ِ اہتمام شاہ کوٹ اطراف گاؤں کابینہ میں شعبہ تعلیم کی کابینہ سطح  ذمہ دار اسلامی بہن نے ایک بیوٹی پارلر کی بیوٹیشن اور اسٹاف کی پانچ خواتین سے ملاقات کی اور انہیں انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی نیزانہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور آن لائن کورسزمیں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم  کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد زون ذمہ دار اسلامی بہن نے گورنمنٹ گرلز اسکول کی پرنسپل اور پرائمری اسکول لاٹھیانوالہ کی ایک ٹیچر سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور مدنی کامو ں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم  کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں ڈویژن کھڑیانوالہ فیصل آباد زون میں شعبہ تعلیم کی علاقہ ذمہ داراسلامی بہن نے پرائیویٹ ا سکول کی وائس پرنسپل اور تین ٹیچرز سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے، ماہانہ درس دینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مجلس شارٹ کورسز  کے زیر ِ اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی یکم رمضان المبارک1441ھ سے ملک و بیرون ملک میں حلقہ و علاقہ سطح پر 20 دن کیلئے " فیضان تلاوت قراٰن کورس "منعقد ہوا ۔ اس کورس کا دورانیہ ایک گھنٹہ 45 منٹ رہا۔ اس کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ نعت رسول مقبول ﷺ ڈیڑھ پارہ سننے کے ساتھ ساتھ قرآنی واقعات ،صراط الجنان سے منتخب آیات کی تفسیر ،رمضان المبارک میں پڑھے جانے والے مخصوص اذکار و دعائیں مع عوامی مسائل اور انکا حل سیکھنے کا موقع ملا۔یہ کورس 766 مدراس المدینہ،10 جامعۃالمدینہ،آن لائن 433 جبکہ دیگر 1210 مقامات پر کروایا گیا۔اس کورس میں 30ہزار904 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار بھی کیا جن میں سے چند درج ذیل ہیں:

8ہزار564اسلامی بہنوں نے مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے کی نیت کی۔

8ہزار603 اسلامی بہنوں نے عطاریہ/طالبہ بننے کی نیت کی۔

13ہزار386اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیت کی۔

14ہزار721اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی عطیات بکس کے زیر ِ اہتمام08 جون2020ء بروز پیر ایسٹ ملیر زون کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں 11 کابینہ کی شرکت ہوئی ۔ کراچی ریجن ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ذیلی سطح تک تقرر مکمل کرنے، دو سطحوں کے کارکردگی شیڈول وصول کر کے چیک کرنے اور ماہانہ اجلاس لینے کے نظام کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی نیز انفرادی کوشش سے گھریلو صدقہ بکس رکھوانے، صرا ط الجنان مکمل پڑھنے اور دیگر مدنی کاموں میں بھی حصہ لینے کا ذہن دیا۔