اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر ِ اہتمام19 جون 2020ء کو گوجرانوالہ زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورٹیلیفونک علاقائی دورہ کے مضبوطی سے نفاذ پرنکات دئیے نیز اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کے ساتھ اجلاس کرنے اور کاکردگی وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں  کی مجلس مدنی انعامات کی زیر اہتمام 18 جون2020ء بروز جمعرات کورنگی کابینہ کے ڈویژن ناصر کالونی میں بذریعہ کال مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ناصر کالونی کی علاقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنو ں کو مدنی انعامات کے مطابق شب وروز گزارنے کی ترغیب دلائی گئی نیز اپنے اعمال کا محاسبہ کرتے ہوئے غوروفکر کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں  کی مجلس مدنی انعامات کی زیر اہتمام 18 جون2020ء بروز جمعرات سکھر ڈویژن میں اسلامی بہنوں کے درمیان بذریعہ کال مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال بڑھانے اور اس پر استقامت پانے کا ذہن دیا نیزروزانہ محاسبہ کرنے اور رسالہ جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں  کی مجلس مدنی انعامات کی زیر اہتمام 18 جون2020ء بروز جمعرات خیرپور میرس میں بذریعہ کانفرنس کال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں چھ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ زون سطح کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورلاک ڈاؤن میں کس طرح مدنی انعامات کی کارکردگی کو مضبوط بنایا جائے اس کے متعلق نکات دئیے نیز مدنی انعامات تقسیم اور وصول کرنے کے اہداف بهی لیے اور روزانہ کچھ نہ کچھ اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 18 جون 2020ء کو کورنگی کابینہ کے ڈویژن انڈسٹیریل ایریا میں آن لائن مدنی انعامات اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اہمیت بتاتے ہوئے اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 18 جون 2020ء کو لاڑکانہ میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال بڑھانے اور اس پر استقامت پانے کا ذہن دیا نیزروزانہ محاسبہ کرنے اور رسالہ جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام17 جون 2020ءبروز  بدھ ریجن لاہور میں ون ڈے سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور ون ڈے سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو اللہ پاک کی بارگاہ میں توبہ کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام17 جون 2020ء کو بڑی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن، شعبۂ تعلیم ذمہ دار عالمی سطح اور دارالمدینہ ذمہ دار عالمی سطح نے شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبۂ تعلیم اور مجلسِ رابطہ کے ذریعے شخصیات میں مدنی کام کو مضبوط کیا جائے اس کے لیے پورے پاکستان سے تین اسلامی بہنوں کی ٹیم بنائی نیزاس کام کے لئے اسلامی بہنوں کی تلاش کے لیے اہداف پر بات چیت ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  ساؤتھ زون اور گوادر زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں کابینہ اور زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورتقرریاں مکمل کرنے،صراط الجنان کا مطالعہ کرنےاور مدارس کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس      شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام واہ کینٹ زون کی 6 کابینہ میں” فیضان تلاوت کورس“ کا انعقاد کیا گیا ۔یہ کورس بالمشافہ 38 مقامات پر ہواجبکہ 32 مقامات پر آن لائن کروایا گیا۔ اس کورس میں 572 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار بھی کیا جس کی تفصیل درج ذیل ہیں:

کم وبیش 185 اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے کی نیت فرمائی ۔

کم وبیش 212 عطاریہ بننےکی نیت فرمائی جبکہ 60 اسلامی بہنوں نے طالبہ ہونے کی نیت فرمائی۔

372 اسلامی بہنوں نے علم دین حاصل کرنے کی نیت سے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیت فرمائی۔

کم وبیش 460 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت فرمائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام سیالکوٹ زون میں بذریعہ اسکائپ ”فیضان عمرہ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو عمرہ کا طریقہ اور اس سے متعلق دیگر مسائل بیان کئے۔ اس موقع پر کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے اپنے تاثرات کا اظہار بھی کیا اور آئندہ شارٹ کورسز میں شرکت کرنے کی نیت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس      شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام کراچی ریجن کی گوادر زون میں” مفتاح الجنہ کورس “ کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ کورس 5مقامات پر کروایا جا رہا ہےجن میں تقریباً53 اسلامی بہنیں شرکت کر رہی ہیں۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز، وضو اور غسل کے درست طریقے سے متعلق معلومات دی جارہی ہیں۔