18 جون 2020ءبروز جمعرات کراچی کے علاقے ڈیفنس کابینہ میں دو مقامات مدنی انعامات اجتماعات کا سلسلہ ہوا
جن میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس
اجتماع پاک میں مدنی انعامات کو تفصیل سے سمجھا گیا اور اسلامی بہنوں نےاپنے تاثرات کا اظہار کیا۔
21جون2020ءکراچی ریجن گڈاپ زون میں بذریعہ
واٹس اپ مدنی انعامات اجتماع ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکا کو لاک
ڈاؤن میں مدنی کام کرنے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ
افزائی کی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت 18جون
2020ء کو کراچی ریجن گلشن کابینہ کے ڈویژن گلشن اقبال میں آن لائن مدنی انعامات تربیتی
سیشن کاانعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران
اور دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس
تربیتی سیشن میں شرکا اسلامی بہنوں کو کورس کے دوران مدنی انعامات پر استقامت کے
ساتھ کیسے عمل کیا جائے اسکا طریقہ بتایا گیا، نئی اسلامی بہنوں کو کیسے ترغیب دی جائے کیسے غوروفکر کا ذہن دیا
جائے اسکا طریقہ بتایا گیا، روز غور و فکر کر کے رسالہ جمع کروانے کی ترغیب دلائی گئی اور موبائل ایپلیکیشن
کے ذریعے غور و فکر کا ذہن دیا گیا۔
20جون2020ءکراچی ریجن ڈرگ روڈ کابینہ میں بذریعہ اسکائپ اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس ہوا۔
زون سطح کی مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی
بہن نے مدنی انعامات اور مدنی مذاکرے کے حوالے سے شرکا کو اہم نکات فراہم کئے۔ ذمہ دار اسلامی بہن نے لاک
ڈاؤن میں مدنی کام کرنے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ
افزائی کی۔
رحیم یار خان زون کا کابینہ شعبہ مشاورت کےاسلامی بہنوں
کے ساتھ مدنی مشورہ
20جون2020ء بروز ہفتہ رحیم یار خان زون کا
کابینہ شعبہ مشاورت کےاسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں خان پور، لیاقت پور
اور رحیم یار خان کابینہ کے ذمہ اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ زون ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکا کی تربیت کی اور اسلامی
بہنوں کو اپنے ماتحت ذمہ داران کے مدنی
مشورے لینے اور عوام اسلامی بہنوں کا اجتماع کانفرنس کال کے ذریعے کروانے کا ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت 20جون
2020ء کو سرگودھا کابینہ کے تین ڈویژن میں مدنی انعامات اجتماعات کا انعقاد کیا
گیا جن میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات پر عمل کرنے کا ذہن دیا گیا اور اپنے اعمال کا
محاسبہ کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔
20 جون 2020ءبروز ہفتہ اسلامی بہنوں کی مجلس
مدنی انعامات کے تحت بہاولپور زون میں آن لائن مدنی انعامات اجتماع ہوا جس میں تقریباً 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ پاکستان سطح کی مدنی انعامات
ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو لاک ڈاؤن کے ایام میں مدنی انعامات پر عمل کرنے کا ذہن دیا، نفل روزے
رکھنے کے فضائل بتا کر نفل روزے رکھنے کی ترغیب دلائی اور کم و بیش 16 مدنی انعامات کی تفصیلی کو سمجھانے کی کوشش کی۔ ذمہ دار اسلامی
بہن نے انہیں اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے اور ہر مدنی ماہ کی پہلی تاریخ کو مدنی انعامات کا رسالہ جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔
ڈیفنس، میاں میر،اطراف مریدکے اور واہگہ ٹاؤن کی کابینہ تا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا اجلاس
دعوت اسلامی کے تحت22 جون2020ء بروزپیر
لاہورریجن کی نگران اسلامی بہن نے بذریعہ فون شمالی لاہور زون کی ڈیفنس، میاں میر،اطراف
مریدکے اور واہگہ ٹاؤن کابینہ کی کابینہ
تا ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا اجلاس لیا۔
اجلاس میں ڈونیشن کے حوالے سے فولواپ کیا
گیا اور مزید ڈونیشن بڑھانے کے حوالے سے نکات بیان کئےگئے۔ ریجن نگران اسلامی بہن نے
شرکا کو مدنی کام کرنے کی بھرپور ترغیب دلائی ۔
دعوت اسلامی کے
شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت 20 جون 2020ء کو اجلاس ہوا جس میں زون
اور کابینہ سطح کی ذمہ دار، معاون مفتشات
اور کابینہ مفتشات نے شرکت کی۔ کراچی ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات کی
ناظرہ کی تیاری اور ٹیسٹ میں کامیابی کے حوالے سے نکات پیش کئے جبکہ اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کو کورسز کرنے کی ترغیب
دلائی۔ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکا کو اہداف مکمل کرنے کی نیتیں بھی کروائیں۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت 15جون
2020ء کوچکوال زون گجرخان کابینہ میں بذریعہ فون مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں 5 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکا کو مدنی
انعامات کے حوالے سے معلومات فراہم کی اور
مدنی انعامات تقسیم کرنے اور وصول کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام20 جون 2020ء بروز ہفتہ ریجن
نگران، پاکستان نگران اور کورسز ذمہ دار مجلس بیرونِ ملک کا اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ”طہارت کورس“کے
لوازمات مکمل ہونے پر فالو اپ کیا۔
راولپنڈی اور
اسلام آباد زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام21جون 2020ء بروز اتوار راولپنڈی اور اسلام آباد زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور راولپنڈی زون کے
مسائل کا حل ، ذمہ دار سے مضبوط رابطہ رکھنے، تنظیمی ترکیب کے مطابق مدنی پھولوں پر عمل کرنے، مسائل کو بروقت تنظیمی
ذمہ دار تک پہنچانے کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami